وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کی وزارت اور اس کے میڈیا یونٹوں میں خصوصی مہم 5.0 زور و شور سے جاری ہے
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت اہم سنگِ میل حاصل کیے: 1.43 لاکھ کلو گرام کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا، 973 مقامات کوصاف کیاگیا اور 14,000 فائلوں کا جائزہ لیا گیا
آئی بی کی وزارت نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت سوَچھَّتا، کارکردگی اور زیر التوا امور کی منظوری کے لیے اپنے عزم کو دہرایا
Posted On:
22 OCT 2025 1:56PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت میں خصوصی مہم 5.0 زور و شور سے جاری ہے تاکہ سوچھتا کے اقدامات کو ادارہ جاتی شکل دی جائے اور زیر التوا امور کو کم سے کم کیا جا سکے۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت اپنے میڈیا یونٹس اور ملک بھر میں علاقائی دفاتر کے ساتھ فعال طور پر خصوصی مہم 5.0 میں حصہ لے رہی ہے، جس کا محور صاف ستھرا کام کا ماحول، زیر التوا امور کا نپٹارہ اور کارکردگی میں اضافہ ہے۔ مہم کے نفاذکا مرحلہ 2 اکتوبر 2025 سے شروع ہوا، جس میں مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران طے کیے گئے اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔
2 اکتوبر تا 17 اکتوبر 2025 تک مہم کے پہلے پندرہ دنوں کے دوران وزارت کی نمایاں کامیابیاں درج ذیل ہیں:
- وزارت نے 493 آؤٹ ڈور مہمات کا انعقاد کیا، 973 مقامات کی صفائی کی اور 104 گاڑیوں کو ناقابل استعمال قرار دے دیا گیا۔
- تقریباً 1.43 لاکھ کلو گرام کوڑا کرکٹ کوٹھکانے لگایا گیا، جس سے 34.27 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی اور تقریباً 8007 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی۔
- تقریباً 13,900 دفتری فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 3,957 فائلوں کی چھٹنی کی گئی۔ کل 585 ای-فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 165 فائلیں بند کی گئیں۔
- کل 301 عوامی شکایات، 57 پی جی اپیلیں، 16 ایم پی حوالہ جات، 2 ریاستی حکومت کے حوالہ جات اور 1وزیراعظم کے دفتر کا حوالہ شامل ہے جنہیں دیگرفائلوں کے نمٹارے کے ساتھ انہیں بھی نمٹا دیا گیا۔
- وزارت کے افسران کی ایک ٹیم کو خصوصی مہم 5.0 کے تحت مختلف علاقائی دفاتر میں تعینات کیا گیا تاکہ مختلف کارروائیوں کی پیش رفت کی نگرانی کی جا سکے۔
وزارت مہم کے اہداف کے لیے پرعزم ہے، جن میں کام کی جگہ کی صفائی میں اضافہ، پیداواریت میں بہتری، صفائی کے اقدامات کو ادارہ جاتی شکل دینا، زیر التوا امور کا بروقت نپٹارہ، اور ذمہ دارانہ ای-ویسٹ مینجمنٹ کو فروغ دینا شامل ہیں، جو ملک کی صفائی اور پائیداری میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
مہم کی کچھ نمایاں کامیابیاں درج ذیل ہیں:




پی آئی بی امفال کی جانب سے خصوصی مہم 5.0 کے تحت ایک اسکول میں صفائی مہم کا انعقادکیاگیا، تاکہ حفظانِ صحت اور کمیونٹی کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔

|

|
سینئراقتصادی مشیرآر کے جینا اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے نوڈل افسر نے شاستری بھون میں ریکارڈ روم اور وزارت کے مختلف شعبوں میں فائلوں کی چھٹنی، ڈیجیٹائزیشن اور غیر ضروری فائلوں کے نمٹارے کے کام کا معائنہ کیا۔
|
********
ش ح ۔ ع ح ۔ م ا
U NO-168
(Release ID: 2181489)
Visitor Counter : 15
Read this release in:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Nepali
,
Assamese
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam