PIB Headquarters
کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن
Posted On:
20 APR 2020 6:25PM by PIB Delhi
(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)
صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس
ملک میں کووڈ-19 کے کل 17265 مصدقہ معاملات کی خبر ہے۔ 2547 افراد یعنی کل معاملات کے 14.75 فیصد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دی گئی۔ کووڈ-19 سے اب تک کل 543 اموات کی خبر۔ گزشتہ 7 دنوں کے دوران ہوئے اضافے کو پیش نظر رکھتے ہوئے کووڈ-19 کے معاملات کی گنتی سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پہلے کے ہفتے میں کورونا وائرس کے معاملات کے دوگنی ہونے کی شرح 3.4 فی دن، جو کہ بہتر ہوکر 19 اپریل 2020 کو (گزشتہ سات دنوں کے ضمن میں) 7.5 دن ہوگئی۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
کووڈ-19 کے دور میں زندگی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے کچھ خیالات لنکیڈن پر مشترک کئے ہیں، جو نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کی دلچسپی کا باعث بن سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ آج دنیا نئے بزنس ماڈلس کی متلاشی ہے۔ ہندوستان اپنے اختراعاتی جوش و جذبے کے لئے معروف نوجوانوں کا ملک ہونے کے باعث نئے ورک کلچر کی فراہمی میں قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اس نئے بزنس اور ورک کلچر سے درج ذیل واویل Adaptability، Efficiency، Inclusivity، Opportunity اور Universalism یعنی مطابقت پذیری، حسن کارکردگی، شمولیت پذیری، موقع اور آفاقیت کی شکل میں ازسرنو پیش کیا جاسکتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
مرکزی حکومت نے صورت حال کا جائزہ لینے اور کووڈ-19 کے خلاف جنگ اور اس کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکنے کی ریاستوں کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے 6 بین وزارتی ٹیمیں تشکیل دیں
مرکز نے 6 بین وزارتی مرکزی ٹیمیں (آئی ایم سی ٹی) تشکیل دی ہیں، دو دو مغربی بنگال اور مہاراشٹر کے لئے اور ایک ایک مدھیہ پردیش اور راجستھان کے لئے، ان ٹیموں کی تشکیل کا مقصد آن اسپاٹ صورت حال کا جائزہ لینا اور ریاستی اتھارٹیز کو ضروری ہدایات جاری کرنا ہے، تاکہ وہ عوام الناس کے وسیع تر مفاد میں مسائل کا حل کرسکیں اور مرکزی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرسکیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ریاستیں ای-کامرس سمیت ضروری اشیاء کے پورے سپلائی چین کے بلاروک ٹوک کام کرتے رہنے کو یقینی بنائیں
وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھ کر ان سے درخواست کی ہے کہ وہ سبھی فیلڈ ایجنسیوں پر واضح کردیں اور عوام کے درمیان بھی ان ہدایات کو خاطرخواہ طریقے سے پہنچادیں تاکہ ای-کامرس سمیت ضروری اشیاء کے پورے سپلائی چین کے بلاروک ٹوک کام کرتے رہنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بات بھی ان تک پہنچائی گئی ہے کہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کے احکامات کے تناظر میں جو رہنما ہدایات ؍ احکامات جاری کئے ہیں ان میں مناسب طریقے سے ترمیم کی جائے، تاکہ صحیح صورت حال کی عکاسی ہوسکے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
حکومت نے کووڈ-19 سے نبرد آزما ہونے اور اس پر قدغن لگانے کے لئے اہم انسانی وسائل پر مشتمل آن لائن ڈیٹا پول لانچ کیا
مرکزی حکومت نے آیوش ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر صحت پیشہ وروں سمیت ڈاکٹروں، این وائی کے، این سی سی این ایس ایس، پی ایم جی کے وی وائی، سابقہ فوجیوں وغیرہ پر مشتمل ایک آن لائن ڈیٹا پول https://covidwarriors.gov.in پر لانچ کیا ہے، تاکہ ریاستی، ضلع اور میونسپل سطحوں پر زمینی سطح کی انتظامیہ کے ذریعے ان کا استعمال کیا جاسکے۔ یہ اطلاعات ایک ڈیش بورڈ پر اَپلوڈ کی گئی ہیں، جسے برابر اَپڈیٹ کیا جارہا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
جی20 کے وزرائے صحت کی میٹنگ میں کووڈ-19 کو قابو میں کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا
ڈاکٹر ہرش وردھن نے جی20 ممالک کے وزرائے صحت کی ویڈیو کانفرنس کے دوران کووڈ-19 کی بیماری سے نبردآزما ہونے کے لئے باہمی تعاون اور ایک دوسرے کے تئیں احترام پر مشتمل مفید اشتراک قائم کرنے پر زور دیا۔جی-20، 19 ملکوں کی حکومتوں اور یوروپی یونین (ای یو) پر مشتمل ایک بین الاقوامی فورم ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے عالمی صحت ایجنڈے کے تئیں ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کووڈ-19 کے اثرات کو کم سے کم کرنے کی سمت میں متحدہ کوششوں کے لئے جی20 کے رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے باوجود کسانوں کی مانگ کی تکمیل کے لئے کھادوں کی پیداوار اور نقل و حمل کا کام جاری ہے
17اپریل کو پلانٹوں اور بندرگاہوں سے سب سے زیادہ 41 فرٹیلائزر ریک روانہ کی گئیں، جو کہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ایک دن میں سب سے بڑی روانگی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
لاک ڈاؤن کے دوران ایف سی آئی کا شمال مشرقی آپریشن
ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کے 25 دنوں کے دوران شمال مشرقی ریاستوں کے لئے 158 ٹرینیں چلوائیں، جن سے تقریباً 442000 میٹرک ٹن خوردنی اناجوں کی ڈھلائی ہوئی، جو کہ ماہانہ تقریباً 80 ٹرین لوڈ کا تقریباً دوگنی ہے۔ ریل نقل و حمل کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی خطے کے دوردراز علاقوں تک پہنچنے کے لئے بڑے پیمانے پر سڑک نقل و حمل کی بھی مدد لی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزیر اعظم اور مالدیپ کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مالدیپ کے صدر عالی جناب ابراہیم محمد صالح کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے اپنے اپنے ملکوں میں کووڈ-19 انفیکشن کی تازہ صورت حال سے ایک دوسرے کو واقف کرایا۔ دونوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سارک ممالک کے درمیان آپسی تال میل کے جن طریقہ کار پر اتفاق ہوا تھا، ان کا سرگرمی کے ساتھ نفاذ کیا جارہا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
فوج نے نریلا قرنطینہ مرکز کو اپنا تعاون دیا
دہلی میں نریلا قرنطینہ مرکز دہلی کے کووڈ-19 کے مشکوک مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے ملک میں بنائے گئے سب سے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ مرکز دہلی حکومت کے ذریعے مارچ 2020 کے وسط میں قائم کیا گیا تھا۔ فوج کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور نرسنگ اسٹاف یکم اپریل 2020 سے نریلا قرنطینہ مرکز میں سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔ فوج نے اس مرکز کے صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک بندوبست کے لئے پہل کی ہے، تاکہ دہلی حکومت کے ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کو راحت مل سکے اور وہ اس مرکز کا بندوبست صرف رات میں کریں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
سڑک کی وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ڈھابوں اور ٹرک رپیئر شاپ کی فہرست پر مشتمل ڈیش بورڈ لانچ کیا
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ڈیش بورڈ لنک دیا ہے تاکہ ملک بھر میں این ایچ اے آئی، ریاستوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں جیسی متعدد تنظیموں کے ذریعے دستیاب کرائے گئے ڈھابوں اور ٹرک ریپئر شاپس کی فہرست اور تفصیلات فراہم کی جاسکیں۔ اس کا مقصد کووڈ-19 کی وبا پر قابو پانے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے موجودہ چیلنج بھرے وقت میں ضروری اشیاء کی ڈیلیوری کے لئے ملک کے مختلف مقامات کے درمیان سفر کرنے والے ٹرک ؍ کارگو ڈرائیوروں اور کلینروں کو ان کے نقل و حمل میں آسانی فراہم کی جاسکے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن نے کووڈ-19 کے خلاف موجودہ جنگ میں اپنا تعاون دینے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں
آج تک، 80 کیندریہ ودیالیہ متعدد اتھارٹیز کے سپرد کئے گئے ہیں، تاکہ وہ ان کا استعمال قرنطینہ مراکز کے طور پر کرسکیں۔ 32247 اساتذہ متعدد آن لائن پلیٹ فارموں کے ذریعے 707312 طلباء کو آن لائن کلاسیز کے ذریعے پڑھا رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ملک بھر کی ضلع انتظامیہ اور گرام پنچایتیں متعدد اقدامات کی مدد سے کووڈ-19 کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنی ذمے داری نبھارہی ہیں
متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں، جن میں مشاورتی کمیٹیوں کی تشکیل، اس بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے وال پینٹنگز، ماسک کی مقامی سطح پر سلائی اور تقسیم، ضرورت مندوں کے مابین پکے ہوئے کھانوں ؍ راشنوں کی تقسیم اور عوامی مقامات کا سینیٹائزیشن شامل ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کے بندوبست کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی ہوسپٹل کا دورہ کیا
اسپتالوں کی تیاری کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے پیش نظر راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی ہوسپٹل 450 بستروں والے کووڈ-19 کے علاج کے لئے مخصوص اسپتال کے طور پر کام کررہا ہے، جس میں خاطرخواہ تعداد میں آئیسولیشن وارڈ اور بیڈ بنائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کووڈ-19 کی روک تھام، اس پر قدغن لگانے اور اس کے بندوبست کے کام کی ریاستوں کے اشتراک سے مسلسل اعلیٰ ترین سطحوں پر نگرانی کی جارہی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
انڈین ریلویز نے ضرورت مند لوگوں کو 20 لاکھ سے زیادہ کھانے کے مفت پیکٹ دستیاب کرائے
کووڈ-19 کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران انڈین ریلویز کے ذریعے پکے ہوئے گرم کھانوں کے پیکٹوں کی مفت تقسیم آج دو ملین کے ہندسے کو پار کرگئی۔ اس کی مجموعی تعداد 20.5 لاکھ سے زیادہ ہے۔ انڈین ریلویز اسٹاف متعدد ریلوے تنظیموں سے 28 مارچ 2020 سے اَنتھک کام کررہا ہے، تاکہ کووڈ-19 کے سبب لاک ڈاؤن کے بعد ضرورت مند لوگوں کو پکا ہوا گرم کھانا دستیاب کراسکے۔ ریلویز آئی آر سی ٹی سی بیسڈ کچن، آر پی ایف کے وسائل اور این جی اوز کے تعاون کے ذریعہ بڑی مقدار میں پکا ہوا کھانا دستیاب کرارہا ہے۔ یہ دوپہر کا کھانا پیپر پلیٹ میں اور رات کا کھانا پیکٹوں کی شکل میں کیا جارہا ہے۔ ضرورت مند لوگوں کو دستیاب کراتے ہوئے سماجی دوری اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جارہا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
کوئلہ اور کان کنی کی پی ایس یوز کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ہر ممکنہ تعاون دے رہی ہیں: جناب پرہلاد جوشی
نیشنل ایلومینیم کمپنی (نالکو)اور کول انڈیا کی ذیلی کمپنی مہاندی کول فیلڈ لمٹیڈ (ایم سی ایل)اُڈیشہ میں کووڈ -19 کے علاج کے لئے مخصوص دو اسپتالوں کو مکمل رقم دستیاب کرائیں گی۔ ان اسپتالوں کا افتتاح اُڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کے ساتھ مشترکہ طورپر آج ویڈیو کانفرنسگ کے توسط سے کیا ہے۔ حکومت اُڈیشہ کے ذریعہ شروع کئے گئے یہ اسپتال ریاست کے مختلف میڈیکل اسپتالوں کی مدد سے چلائے جائیں گے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
چنڈی گڑھ سٹی کووڈ-19 کے خلاف اپنی جنگ میں وہیکل ٹریکنگ اپلی کیشنز اور جی پی ایس سے لیس اسمارٹ گھڑیوں کا استعمال کچرا جمع کرنے کی مہم میں کررہا ہے
چنڈی گڑھ میں جیسے ہی کووڈ کا پہلا پوزیٹیو معاملہ سامنے آیا، شہر نے پوزیٹیو معاملے والے شخص کے رابطے میں آئے سبھی لوگوں کو کوارنٹائن کرنے کا کام شروع کردیا۔ کوارنٹائن کئے گئے لوگوں کو بھی سی وی ڈی ٹریکر ایپ کے ذریعے ٹریک کیا جارہا ہے۔ کوارنٹائن کئے گئے کنبوں تک ضروری سامان پہنچانے کے لئے خصوصی التزامات کئے گئے تھے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
لائف لائن اڑان پروازوں نے ہندوستان کے مختلف حصوں تک ضروری میڈیکل کارگو ڈیلیور کرنے کے لئے 3 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کی پرواز کی
لائف لائن اڑان پروازوں نے تقریباً 507.85 ٹن ضروری میڈیکل کارگو کے نقل و حمل کے لئے 3 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ ہوائی دوری کا احاطہ کیا۔ ایئر انڈیا، الائینس ایئر، انڈین ایئر فورس اور پرائیویٹ کریئرس کے ذریعے لائف لائن اڑان کے تحت 301 پروازیں کرائی گئیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
سی ایس آئی آر، گرام – نگیٹیو سیپسس کے متاثرہ حددرجہ بیمار مریضوں کی زندگیاں بچانے کے مقصد سے دوا تیار کرنے کی کوششوں میں تعاون دے رہا ہے
سی ایس آئی آر، ایک رینڈمائز، بلائنڈیڈ، ٹوآرمس، ایکٹیو کمپریٹر – کنٹرول، کلینکل ٹرائل کررہا ہے، تاکہ کووڈ-19 کے حددرجہ بیمار مریضوں کی اموات کو کم کرنے کے لئے دوا کی اثرانگیزی کا جائزہ لیا جاسکے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ہندوستان کے ڈاک محکمہ نے اونا میں کینسر سے متاثرہ بچے کو فوری طور پر دوائیں پہنچانے کا کام کیا
ہندوستان کے ڈاک محکمہ نے کینسر سے متاثرہ ہماچل پردیش کے اونا سے تعلق رکھنے والی ایک آٹھ سالہ بچی شالینی (بدلا ہوا نام) کو دوائیں پہنچائیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں
- پنجاب: پنجاب منڈی بورڈ نے اپنے 5600 افسروں ؍ اہلکاروں کو 1.50 لاکھ ماسک اور 15000 بوتل سینیٹائزرس دستیاب کراکر صحت پروٹوکول پر سختی سے عمل کے لئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں، تاکہ کووڈ-19 کی وبا کے سبب اس مشکل مرحلے میں گیہوں کی خرید میں کسی طرح کی رخنہ اندازی نہ ہو۔ پنجاب کے دیہی ترقیات اور پنچایت محکمہ نے سرکاری محکموں کو 3 لاکھ ماسک دستیاب کرایا ہے، جو قومی دیہی روزی روزگار مشن کے تحت خواتین کے خودامدادی گروپوں کے ذریعے تیار کئے گئے۔
- ہماچل پردیش: ہماچل پردیش کی حکومت نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آیوش کی وزارت کے ذریعے جاری کی گئی ایڈوائزری پر عمل کریں، جس میں بیماریوں سے بچنے اور قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنے تئیں اپنی دیکھ بھال کرنے کے متعلق رہنما ہدایات کو اپنانے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں خاص طور پر تنفسی صحت پر زور دیا گیا ہے۔
- اروناچل پردیش: ریاست میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اس کی خلاف ورزی کرنے والے 1669 لوگوں کو بک کیا گیا، 492 افراد گرفتار کئے گئے، 750 گاڑیاں ضبط کی گئیں، مجموعی طور پر 161 ایف آئی آر درج کی گئی اور 6.5 لاکھ بطور جرمانہ وصول کئے گئے۔
- آسام: وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے ٹویٹ کیا ہے کہ ریاستی حکومت نے ریاست سے باہر پھنسے ہوئے 86000 لوگوں کے لئے فی کس 2000 روپئے جاری کئے ہیں۔
- منی پور: وزیر اعلیٰ نے امپھال ایسٹ اور ویسٹ اضلاع کے نوتشکیل شدہ اسپیشل پیٹرول یونٹوں کو 12 نئے پیٹرول کار سپرد کئے۔
- میزورم: اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب 22 اپریل سے ہونے والے بارہویں کلاس کے امتحانات کو ملتوی کردیا ہے۔
- ناگالینڈ: مختلف اضلاع میں انڈر ٹرائلس ریویو کمیٹی میٹنگ ہوئیں ۔ اب تک 109 انڈر ٹرائل اور 8 جوینائلس کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے، تاکہ کووڈ-19 کی وبا کے دوران جیلوں میں بھیڑ بھاڑ کو کم کیا جاسکے۔
- ناگالینڈ: لاک ڈاؤن کے درمیان کوہیما اور دیماپور میں سبتھ ڈے منایا گیا۔ جب چرچ ڈیکنس نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اسکرپچرس پڑھے تو باشندگان اپنے گھروں کے ٹیریس، بالکونی، دروازوں اور کھڑکیوں پر آگئے اور دعا کی۔
- سکم: سکم میں پاور گرڈ نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ کےلئے ڈی سی ویسٹ کو 10 وینٹی لیٹروں کے لئے 7.85 لاکھ روپئے، ڈی سی ایسٹ اور ڈی سی نارتھ کو راشن اور پی پی ای کٹس کے لئے 7 – 7 لاکھ روپئے اور ڈی سی ساؤتھ کو اسی کام کے لئے 3 لاکھ روپئے کا مالی تعاون دیا۔
- تری پورہ: ریاستی حکومت نے آج ایک میمورنڈم جاری کیا جس کے تحت حکومت کے ذریعے جاری رہنما ہدایات پر عمل کی شرط کے ساتھ 16 مختلف صنعتوں اور صنعتی اداروں (سرکاری اور نجی) کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔
- کیرالہ: مرکز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ریاست نے، ریاست میں لاک ڈاؤن سے متعلق رعایتوں کی درستگی کی۔ ایک اطالوی شہری نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد اظہار تشکر کرتے ہوئے ریاست کو الوداع کہا۔ کل 13 افراد کی صحت یابی اور 2 نئے معاملات کی خبر۔ 129 کا علاج جاری ہے۔
- تمل ناڈو: ریاست میں 3 مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ کلپوک میں مقامی لوگوں نے کووڈ-19 کے سبب فوت ہوئے ڈاکٹر کو دفن نہیں کرنے دیا، بعد میں انھیں دوسری جگہ پر دفن کیا گیا۔ اب تک کل 1477 معاملات، 16 اموات، 411 صحت یاب۔ چنئی (290)، کوئمبٹور (133) اور تری پور (108) میں سب سے زیادہ معاملات۔
- کرناٹک: آج 5 نئے معاملات کی تصدیق، سبھی کا تعلق کلبرگی ضلع سے۔ اب تک کل معاملات 395، اموات 16، صحت یاب ہوئے 112۔ بنگلورو سٹی میں آشا کارکنوں اور پولیس پر حملے کے بعد کورونا واریئرس کے تحفظ کے لئے کیرالہ اور یوپی کی طرز پر ریاست کو آرڈیننس لانا پڑا۔
- آندھرا پردیش: گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 75 نئے معاملات، کل معاملات 722، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوئی۔ اب تک 92 مریض صحت یاب، خودامدادی گروپوں کے ذریعے 16 کروڑ ماسک بنواکر فی کس 3 ماسک مفت تقسیم کرنے کی ریاستی حکومت کی پہل سے تقریباً 40 ہزار خواتین کو روزگار مل رہا ہے، جو یومیہ 500 روپئے کمارہی ہیں۔ جن اضلاع میں سب سے زیادہ پوزیٹیو معاملات ہیں وہ ہیں: کرنول (174)، گنٹور (149)، کرشنا (80)، نیلور (67) اور چتور (53)۔
- تلنگانہ: این آئی ایم ایس کی رہنمائی میں حیدرآباد میں واقع ٹی-ورکس نے متعدد اسٹارٹ اپس کے اشتراک سے ایمرجنسی میں استعمال کے لئے بیگ – والو – ماسک(بی وی ایم) پر مبنی وینٹی لیٹر تیار کیا۔ ریاست میں 7 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع۔ کل معاملات کی تعداد 858، ایکٹیو معاملات 651، اموات 21، ڈسچارج کئے گئے 186۔
- مہاراشٹر: مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 4000 کے ہندسے کو پار کرتے ہوئے 4203 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 223 اموات ہوئی ہیں، جبکہ اب تک 507 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں جن لوگوں کو جانچ میں پوزیٹیو پایا گیا ان میں سے تقریباً دو تہائی میں کورونا کی علامات نہیں تھیں اور جانچ کے وقت ان میں انفیکشن کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی تھی۔
- گوا: 265 برطانوی شہری آج گوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے برطانیہ کے لئے روانہ ہوئے۔ گوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی سیاحوں کو گوا سے باہر لے جانے والی یہ ستائیسویں خصوصی پرواز تھی۔ ان سبھی پروازوں کے ذریعے، 24 مارچ کو کووڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے وقت سے روس، فرانس، امریکہ، کناڈا سے تعلق رکھنے والے 5000 سے زیادہ غیرملکی سیاحوں کو ان کے وطن بھیجا گیا ہے۔
- گجرات: گجرات میں کورونا وائرس کے 139 نئے معاملات سامنے آئے، جسے ملاکر ریاست میں کل تعداد 1743 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر جتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں ان میں سے 105 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 63 کی موت ہوچکی ہے۔ اس دوران ملیریا مخالف ہائیڈروکسل کلوروکوئین (ایچ سی کیو)، کی مانگ میں اضافہ کے سبب گجرات میں واقع دوا کمپنیوں نے پیداوار بڑھادی ہے، تاکہ گھریلو اور عالمی سطح پر اس کی مانگ کی تکمیل ہوسکے۔ گجرات کی فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے ریاست میں 13 فارما کمپنیوں کو 20 پروڈکٹ کے لئے لائسنس دیا ہے۔
- راجستھان: راجستھان میں کووڈ-19 کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد بڑھ کر 1478 ہوگئی ہے، اب تک 14 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کے معاملات کو قابو میں کرنے کی کوشش کے تحت راجستھان حکومت نے ہیلتھ کیئر اسٹارٹ اپ میڈکورڈس کے ساتھ اشتراک کیا ہے، تاکہ اس کے انٹیگریٹیڈ سالیوشن – آیو اور صحت ساتھی ایپ کے ذریعے 24x7 آن لائن مشاورت اور دواؤں کی فراہمی کرائی جاسکے۔
- مدھیہ پردیش: ریاست میں کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1407 ہوگئی ہے۔ 131 لوگ اس بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ ابھی تک 72 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اندور میں سب سے زیادہ 890 مریض جبکہ بھوپال میں 214 مریض ہیں۔
کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ
Fact Check on #Covid19
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 1889
20.04.2020
(Release ID: 1616579)
Visitor Counter : 411
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam