وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم  نریندر مودی نے گجرات کے جام نگر میں 1450 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کو وقف کیا


"شان و شوکت کے ساتھ، اسمرتی وین 9/11 یا ہیروشیما کی یادگار سے کم نہیں"

"پولینڈ حکومت کی مدد کے پیچھے کہیں نہ کہیں مہاراجہ دگ وجے سنگھ کی رحمدلی نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے"

"گجرات جن شکتی، گیان شکتی، جل شکتی، ارجا شکتی اور رکھشا شکتی کی پانچ ٹھوس بنیادوں پرمبنی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے"

" سونی اسکیم کے تحت   ما ں نرمدا کونے کونے تک پہنچ رہی ہے"

وبائی امراض کی مشکلات سے نمٹنے کے لیے 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت راشن دیا جا رہا ہے

"جام نگر مینوفیکچرنگ اور ساحلی ترقی کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے"

"تقریباً 33 ہزار عمل آوریاں اور ضابطے ختم کر دیئے گئے ہیں "

Posted On: 10 OCT 2022 8:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے جام نگر میں آبپاشی، بجلی، پانی کی فراہمی اور شہری بنیادی ڈھانچے سے متعلق تقریباً 1450 کروڑ روپے  مالیت کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اورانہیں  قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں کلاواد /جام نگر تعلقہ موربی-مالیہ-جودیا گروپ اگمنٹیشن واٹر سپلائی اسکیم، لال پور بائی پاس جنکشن فلائی اوور برج، ہاپا مارکیٹ یارڈ ریلوے کراسنگ، اور سیور کلیکشن پائپ لائن اور پمپنگ اسٹیشن کی تجدید کاری شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے سوراشٹرا اوتارن سینچائی (ایس اے یو این آئی) منصوبہ لنک 3 (انڈ ڈیم سے سونامتی ڈیم تک) کا پیکیج 7، سونی یوجنا لنک 1 کا پیکیج 5 (انڈر-1 ڈیم سے سانی ڈیم تک) اور ہری پار 40 میگاواٹ  شمسی پی وی پروجیکٹ کو وقف کیا۔

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پنڈال تک اپنے سفر کے دوران  اپنے شاندار استقبال اور آشیرواد کےلئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے پانی، بجلی اور کنیکٹیویٹی سے متعلق آٹھ منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے ا وران کو قوم کے نام وقف کرنے کے لیے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ والمیکی برادری کے لوگوں کے لیے ایک کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جس سے انہیں ثقافتی پروگراموں اور دیگر تقریبات کے انعقاد میں کافی مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے دو دہائی پہلے  آنے والے زلزلے سے ہونے والی تباہی کو  بھی یاد کیا۔ زلزلے کی  وجہ سے تباہی اور حادثے نے ریاست بھر میں مایوسی کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔ تاہم خود اعتمادی اور سخت محنت کے بل پر گجرات ایک بار پھراوپر اُٹھا اور مایوسی اور تباہی کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے  ملک کو ا علی مقام دلایا ۔ وزیر اعظم نے جام نگر کے عوام سے درخواست کی کہ وہ کچھ کے زلزلہ متاثرین کی یاد میں اسمرتی وین کا دورہ کریں اور وہا ں اپنا احترام پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ شان و شوکت میں یہ یادگار 9/11 یا ہیروشیما کی یادگار سے کم نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے جام صاحب مہاراجہ دگ وجے سنگھ کو یاد کیا اور پولینڈ کے عوام کے تئیں دوسری عالمی جنگ کے دوران ان کی رحمدلی کے تئیں خراج  تحسین پیش کیا۔ اس سے پولینڈ کے لوگوں کے ساتھ ایک دیرپا رشتہ قائم ہوا ہے جس نے جاری بحران کے دوران یوکرین سے ہندوستانیوں کے انخلاء کے دوران کافی مدد کی۔ انہوں نے کہا "پولینڈ حکومت کی مدد کے پیچھے کہیں نہ کہیں مہاراجہ دگ وجے سنگھ کی مہربانی نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے"،  وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جامصاحب شہر کو نئی بلندیوں پر لے  جایا جائے ۔ وزیر اعظم نے  یہ بھی کہا کہ جام نگر نے کرکٹ کے میدان میں بھی زبردست تعاون کیا ہے۔ سوراشٹرا کی رانجی کرکٹ ٹیم نے 2020 میں ٹرافی واپس لائی اور اس پر سب کو فخر ہے۔

وزیر اعظم نے سب کو بتایا کہ ترقی کی پانچ عہد نے ریاست گجرات کے لیے ایک ٹھوس بنیاد تیار کی ہے۔ پہلا عہد عوامی (جن) شکتی، دوسرا گیان شکتی، تیسرا پانی (جل) شکتی، چوتھا توانائی (ارجا) شکتی اور آخر میں رکھشا شکتی۔  جناب مودی نے مزید کہا  ’’ گجرات ان پانچ ٹھوس بنیادوں کی بنیاد پر نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے"۔

وزیر اعظم نے اس بات کی بھی  نشاندہی کی کہ نوجوان نسل خوش قسمت ہے کہ انہیں ان مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو 20-25 سال پہلے خطے ریاست کو کرنا پڑا تھا۔ جن دنوں سے ایک وزیر اعلیٰ پانی کے ٹینک کے افتتاح کے لیے آنا پڑتا تھا، آج تک جب ایک ہی دورے میں پہلے کے بجٹ سے زیادہ لاگت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جاتا ہے، بہت تبدیلیاں آگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ماں نرمدا سونی اسکیم کے تحت  کونے کونے تک پہنچ رہی ہے۔ اسی طرح جل جیون مشن ہر گھر تک پائپ سے پانی پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی اسکیموں کو لگن اور رفتار کے ساتھ نافذ کرنے پر گجرات کے وزیر اعلیٰ کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے غریبوں کی فلاح و بہبود کو اپنی حکومت کی پہلی ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کے دوران پہلی تشویش اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ کوئی بھی خاندان بھوکا نہ رہے۔ 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو  مفت راشن فراہم کیا گیا تاکہ وہ وبائی امراض کی مشکلات پرآسانی سے قابوپاسکیں۔ وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کو اس سال دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ کسی غریب خاندان کو اپنے مشکل وقت میں خالی پیٹ نہ سونا پڑے۔ انہوں نے ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم کے فوائد کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ ہندوستان کے تمام حصوں سے جام نگر آنے والے لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جام نگر کی تیل ریفائنری اور تیل کی معیشت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہر شہری کو اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ اسی سرزمین پر خام تیل کو صاف کیا جاتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مرکز اور ریاست کی ڈبل انجن والی حکومت نے ریاست کی صنعتی اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے جب شہر ٹریفک کے مسائل سے جوجھ رہا تھا، جناب مودی نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے منصوبہ بند سڑکیں، فلائی اوور اور انڈر پاس بنا کر رابطہ بڑھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26000 کروڑ روپے کی لاگت سے امرتسر-بھٹنڈا-جام نگر راہداری تعمیر کی جارہی ہے۔ جام نگر مینوفیکچرنگ اور ساحلی ترقی کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او انٹرنیشنل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن، جس کا صدر دفتر بھی جام نگر میں ہے، جام نگر آیورویدک یونیورسٹی کے لیے ایک تاج ہے، جس نے ایک قومی یونیورسٹی کے طور پر ایک مقام حاصل کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جام نگر ایک ایسے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے جو چوڑیاں، سندور، بندھانی وغیرہ جیسی مقدس چیزوں سے جڑا ہوا ہے اور ایک ’سوبھاگیہ نگر‘ میں تبدیل ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے عمل آوری کے بوجھ میں کمی کے بارے میں بات کی۔ تقریباً 33 ہزار عمل آوریاں اور ضابطوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کمپنی قوانین کو غیرمجرمانہ قرار دینے سے بھی کاروباری برادری کو مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے مختلف معاشی اشاریوں میں ہندوستان کے آگے جانےکے بارے میں بھی بات کی، انہوں نے کہاکہ 2014 میں خاص طور پر ہندوستانی معیشت  میں 142 واں مقام تھا لیکن 2021 میں 63 واں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے ترقی پسند صنعتی پالیسی لانے کے لیے ریاستی حکومت کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے ریاست کی ساحلی پٹلی کو صاف ستھرا کرنے اور زبردستی قبضے کو ہٹانے کے لئے ریاستی حکومت کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جام نگر ساحلی پٹلی ماحولیاتی سیاحت کے  لئے کافی مواقع رکھتی ہے، یہ ایک حیاتیاتی تنوع کی دولت ہے۔

وزیر اعظم نے گجرات میں امن و امان کی بہتر صورتحال کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ڈبل انجن والی نریندر ۔بھوپیندر حکومت  جانفشانی اور رفتار کے ساتھ ترقیاتی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔

اس موقع پر گجرات کے وزیراعلی جناب بھوپیندر پٹیل اور ممبران پارلیمنٹ جناب سی آر پاٹل اور محترمہ پونم بین میڈم بھی موجود تھے۔

پس منظر

وزیر اعظم نے جام نگر میں تقریباً 1450 کروڑ روپے  مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اورانہیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان منصوبوں کا تعلق آبپاشی، بجلی، پانی کی فراہمی اور شہری  بنیادی ڈھانچے سے ہے۔

وزیر اعظم نے سوراشٹرا اوتارن آبپاشی( سونی) یوجنا لنک 3 (انڈ ڈیم سے سونمتی ڈیم تک) کا پیکیج 7، سونی یوجنا لنک 1 کا پیکیج 5 (انڈر-1 ڈیم سے سانی ڈیم تک) اور ہری پار 40 میگاواٹ  شمسی پی وی پروجیکٹ کو بھی قوم کے نام  وقف کیا۔

جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے رکھا تھا ان میں کالواد/جام نگر تعلقہ موربی-مالیہ-جوڑیا گروپ اگمنٹیشن واٹر سپلائی اسکیم، لال پور بائی پاس جنکشن فلائی اوور برج، ہاپا مارکیٹ یارڈ ریلوے کراسنگ، اور اس کی تجدید کاری ،سیور کلیکشن پائپ لائن اور پمپنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

 

 

*****

 

U.No.11262

(ش ح – ح ا –ف ر)



(Release ID: 1866695) Visitor Counter : 190