PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 15 JUN 2020 6:28PM by PIB Delhi

 (گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D8DR.jpg

Image

وزارت صحت و کنبہ بہبود کی جانب سے کووڈ-19 کے بارے میں اپڈیٹس: مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بہتر ہوکر 51.08 فیصد ہوئی، ہندوستان میں فی الحال 900 سے زیادہ مخصوص لیب کووڈ-19 کی جانچ کررہے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 7419 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک کووڈ-19 کے کل 169797 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بہتر ہوکر 51.08 فیصد ہوچکی ہے، جس سے اس حقیقت کی جانب اشارہ ملتا ہے کہ کووڈ-19 کے نصف سے زیادہ پوزیٹیو معاملات میں مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال کل 153106 ایکٹیو معاملات یعنی مریض سرگرم طبی نگرانی میں ہیں۔

متاثرہ افراد میں نوویل کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے آئی سی ایم آر کی جانچ کی صلاحیت مسلسل بڑھائی جارہی ہے۔ سرکاری لیب کی تعداد بڑھاکر 653 اور نجی لیب کی تعداد بڑھاکر 248 (کل 901) کردی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 115519 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح سے اب تک جانچ کئے گئے کل نمونوں کی تعداد 5774133 ہوگئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:              

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے قومی راجدھانی میں کووڈ-19 کی صورت حال کے سلسلے میں دہلی میں سبھی سیاسی جماعتوں کی میٹنگ کی صدارت کی

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے سبھی ضروری اقدامات کرے گی۔ قومی راجدھانی دہلی میں کووڈ-19 کی صورت حال کے بارے میں دہلی میں سبھی سیاسی جماعتوں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا  کہ ہم سبھی کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک ساتھ مل کر اس وبا سے لڑنا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کل جماعتی میٹنگ کو ان کے ذریعے کل طلب کی گئی میٹنگ میں دیے گئے اہم فیصلوں سے مطلع کیا اور سبھی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان فیصلوں کا نفاذ زمینی سطح پر جلد از جلد کیا جائے۔ جناب امت شاہ نے سبھی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ ان کے کارکن یہ یقینی بنائیں کہ مرکزی حکومت کے ذریعے دہلی کے عوام کے لئے کئے گئے فیصلوں کا نیچے تک نفاذ ہو۔ جناب امت شاہ نے سبھی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر عوامی مفاد میں کام کریں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:                                        

سی بی آئی سی نے سبھی سی جی ایس ٹی اور کسٹمز دفاتر میں ای-آفس کا استعمال شروع کردیا ہے

براہ راست ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) کے چیئرمین نے آج یہاں پورے ہندوستان میں 500 سے بھی زیادہ سی جی ایس ٹی اور کسٹمز دفاتر میں ای-آفس اپلی کیشن کا افتتاح کیا۔ ای-آفس کا افتتاح دراصل ٹیکس دہندگان کو ’فیس لیس، کنٹیکٹ لیس اور پیپرلیس‘ بالواسطہ ٹیکس انتظامیہ کی سہولت دستیباب کرانے کے مقصد سے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے لئے سی بی آئی سی کے ذریعے اٹھایا گیا ایک اور اہم قدم ہے۔ سی جی ایس ٹی اور کسٹمز افسروں کے ذریعے اپنے روزمرہ کے کام کاج میں ای-آفس کا استعمال تیزی سے فیصلہ کرنے، شفافیت اور جواب دہی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ہی ساتھ کاغذ کے استعمال اور پرنٹنگ میں کمی کرکے ماحولیات پر مثبت اثر ڈالنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ کووڈ-19 کے سبب پیداشدہ موجودہ چیلنج بھرے حالات میں ای-آفس کی خصوصی موزونیت یہ ہے کہ یہ کاغذی شکل والی فائلوں کے رابطے میں آنے سے بچنے میں مدد کرے گا، جس سے کسی بھی وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ یا انفیکشن کو روکا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ، ای-آفس نسبتاً زیادہ سکیورٹی کو یقینی بناتا ہے، کیونکہ اس کا استعمال کرنے سے کسی بھی فائل یا دستاویز میں غیرمناسب ردوبدل کرنا یا اسے تباہ کرنا یا سابقہ تاریخ ڈالنا ممکن نہیں ہے۔ اس میں بذات خود موجود نگرانی نظام سے یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ فائلیں کہاں اٹکی یا رکی پڑی ہیں، جس سے فائلوں کا تیزی سے نمٹارہ اور تیزی سے فیصلہ لینا ممکن ہوپائے گا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ’’کووڈ-19 سے متعلق عوامی شکایات کے تدارک کے لئے فیڈ بیک کال سینٹر کا افتتاح کیا اور شہریوں کے ساتھ لائیو تبادلہ خیال کیا

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ’’عوامی شکایات سے متعلق فیڈ بیک کال سینٹر‘‘ کا افتتاح کیا اور ان شہریوں کے ساتھ کووڈ-19 نیشنل مانیٹر فار پبلک گریوانسیز پر لائیو بات چیت کی جن کی شکایتوں کا کامیابی کے ساتھ ازالہ کیا جاچکا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اب تک ایک لاکھ کووڈ-19 عوامی شکایات کے ازالے کی قابل ذکر حصول یابی پر ڈی اے آر پی جی کو مبارکباد دی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکومت میں ایک سینئر وزیر نے ان شہریوں کے ساتھ لائیو بات چیت کی جنھوں نے کووڈ-19 کے دوران شکایات داخل کی تھیں اور انھوں نے دوسرے وزراء کے لئے بھی یہ راہ ہموار کی کہ وہ فیڈ بیک میکانزم کے ذریعے مؤثر طریقے سے شہریوں کی شکایات کا تدارک کریں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے اراکین کے دعوؤں کے نمٹارے میں تیزی لانے کے لئے مختلف مقامات سے دعویٰ نمٹارے کی سہولت کا آغاز کیا

پورے ملک میں اپنی خدمات کی ادائیگی کے یکساں معیارات کو یقینی بنانے اور کووڈ-19 کی وبا کے دوران اپنے افرادی قوت کا بہترین استعمال کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ذریعے حال ہی میں مختلف مقامات سے دعوؤں کے نمٹارے کی سہولت کا آغاز کیا ہے۔ یہ سہولت ای پی ایف او کے دفاتر کو پورے ملک میں اپنے کسی بھی علاقائی دفتر کے توسط سے آن لائن دعوؤں کا نمٹارہ کرنے کی اجازت دے کر ایک بڑی تبدیلی لائے گی۔ اس انوکھی پہل کے تحت سبھی طرح کے آن لائن دعوؤں یعنی پروویڈنٹ فنڈ، پنشن، جزوی نکاسی اور دعوؤں اور منتقل کئے گئے دعوؤں کے عمل کی تکمیل کی جاسکتی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

مشن ساگر: آئی این ایس کیسری ماریشس کے پورٹ لوئس پر واپس

مشن ساگر کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ کا جہاز کیسری 14 جون 2020 کو ماریشس کے پورٹ لوئس پر واپس پہنچا تاکہ ہندوستانی بحریہ کی طبی ٹیم کو وہ جہاز پر سوار کر سکے جو 23 مئی 2020 کو پورٹ لوئس کے اپنے آخری دورے کے دوران وہاں اتری تھی۔ 14 رکنی طبی ٹیم جو ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس پر مشتمل تھی، وہ پورٹ لوئس پر اتری تھی جس کا مقصد کووڈ۔ 19 وبائی مرض کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا، بیماری پھیلنے کو روکنے میں مدد کے لئے مہارت مشترک کرنا اور زندگی کے خطرے کو کم سے کم کرنا تھا۔پورٹ لوئس میں اپنی تعیناتی کے دوران ٹیم نے حفظان صحت سے متعلق جانبازوں کے ساتھ ہر سطح پر تبادلہ خیال کیا  اور کووڈ -19 کی روک تھام سے متعلق بہترین طریقوں کو مشترک کرنے کے لئے معنی خیز بات چیت کی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

پنجاب کے شہر فیروز پور میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی اسکیم اے ڈی آئی پی کے تحت آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے دیویانگ جنوں (معذور افراد ) کو معاون آلات اور آلات کی پہلی تقسیم

کووڈ –19 کی وجہ سے سماج کو درپیش ایک ایسی صورتحال کے دوران جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، حکومت ہند نے خصوصی اقدامات کیے ہیں، تاکہ معذور افراد (دیوانگ جن ) کے لیے بہبود کی اسکیم کی فوائد بلا رکاوٹ جاری رہیں۔ اس کوشش کے طور پر سبھی احتیاطی اقدامات اپناتے ہوئے حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معذور افراد کے لیے بلاک کی سطح پر معاون آلات اور آلات کی مفت تقسیم کی غرض سے ایک آن لائن اے ڈی آئی پی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ پنجاب میں آج فیروز پور ضلع کے تلونڈی بھائی بلاک میں لگایا گیا۔ یہ پہلا کیمپ ہے جو حکومت ہند کی طرف سے کام کاج کے معیاری طور طریقوں (ایس او پی) کے مطابق لاک ڈاؤن کھولے جانے کے بعد حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تحت ایلمکو (اے ایل آئی ایم سی او) کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

ایس ای آر نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی بلاک روک ٹوک سپلائی کے لئے پارسل ایکسپریس ٹرینوں کی 1739 ٹرپ (دوروں) کا اہتمام کیا

کووڈ-19 کے خلاف ملک گیر لڑائی کے تئیں عہد بستگی کے ایک جزو کے طور پر جنوب مشرقی ریلوے (ایس ای آر) اپنے پورے نیٹ ورک کو فعال کرچکا ہے، تاکہ ملک کے مختلف مقامات تک نظام الاوقات والی پارسل ایکسپریس ٹرینیں چلائی جاسکیں۔ جنوبی مشرقی ریلوے ضروری اشیاء پر مشتمل نظام الاوقات والی پارسل ایکسپریس ٹرینوں کے 1739 دوروں کا اہتمام کرچکا ہے، ان اشیاء میں کھانے پینے کا سامان، پنساری کا سامان، دوائیں، پی پی ای ماسک، سینیٹائزر، کوورآل، گلووز سمیت طبی ساز و سامان، مچھلی، پھل، سوتی سامان، پٹسن کی بوریاں، سبزیاں، پیاز، ادرک، لہسن اور دیگر روزمرہ کی ضرورت کے سامان شامل ہیں۔ یہ سامان 2 اپریل سے 13 جون 2020 کے دوران ملک کے مختلف حصوں تک پہنچائے گئے۔ جنوب مشرقی ریلوے نے مذکورہ مدت کے دوران پارسل ٹریفک پر مشتمل 26335 ٹن سامان کی ڈھلائی کی، جن میں ملک کے مختلف مقامات تک پہنچائے گئے 997145 پیکٹ شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

