PIB Headquarters

کووڈ -19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 17 JUN 2020 6:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:17 جون، 2020:

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010FBL.png http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026028.jpg

(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)

  • گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے 6922 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح سے صحتیابی کی شرح بڑھ 52.80 فیصد ہوگئی۔ صحتیاب ہوئے مریضوں کی کُل تعداد 186934 ہوگئی ہے
  •  924 لیباریٹریاں جانچ کررہی ہیں
  • وزیراعظم نے اَن لاک 1.0 کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کے دوسرے حصے کا انعقاد کیا
  • مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایات کے بعد دہلی کے تمام اسپتالوں نے کووڈ-19 سے مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی میں تیزی لائی
  • بھارتی ریلوے نے پانچ ریاستوں میں 960 کووڈ کیئر کوچز تعینات کیے
  • سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے اب تک کی سب سے زیادہ گیہوں کی خریداری

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058J1U.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006J1RX.jpg

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ-19 سے متعلق موصولہ تازہ ترین جانکاری، صحتیابی کی شرح بہتر ہوکر 52.8 فیصد  ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے 6922 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ،کُل 186934 کووڈ-19 کے مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ صحتیابی کی شرح بڑھ کر 52.80 فیصد ہوگئی ہے۔ فی الحال 155227 فعال معاملات طبی نگرانی  میں ہے۔ جانچ کے لئے سرکاری لیباریٹریوں کی تعداد بڑھ کر 674 اور نجی لیباریٹریوں کی تعداد بڑھ کر 250 ہوگئی ہے۔ (کُل 924 لیباریٹریاں جانچ کررہی ہیں)گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 163187 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اب تک 6084256 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1632051

وزیراعظم نے اَن لاک 1.0 کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کا دوسرا حصہ منعقد کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ دو روزہ بات چیت کے دوسرے حصے کا انعقاد کیا۔ جس میں اَن لاک 1.0 کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کووڈ-19 جیسی عالمی وباسے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی پر غور وخوض کیا گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کچھ بڑی ریاستوں اور شہروں میں اس وائرس کا پھیلاؤ کافی زیادہ ہے، گنجان آبادی، ایک دوسرےسے فاصلہ برقرار رکھنے میں درپیش مشکلات اور بہت زیادہ تعداد میں لوگوں کی روزانہ نقل وحرکت نے صورتحال کو چیلنج  سے بھرپور بنادیا ہے۔ پھر بھی شہریوں کےضبط وتحمل ، انتظامیہ کی تیاری اور کورونا جاں بازوں کی جانفشانی کے ذریعے اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی ہے اور یہ کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اس وائرس کا پتہ لگاکر اور علاج کے ذریعے اب صحتمند ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی طرف سے دکھائے جانے والے ڈسپلن سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکا ہے۔انہوں نے لاک ڈاؤن کی افواہوں کے خلاف لڑنے کی ضرورت کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ملک اب اَن لاک کے مرحلے میں ہے۔ ہمیں اب اَن لاک کے دوسرے مرحلے کے بارے میں سوچنا چاہئے اور ہم اپنے عوام کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کو کس طرح سے کم کرسکتے ہیں اس کے بارے میں غور کرنا چاہئے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1632116

وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ورچول کانفرنس میں وزیراعظم کے افتتاحی کلمات

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1632069

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دہلی کے تمام اسپتالوں نے کووڈ-19 کے مہلوکین کی آخری رسومات کی ادائیگی کاکام تیز رفتاری سے کرنا شروع کیا

دہلی میں سبھی اسپتالوں (مرکزی وریاستی سرکار کے اور پرائیویٹ) نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آج ان فیصلوں پر عمل درآمد کرنا شروع کردیا ہے جو 14 جون کو مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیے گئے تھے۔ سبھی اسپتالوں نے کووڈ -19 مریضوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے کام کو تیز رفتاری کےساتھ کرنا شروع کردیا ہے۔ اسپتال کے عملے نے کووڈ-19 کے زیادہ تر مہلوکین کی آخری رسوم ان کے کنبے کے افراد اور رشتے داروں کی رضامندی یا ان کی موجودگی میں انجام دی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1631964

بھارتی ریلویز نے پانچ ریاستوں  میں 960 کووڈ کوچز تعینات کیے

بھارتی ریلویز نے  کووڈ-19 کے خلاف ملک گیر مہم میں ریاستی حکومتوں کو اپنی جانب سے ہر ممکن مدد دینے کی کوشش کے تحت کووڈ کیئر کوچ میں بدلے گئے اپنے 5231 ریل ڈبوں کو ریاستوں میں تعینات کرنے کی تیاری میں جٹ گئی ہے۔ زونل ریلوے نے ان ڈبوں کو کووڈ کے معمولی یا کم علامات والے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کرنے کے موافق تبدیل کیا ہے۔ اب تک بھارتی ریلویز پانچ ریاستوں دہلی ، اترپردیش، آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں کُل 960 کووڈ کیئر کوچز تعینات کرچکی ہے۔ ان میں سے 503 کوچ دہلی میں، 20 آندھرا پردیش میں ، 60 تلنگانہ میں ، 372 اترپردیش میں اور 5 مدھیہ پردیش میں تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=163211

سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے گیہوں کی خریداری اب تک کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچی

سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے 16 جون 2020 کو کسانوں سے گیہوں کی خریداری اب تک کے اعلیٰ ترین ریکارڈ سطح پر جا پہنچی جب مرکزی پول کیلئے کُل خریداری 382 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ گئی جو سال 13-2012 کے دوران حاصل کیے گئے 381.48 لاکھ میٹرک ٹن کے پچھلے ریکارڈ کو پار کرگئی۔ ایسا کووڈ-19 جیسی عالمی وباکی  پریشانی کے وقت  میں کیا گیا جب پوراملک لاک ڈاؤن کے تحت تھا۔ اس سال مدھیہ پردیش 129 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کے ساتھ مرکزی پول میں سب سے بڑی ریاست بن گیا۔ اس طرح سے مدھیہ پردیش  پنجاب سے آگے نکل گیا جہاں سے 127 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری ہوئی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1632102

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور کنیڈا کےوزیراعظم عالی مرتب جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کناڈا کے وزیراعظم عالی مرتبت جسٹن ٹروڈو سے آج ٹیلی فون پر گفت وشنید کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملکوں میں کووڈ-19 وبائی مرض سے متعلق نمو پذیر صورتحال سے آگاہ کیا اور صحت اور اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے  بین الاقوامی اشتراک وتعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیالات کیے۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بھارت -کنیڈا شراکت داری کووڈکے بعد کی دنیامیں بہتری لانے کیلئے قوت بن سکتی ہے۔ اس میں عالمی برادری میں انسانی اقدار کو فروغ دینے کا پہلو بھی شامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈبلیو ایچ او سمیت کثیر شعبہ جاتی اداروں کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ صحت، سماجی اور اقتصادی وسیاسی موضوعات کے سلسلے میں قائم مختلف النوع بین الاقوامی فورموں کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1632004

این ٹی اے نے جولائی 2020 میں ہونے والے قومی اہلیت مع داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) یو جی، ملتوی کیے جانے کی خبر کو افواہ بتاتے ہوئے اس پر وضاحت جاری کی ہے

قومی اہلیت مع داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی- یو جی)جولائی 2020 کو لیکر قومی ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے بیحد ضروری نوٹس جاری کیا ہے۔ این ٹی اے نے اس کے ذریعے امیدواروں اور ان کے والدین کو امتحان کے بارے میں ایک نئے فرضی واڑا کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔ این ٹی اے نے کہا ہے کہ اس کے علم میں آیا ہے کہ قومی اہلیت  مع داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی- جی یو) جولائی 2020 ملتوی کے عنوان سے 15 جون 2020 کو جاری کیا گیا ایک فرضی عوامی نوٹس مختلف ذرائع کے توسط سے اور سوشل میڈیا پر مشتہر کیا جارہا ہے۔ این ٹی اے نے کہا ہے کہ اس نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے اور امیدواروں، والدین اور عوام کو گمراہ کرنے کے ارادے سے جاری کیے گئے اس فرضی نوٹس کے سورس  کی جانچ کررہا ہے، ایسے عوام مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام امیداروں، والدین اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ این ٹی اے یا متعلقہ حکام کے ذریعے  آج کی تاریخ تک اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1632059

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں پر سینیٹری نیپکن ایک روپئے  فی پیڈ کی قیمت پر دستیاب

سماجی مہم کے تحت ملک بھر میں 6300 سے زائد پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں میں سینیٹری نیپکن ایک روپئے کی کم از کم قیمت پر دستیاب کرایا جارہا ہے۔ یہ سینیٹری نیپکن جن اوشدھی سودھا سینیٹری نیپکن کے نام سے فروخت کیے جارہے ہیں۔بازار میں ایسے نیپکن کی قیمت تین سے آٹھ روپئے فی پیڈ ہے۔کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے  چیلنج سے بھرپور وقت میں پی ایم بی جےپی کیندر کام کررہے ہیں اور ضرورتمند افراد کو دواؤں اور ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنارہے ہیں۔ جن اوشدی سویدھا سینیٹری نیپکن تمام کیندروں دستیاب ہیں۔ پی ایم بی جے پی کے تحت  1.42 کروڑ سے زائد پیڈ ملک بھر میں مارچ ، اپریل اور مئی 2020 کے مہینے میں فروخت کیے جاچکے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1632082

 

پی آئی بی فیلڈدفاتر سے حاصل جانکاری

  • پنجاب:پنجاب کی کووڈمائیکرو کنٹینمنٹ اور گھر گھر نگرانی کی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے منگل کو سبھی ریاستوں سے اس ماڈل کو اپنانے کیلئے کہا جس سے پنجاب کی ریاست کافی حد تک وبا کے پھیلاؤ پر کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ وباکے پھیلاؤ پر اور روک تھام لگانے کی  ریاست کی تیاریوں پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بتایا کہ حکومت کی لیول-2 اور لیول -3 سہولتوں میں 5 ہزار آئیسولیشن بستر نیز معمولی مریضوں کیلئے لیول-1 کے کووڈ دیکھ بھال مراکز میں 10 سے 15 ہزار بستر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر لیول-1 کے بستروں کی تعداد 30 ہزار تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ تیسری سطح کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تیسری سطح کی دیکھ بھال کیلئے نجی اسپتالوں کے ساتھ شراکت داری کی بھی تیاری کی۔
  • ہریانہ: ہریانہ کے وزیر صحت نے کہا کہ کووڈ-19 کے مریضوں کو آیوشمان بھارت ، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(اے بی پی ایم- جے اے وائی) کو شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی صحت حکام نے ان مریضوں کے علاج کیلئے طبی بندوبست پیکیج میں 20فیصد تک کااضافہ کردیا ہے۔ جس سے ایسے مریض معیاری  علاج کی سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں۔
  • ہماچل پردیش: وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب پوری دنیا بحران سے گزر رہی ہے اور بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس نے ہمیں اپنی حکمت عملی اور ترقیاتی پالیسیوں اور پروگراموں پر دوبارہ سے غور وفکر کرنے کیلئے مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے شروعاتی مرحلے سے ریاست کے لاکھوں لوگ بالخصوص طلباء ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر مشکل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان طلباء اور ریاست کے لوگوں کو واپس لانا ریاستی حکومت کا اخلاقی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کے ذریعے بسوں اور خصوصی ٹرینوں سے ایسے لوگوں کو ریاست میں لایاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے حصوں سے آنے والے لوگوں کو ادارہ جاتی یا  ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعے شروع کی گئی فعال معاملات کی تلاش مہم سے ریاست کو آئی ایل آئی کے علامات اور پرانی بیماریوں سے متاثر لوگوں کی پہچان کرنے میں مدد ملی ہے۔
  • مہاراشٹر: منگل کو کووڈ-19 انفیکشن کے 2701 نئے معاملے درج کیے گئے جس سے ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد بڑھ کر 113445 ہوگئی اور ان میں فعال معاملات کی تعداد 50044 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ منگل کو 1802افراد صحتیاب ہوگئے  جس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 57851 ہوگئی وہیں 81 لوگوں کی موت بھی ہوگئی۔ ہاٹ اسپاٹ علاقہ گریٹر ممبئی میں منگل کو 941 پازیٹیو معاملے درج کیے گئے جس سے کووڈ-19 سے متاثرہ لوگوں کی کُل تعداد 60142 ہوگئی۔
