وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم، ڈاکٹر بالا صاحب ویکھے پاٹل کی سوانح حیات کا اجراء کریں گے اور ان کے اعزاز میں پراورا دیہی تعلیمی سوسائٹی کو ایک نیا نام دیں گے

Posted On: 12 OCT 2020 7:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 اکتوبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 اکتوبر کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ڈاکٹر بالا صاحب ویکھے پاٹل کی سوانح حیات کا اجراء کریں گے اور پراورا دیہی تعلیمی سوسائٹی کا نام تبدیل کرکے اسے ’لوک نیتے ڈاکٹر بالا صاحب ویکھے پاٹل پراورا دیہی تعلیمی سوسائٹی ‘ نام دیں گے۔

ڈاکٹر بالا صاحب ویکھے پاٹل نے کئی مدت کار کے لئے لوک سبھا کے رکن کے طور پر اپنے فرائض انجام دیے۔ ان کی سوانح حیات کا عنوان ہے، ’دیھ ویچوا کرانی‘ جس کے معنی ہیں ’زندگی کو نیک کام کے لئے وقف کرنا‘، اور کتاب کا یہ عنوان ان کی زندگی کے لئے نہایت ہی موزوں ہے کیونکہ موصوف نے زراعت اور اشتراک سمیت مختلف میدانوں میں ڈگر سے ہٹ کر کیے گئے کاموں کے ذریعہ اپنی مکمل زندگی سماج کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کر دی تھی۔

پراورا دیہی تعلیمی سوسائٹی کا قیام 1964 میں احمد نگر ضلع میں واقع لونی میں عمل میں آیا۔ اس کا مقصد دیہی عوام کو عالمی سطح کی تعلیم دلانا اور بچیوں کو بااختیار بنانا ہے۔ یہ سوسائٹی فی الوقت طلبا کے تعلیمی، سماجی، اقتصادی، ثقافتی، جسمانی اور نفسیاتی نشو و نما کے مشن کو لے کر اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:6316


(Release ID: 1663812) Visitor Counter : 183