پی آئی بی کے فیلڈ یعنی علاقائی دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • پنجاب: پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ کووڈ-19 کے بحران کے پیش نظر پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت حاصل ہونے والے فوائد کو مزید 6 مہینوں کے لئے بڑھادیں، تاکہ قومی غذائی تحفظ قانون سے مستفیدین کو مفت میں گیہوں اور دالیں فراہم کرائی جاسکیں۔
  • ہریانہ: ریاستی حکومت نے ہوم آئیسولیشن میں رہ رہے لوگوں سے رابطہ کرنے کا اقدام کیا ہے، تاکہ ان سے مختلف امور جیسے انھیں ریگولر صحت خدمات کی دستیابی، ہوم آئیسولیشن کے دوران دی گئی سبھی ہدایات پر وہ عمل کررہے ہیں یا نہیں، انھیں درپیش کوئی مشکل، محکمہ صحت سے درکار کوئی مدد، وہ دوائیں لے رہے ہیں یا نہیں، ماسک پہن رہے ہیں یا نہیں، ہدایات کے مطابق سینیٹائزیشن کا کام کررہے ہیں یا نہیں، وغیرہ جیسے معاملات پر ان سے فیڈ بیک لیا جائے۔ ایسے مریضوں کو فون کرنے کے لئے ہریانہ ہیلتھ لائن 1075 کال سینٹروں کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ ان لوگوں کو ڈھونڈ کرکے نہ صرف فیڈ بیک لیا جارہا ہے بلکہ ان کے مسائل بھی حل کئے جارہے ہیں۔ مزید برآں کالنگ ایجنٹ کے ذریعے ان کی کونسلنگ بھی کی جارہی ہے، تاکہ کووڈ سے متعلق ان کے تناؤ اور بے چینی کو کم کیا جاسکے، جو کہ کووڈ کی وبا کے دوران وقت کی مانگ ہے۔ ہریانہ حکومت نے ای سائی کلینک (تجربہ کار اور صلاحیت مند ماہرین نفسیات کا ایک پلیٹ فارم) کے ساتھ اشتراک بھی کیا ہے، تاکہ آئندہ 3 مہینوں تک کال سینٹر 1075 کے توسط سے دماغی صحت سے متعلق کونسلنگ کی سہولت بہم پہنچائی جاسکے۔
  • ہماچل پردیش: وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام اضلاع میں جائزہ میٹنگوں کے انعقاد کو اپنی منظوری دے دی ہے، تاکہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر ضلع میں کئے گئے بندوبست اور ترقیاتی کاموں سمیت اقتصادی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ضلع کے منصوبوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ ان جائزہ میٹنگوں کی صدارت اسپیکر، وزراء، ڈپٹی اسپیکر، ڈپٹی چیئرمین اور چیف وہپ کریں گے۔ ضلع سطح پر ان میٹنگوں کے لئے وزیر اعلیٰ نے جس ایجنڈے کو منظوری دی ہے ان میں کووڈ-19 پر روک لگانے کے لئے کئے گئے بندوبست، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے شروع کئے گئے سبھی اہم پروگراموں کا نفاذ، اب تک خرچ نہیں ہوئی رقم کا استعمال، وزیر اعلیٰ کے ذریعے کئے گئے اعلانات کی صورت حال، جن اسکیموں کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ نے رکھا تھا ان کی پیش رفت کا جائزہ شامل ہیں۔
  • کیرالہ: ریاستی حکومت نے کیرالہ آنے والے باہری لوگوں کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ وہ لوگ جو مختصر دورے پر یہاں آرہے ہیں وہ 7 دن سے زیادہ نہیں رک سکتے۔ اس سے قبل ریاست میں پہنچنے والے اہل کاروں اور دیگر پیشہ وروں کے لئے قرنطینہ میں رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب اس کا اطلاق امتحانات دینے کے لئے آنے والوں پر بھی ہوگا، وہ براہ راست اپنی جائے قیام پر پہنچیں گے اور اجازت کے بغیر کوئی دوسرا سفر نہیں کریں گے۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران صارفین سے بجلی کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر ریاستی بجلی بورڈ سے وضاحت طلب کی ہے۔ ریاست میں لاک ڈاؤن کے بعد فلموں کی شوٹنگ پھر شروع ہوگئی ہے۔ گھر واپس جانے کے لئے ٹرین کے ٹکٹ تقسیم کئے جانے کی فرضی خبر کے بعد کوچی کے قریب پیرمباؤر میں جمع ہوئے مہاجر مزدوروں کے ایک گروپ کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ ریاست میں کل مجموعی طور پر 54 پوزیٹیو معاملات اور 56 افراد کی صحت یابی کا معاملہ درج کیا گیا۔ 1340 لوگوں کا اب بھی علاج چل رہا ہے۔
  • تمل ناڈو: تمل ناڈو حکومت نے چنئی، تھریوللور، کانچی پورم اور چینگل پٹی اضلاع میں 19 جون سے 30 جون تک دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ پڈوچیری آر ٹی سی بس ڈرائیور  مرکز کے زیر انتظام اس علاقہ میں کووڈ-19 کے 8 نئے معاملات میں شامل ہے۔ اس طرح سے یہاں کل تعداد 202 ہوگئی ہے۔ چونکہ معاملات میں اضافہ ہورہا ہے، لہٰذا تمل ناڈو حکومت نے ایسی جگہوں کی نشان دہی شروع کردی ہے جس سے معمولی طور پر بیمار مریضوں کے لئے کووڈ-19 کیئر سینٹر بنایا جاسکے۔ ریاست میں کل کسی ایک دن میں سب سے زیادہ 1974 تازہ معاملات اور 38 اموات درج کی گئیں۔ 1415 معاملات چنئی میں سامنے آئے۔ کل معاملات 44661، ایکٹیو معاملات 19676، اموات 435، چنئی میں ایکٹیو معاملات 14667 ہیں۔
