وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے 15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو ٹیکہ لگوانے کے لئے مبارکباد دی
Posted On:
03 JAN 2022 10:20PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 15 سے 18 سال کی عمر کے ان نوجوان بھارتیوں کو مبارکباد دی ہے جنہوں نے ٹیکے لگوا لئے ہیں۔ 15 سے 18 سال کی عمر کے زمرے کے نوجوانوں کو آج سے ٹیکہ لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ان کے والدین کو بھی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کیا :
’’ آج ہم نے کووڈ -19 سے نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ 15 سے 18 سال کی عمر کے ان سبھی میرے نوجوان دوستوں کو مبارکباد، جنہوں نے ٹیکے لگوالئے ہیں۔ ان کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں سے اپیل کروں گا کہ آنے والے دنوں میں ٹیکے لگوائیں۔
وزیراعظم نے اس سلسلے میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔
****
ش ح۔ ح ا ۔ م ص
U.No:80
(Release ID: 1787330)
Visitor Counter : 150
Read this release in:
Gujarati
,
English
,
Bengali
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam