وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

پریکشا پہ چرچا کا بے صبری سے انتظار ہے: وزیر اعظم

Posted On: 27 JAN 2024 8:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ ’پریکشا پہ چرچا‘ میں ایگزام واریئرز کے اجتماع کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے امتحانات کو تفریحی اور تناؤ سے پاک بنانے کے بارے میں پچھلے پی پی سی پروگراموں کے موضوعات اور عملی نکات کا بھی اشتراک کیا۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

’’میں ایگزام واریئرز کے سب سے یادگار اجتماع ’پریکشا پہ چرچا‘ کا بے تابی سے انتظار کررہا ہوں، تاکہ امتحانی تناؤ کو شکست دینے کے طریقوں پر اجتماعی طور پر حکمت عملی بنائی جا سکے۔

آئیے ان ایگزام بلیوز کو مواقع کی کھڑکی میں بدل دیں…۔‘‘

******

ش ح۔ش ت ۔ م ر

U-NO.4092


(Release ID: 2000121) Visitor Counter : 75