  • کرناٹک: وزیر اعلیٰ نے شیو موگا میں 220 کروڑ روپئے کے ایئرپورٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ ریاست نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور قرنطینہ مراکز کی نگرانی کے لئے 800 بوتھ لیول ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست جمعرات کے دن پوری ریاست میں ماسک ڈے کا انعقاد کرے گی، جس میں مشہور شخصیات اور کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اب تک 440684 جانچ ہوئی ہے اور 2956 ایکٹیو معاملات ہیں۔ 176 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، کل 312 کو صحت یابی کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے، جبکہ  5 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ کل پوزیٹیو معاملات 7000، اموات 86، اسپتال سے چھٹی دی گئی 3955۔
  • آندھراپردیش: کنگ جارج ہوسپٹل (کے جی ایچ) وشاکھاپٹنم نے عارضی طور پر اپنے مردہ خانہ کو بند کردیا ہے۔ یہ اقدام فارنسک میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے ایک پی جی ڈاکٹر کے کووڈ-19 پازیٹیو پائے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔ مندر میں تعینات ایک ہوم گارڈ کے پوزیٹیو پائے جانے کے بعد کنی پکم ونایک سوامی مندر چتوڑ میں دو دنوں کے لئے درشن ملتوی کردیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15173 نمونوں کی جانچ کے بعد 246 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ دو افراد کے موت کی خبر ہے اور 47 افراد کو چھٹی دی گئی ہے۔ کل معاملات 5087، ایکٹیو 2231، صحت یاب ہوئے 2770، اموات 86۔
  • تلنگانہ: ریاستی حکومت نے نجی لیب میں کووڈ-19 کی جانچ کے لئے 2200 روپئے، نارمل آئیسولیشن کے لئے 4000 روپئے، بغیر وینٹی لیٹر والے کووڈ علاج کے لئے یومیہ 7500 روپئے اور وینٹی لیٹر کے ساتھ علاج کے لئے یومیہ 9000 روپئے طے کیا ہے۔ حکومت آج ہی اس بارے میں تفصیلی رہنما ہدایات جاری کرے گی۔ 15 جون تک کل معاملات 4974 سامنے آئے ہیں، جن میں 2412 معاملات ایکٹیو ہیں۔
  • مہاراشٹر: ریاست میں کووڈ-19 سے 3390 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، اسے ملاکر کورونا وائرس انفیکشن کی کل تعداد 107958 ہوگئی ہے، جن میں سے 53030 ایکٹیو معاملات ہیں۔ ہاٹ اسپاٹ ممبئی میں 1395 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جس سے شہر میں کووڈ-19 کے مریضوں کی کل تعداد 58135 ہوگئی ہے۔ دھاراوی جھونپڑپٹیوں میں کورونا سے متاثر پائے گئے مریضوں کی تعداد قابو میں آتی ہوئی نظر آرہی ہے، کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس علاقے میں صرف 13 مریض پوزیٹیو پائے گئے ہیں، جبکہ کسی کے مرنے کی خبر نہیں ہے۔ ممبئی میں صرف ریاستی حکومت کے ضروری اسٹاف کے لئے ویسٹرن اور سینٹرل ریلویز کے اَپ اور ڈاؤن روٹوں پر مضافاتی ریل خدمات آج صبح بحال ہوگئیں۔ یہ اسپیشل خصوصی مضافاتی خدمات عام مسافروں / عوام کے لئے دستیاب نہیں ہوں گی۔
  • گجرات: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 511 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد کووڈ-19 کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 23017 ہوگئی ہے۔ 29 مریضوں کی جان بھی چلی گئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد 1478 تک جا پہنچی ہے۔
  • راجستھان: آج 78 نئے معاملات کی خبر ہے، جس سے ریاست میں پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد 12772 ہوگئی ہے، ان میں سے 9631 مریض اب تک صحت یاب بھی ہوگئے ہیں، جبکہ ایکٹیو معاملات کی تعداد 2847 ہے۔  زیادہ تر نئے معاملات جے پور اور جھنجھنو اضلاع سے سامنے آئے ہیں۔
  • مدھیہ پردیش: کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 10808 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 161 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ 4 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست کے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع اندور میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4063 ہوگئی ہے۔ ریاستی راجدھانی بھوپال میں اب تک 2195 کووڈ-19 کے مریضوں کے بارے میں اطلاع ہے۔ مدھیہ پردیش کے محکمہ صحت نے ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے کام میں حکومت کی مدد کرنے کے لئے ’کووڈ متر‘ رضاکاروں کو تعینات کرنے کی تجویز رکھی ہے۔ ’کووڈ متروں‘ کے ساتھ آکسی میٹر ہوگا، جس سے وہ لوگوں میں آکسیجن کی سطح کی جانچ کریں گے۔ 45 سال تک کا کوئی بھی صحت مند شخص یا شہری علاقے میں کوئی سماجی / رضاکار تنظیم کو ’کووڈ متر‘ بنایا جاسکتا ہے۔
  • چھتیس گڑھ: اتوار کے دن 113 نئے پوزیٹیو معاملات سامنے آئے۔ اتوار کے دن ہی صحت یابی کے بعد ریاست میں متعدد اسپتالوں سے 84 مریضوں کو چھٹی دی گئی۔ ریاست میں کووڈ-19 کے کل معاملات 1662 ہیں۔
  • گوا: اتوار کے روز گوا میں کووڈ-19 کے 41 معاملات سامنے آئے، جسے ملاکر کل تعداد 564 ہوگئی ہے، اس میں صحت یاب ہوچکے 74 افراد بھی شامل ہیں۔

 

حقائق کی جانچ

Fact Check

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006WKEK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0074V6R.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008SZX0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008QA4Z.jpg

****

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3297

15.06.2020



(Release ID: 1631841) Visitor Counter : 257