  • گجرات: پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 19 ضلعوں میں کووڈ-19 کے 524 نئے معاملے درج کیے گئے جس سے ریاست میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد 24628 کی سطح پر پہنچ گئی۔ ریاست میں 418 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی بھی دے دی گئی ہے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد بڑھ کر 17090 ہوگئی۔ 28 لوگوں کی موت کے بعد اس انفیکشن سے مرنے والوں کی کُل تعداد بڑھ کر 1534 ہوگئی۔ ریاست کے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع احمد آباد میں 332 نئے معاملے درج کیے گئےاور 21 لوگوں کی موت  بھی ہوگئی۔
  • راجستھان: آج 122 نئے معاملے درج کیے گئے جس سے ریاست میں کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13338 ہوگئی۔ ابھی تک ریاست میں 10125 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ نئے معاملوں میں زیادہ تر بھرت پور ضلع سے ہیں اس کے بعد پالی اور چیرو ضلع سے معاملے سامنے آئے۔ راجستھان حکومت نے بین ریاستی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے لگائی گئی سبھی شرطیں ہٹالی کیں۔ اب ریاست میں داخل ہونے پر یا ریاست میں گھومنے کیلئے آنے والے کسی بھی شخص کو کسی بھی  قسم کے پاس یااین او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ حالانکہ ریاست میں داخل ہونے والے اور دوسرے ریاست کو جانے والے لوگوں کو ابھی بھی جانچ سے گزرنا ہوگا۔
  • مدھیہ پردیش: پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 134 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11069 ہوگئی۔ اس کے علاوہ کووڈ-19 کے سبب 11 لوگوں کی موت بھی ہوگئی۔ جس سے ریاست میں اس بیماری سے موت کے معاملے بڑھ کر 476 ہوگئے ابھی تک اس انفیکشن سے 8152 لوگ صحتمند ہوچکے ہیں اور منگل کو 31 ضلعوں میں کورونا وائرس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا۔ بھوپال میں 48 نئے معاملے درج کیے گئے، اس کے بعد اندور میں 21 معاملے سامنے آئے جو ملک میں کووڈ-19 کے اہم ہاٹ اسپاٹ میں سے ایک ہے۔
  • چھتیس گڑھ: ریاست میں مختلف ضلعوں سے کووڈ-19 کے 31 نئے معاملے سامنے آئے اور صحتیاب ہونے پر 102 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔ منگل کو سب سے زیادہ انفیکشن کے معاملے بلودہ بازار ضلع سے سامنے آئے جہاں منگل کے روز ریاست میں کووڈ-19 کے معاملے بڑھ کر کُل 1784 کی سطح پر پہنچ گئے وہیں فعال مریضوں کی تعداد 842 ہے۔
  • گوا: منگل کو 37 نئے پازیٹیو معاملوں کی شناخت کی گئی جس سے کووڈ-19 انفیکشن کے معاملے بڑھ کر 629 ہوگئے اور ان میں سے فعال معاملوں کی تعداد 544 کی سطح پر بنی ہوئی ہے۔ ریاست کے بینا علاقے کو انفیکشن سے متاثرہ علاقہ قرار دیے جانے کا امکان ہے جہاں حال میں انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں۔
  • اروناچل پردیش: اروناچل پردیش میں ایٹہ نگر کے سانگوریزارٹ میں کووڈ-19 ڈیوٹی پر لگے پولیس اہلکاروں کو ریزارٹ میں رکنے پر مفت کھانا اور آرام کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن کی رکن روزی تاوا نے کہا ہے کہ ریاستی سوسائٹی برائے تحفظ اطفال اور ضلعوں میں بچوں کی فلاح وبہبود سے متعلق کمیٹیوں کو کووڈ-19 وبا کے دوران سرگرم رول ادا کرنا چاہئے۔
  • آسام: آج گوہاٹی میں این ایچ پارکنگ لاٹ سے آسام ٹارگیٹڈ سرویلنس  پروگرام (اے ٹی ایس پی) شروع کردیا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہر میں کووڈ -19کے لئے 50 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
  • منی پور: ریاست کی کووڈ-19 تربیتی ٹیم نے 522 میڈیکل آفیسروں، 907 نرسوں اور دیگر 2500 عملے کو کووڈ دیکھ بھال اور بندوبست میں تربیت فراہم کیا ہے۔ ابھی تک 159 لوگوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ منی پور میں صحتیابی کی شرح بڑھ کر 32فیصد ہوگئی ہے۔
  • میزورم: کولاسب ، آئزول کے ایک رضاکار گروپ نے چیف میڈیکل آفیسر، کولاسب کو 64 پی پی ای اور 250 فیس ماسک عطیہ دیا ہے۔ کھیلوں کی مرکزی وزارت آئزول میں کھیلو انڈیا ریاستی مرکز برائے مہارت (کے آئی ایس سی ای) قائم کریگی۔
  • ناگالینڈ: کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں تعاون فراہم کرنے کے سلسلے میں موکوچونگ بی این آسام رائفل نے ناگالینڈ میں کووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں آگے بڑھ کر کام کررہے ورکروں کے استعمال کیلئے ضلع کو 1500 فیس ماسک بطور عطیہ دیے ہیں۔
