وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نےملاڈ ویسٹ ، ممبئی میں عمارت کے گرنے سے  ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا


 متاثرین کے لئے حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان کیا

Posted On: 10 JUN 2021 2:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10 جون 2021،     وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملاڈ ویسٹ ، ممبئی میں عمارت کے گرنے سے  ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا:

’’  ملاڈ ویسٹ ممبئی میں  عمارت گرنے  سے  ہونے والے جانی نقصان پر  مجھے رنج  ہوا ہے۔ غم کی اس گڑھی میں ، میں غمزدہ  کنبوں کے دکھ میں شریک ہوں۔ میری پرارتھنا ہے کہ زخمی ہونے والے جلد از جلد صحت یاب ہوں: پی ایم @ نریندر مودی‘‘۔

 

 

وزیراعظم نے حادثے میں  مرنے والے ہر فرد  کے قریبی رشتے دار کے لئے  پی ایم این آر ایف  سے دولاکھ  روپے  کی سرکاری امداد کا اعلان  کیا۔ زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار  روپے دیئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5307

                          



(Release ID: 1725979) Visitor Counter : 113