وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شاندار جیت پر مبارکباد دی

Posted On: 08 SEP 2025 7:20AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے راجگیر میں منعقدہ ایشیا کپ 2025 میں شاندار جیت کے لیے بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ’’جناب مودی نے کہا کہ یہ جیت اور بھی خاص ہے کیونکہ انہوں نے دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا کو شکست دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’بہار کے راجگیر میں منعقدہ ایشیا کپ 2025 میں شاندار جیت کے لیے ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ یہ جیت اور بھی خاص ہے کیونکہ انہوں نے دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا کو شکست دی ہے!

یہ بھارتی ہاکی اور بھارتی کھیلوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ہمارے کھلاڑی مزید بلندیوں کو عبور کریں اور قوم کے لیے مزید عزت و وقار کا باعث بنیں!‘‘

****

ش ح۔ک ح۔ ن م

U. No. 5743


(Release ID: 2164541) Visitor Counter : 2