  • کیرل: کیرالا کی ریاستی کابینہ نے پروازوں کے ذریعے بیرون ملک سے ریاست میں آرہے سبھی مسافروں کیلئے کووڈ-19 نیگیٹیو سرٹیفکیٹ لازمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرونیٹ ریپڈ ٹیسٹ کرانے کیلئے مرکزی حکومت سے دخل دینے کی مانگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ جانچ طیارہ پر سوار ہونے سے پہلے ایک گھنٹے کے اندر نتیجہ دیتی ہے۔ بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج بڑھنے کے سبب ریاستی بجلی بورڈ نے صارفین کو قسطوں میں ادائیگی کےساتھ ہی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کووڈکےایسے معاملے بڑھنے کے سبب ریاست کی راجدھانی کو ہائی الرٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔ جن کے سورس کے بارے میں پتہ نہیں چلا ہے۔ ریاست کے باہر کیرل کے 8 دیگر لوگوں کی کووڈ سے موت ہوگئی ہے۔ 60 لوگوں کے صحتمند ہونے کےساتھ ہی کووڈ-19 کے 79 نئے معاملے سامنے آئے۔ 1366 لوگوں کا علاج جاری ہے اور ریاست کے مختلف ضلعوں میں 122143لوگ زیرنگرانی ہیں۔
  • تملناڈو: پڈوچیری میں کووڈ-19 کے 30 نئے معاملے سامنے آئے جو کسی ایک دن میں مریضوں کی تعداد میں سب سے زیادہ بڑھوتری رہی۔ جپمڑ میں ایک شخص کی موت بھی ہوگئی اس کے ساتھ ہی مرکز کے زیرانتظام علاقے میں کووڈانفیکشن کے معاملے بڑھ کر 245 ہوگئے اور کُل 5 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ تملناڈو حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار سے متعلق ایک ویب پورٹل کا افتتاح کیا یہ روزگار کی تلاش میں سرگرداں لوگوں کے ساتھ ہی پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی مفت میں خدمات فراہم کریگا۔ کل 1843 نئے معاملے سامنے آئے،797 لوگ صحتمند ہوگئے اور 44 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اکیلے چنئی سے ہی 1257 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کُل معاملے: 46504، فعال معاملے: 20678، اموات: 479 ، ڈسچارج: 24547، نمونوں کی جانچ : 729002، چنئی میں فعال معاملات: 15385۔
  • کرناٹک: ہبلی ہوائی اڈے کےڈائرکٹر پرمود ٹھاکرے نے کہاکہ بدھ سے ہبلی سے پروازوں کی اڑان پھر شروع ہوسکتی ہے۔ طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا کہ کرناٹک میں کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں نجی اسپتالوں کو جوڑنے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوں کہ پچھلے دو ہفتوں سے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اس لئے کووڈ کیئر مراکز قائم کئے جائیں گے تاکہ ایسے متاثرہ شخص کی نگرانی اور علاج کیاجاسکے جن کےاندر کوئی علامت نہیں پائی جاتی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت جانچ کی صلاحیت کو بڑھاکر 15 ہزار سے 25 ہزار نمونہ فی دن کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کل 213نئے معاملے سامنے آئے ، 180 لوگوں کو ڈسچارج کردیا گیا اور دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ کُل پازیٹیو معاملے: 7213، فعال معاملے: 2987، اموات: 88، ڈسچارج: 4135۔
  • آندھراپردیش: پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 15188 نمونوں کی جانچ کے بعد 275 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ دو لوگوں کی موت ہوگئی اور 55 لوگوں کو اسپتال سے رخصت دے دی گئی۔ کُل معاملے: 5555،  فعال معاملے: 2559، صحتیاب ہوئے: 2906، اموات: 90۔
  • تلنگانہ: سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن نیز اداروں کو ادائیگی مؤخر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تلنگانہ ریاستی حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے۔ ابھی تک کُل معاملے 5406، فعال معاملات: 2188، صحتیاب ہوئے:3027۔

فیکٹ چیک(حقائق کی جانچ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0073CXA.jpg  Image

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0080RX1.jpg

 

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:3338



(Release ID: 1632322) Visitor Counter : 224