وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کی چینل کی گلوبل سی ای او محترمہ لینا نائر سے ملاقات

Posted On: 14 JUL 2023 10:04PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی  14 جولائی 2023 کو پیرس میں فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس چینل کی گلوبل سی ای او محترمہ لینا نائر سے ملاقات  ہو ئی ۔

وزیر اعظم نے محترمہ نا ئر کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور چینل کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور تعاون کے امکانات تلاش کرنے کی دعوت دی۔

بات چیت کے دوران ہندوستان میں دستکاری، کھادی اورہنرمندی کو فروغ دینے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

7045


(Release ID: 1939695) Visitor Counter : 132