صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 کے بارے میں تازہ معلومات

Posted On: 18 APR 2020 6:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18, - اپریل 2020/ بھارت سرکار نے  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ  مل کر کووڈ-19 کی روک تھام ، اسے محدود کرنے  اور اس کے  بندوبست کے بارے میں  بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات کا  اعلی ترین سطح پر مستقل  جائزہ لیا جاتاہے اور انکی نگرانی کی جاتی ہے۔

اس لائحہ عمل پر عمل درآمد کا  23 ریاستوں /مرکز کے زیرا نتظام علاقوں کے  47 اضلاع میں  اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ کوڈگّو(کرناٹک) وہ نیا ضلع ہے  جو  ماہ  (پڈوچیری) کے ساتھ اس فہرست میں  شامل کیا گیا ہےا ور جہاں سے پچھلے 28 دنوں سےکوئی  نیا کیس   سامنے نہیں آیا ہے۔ 12 ریاستوں کے  22 ضلعوں سے پچھلے 14 دنوں کے دوران کسی نئے  کیس کی ااطلاع نہیں ملی ہے۔اس کی تفصیل مندرج ذیل ہے۔

  • بہار میں لکھی سرائے ، گوپال گنج اور بھاگلپور
  • راجستھان میں دھولپور اور اودے پور
  • جموں کشمیر میں پلوامہ
  • منی پور میں  تھوبل
  • کرناٹک میں  چترادرگا
  • پنجاب میں ہوشیار پور
  • ہریانہ میں  روہتک اور چرخی دادری
  • اروناچل پردیش میں لوہت
  • اوڈیشہ میں بھدرک اور پوری
  • آسام  میں کریم گنج، گولا گھاٹ ،کامپرو دیہی ، نلباڑی اور جنوبی سلمارہ
  • مغربی بنگال میں  جلپائی گڑی  اور کالن پونگ
  • آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم

 اس وقت  کووڈ-19 سے  مرنے والوں کی تعداد  3.3 فی صد ہے۔ اعدادوشمار کے   مزید تجزیہ  سےمعلوم ہوتا ہےکہ   مرنے والوں میں :

  • 14.4 فی صد لوگ 0-45 سال عمر  کے   گروپ کے ہیں۔
  • 10.3 فی صد 45-60 سال عمر کے گروپ کے ہیں۔
  • 33.1 فی  60-77 سال عمر کے گروپ کےہیں۔
  • 42.2 فی صد  75 یا اس سے زیادہ عمر کے گروپ ہیں۔

ان اعدادوشمار سے ظاہر ہوتاہے  کہ 75.3 فی صد کیسوں کا تعلق 60 سال کی عمر کے زمرے سے ہے۔  اس کےعلاوہ  یہ بھی دیکھا گیا ہے  کہ 83 فی صد لوگ   پہلے سے ہی افسردہ تھے۔ اس سے  پہلے کے یہ حقائق ثابت ہوگئے ہیں کہ   معمر افراد  اور مایوسی کا شکار افراد  زیادہ خطرناک حالات میں ہیں۔

 پوری دنیا کےجانچ کرنے کے طریقوں  کا جائزہ لینے کے بعد  آئی سی ایم آر کی قومی ٹاسک فورس نے  تمام ریاستوں کے لئے  ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے ۔ تفصیلی گائیڈ لائن کو  https://www.mohfw.gov.in/pdf/ProtocolRapidAntibodytest.pdf۔  پر دیکھا جاسکتا ہے۔

 اس کے علاوہ کوئی ریپڈ ٹسٹ  شروع کرنے سے پہلے  ریاستوں کو چاہئے  کہ وہ کووڈ -19 کی جانچ کے بارے میں کوئی بھی معلومات  آئی سی ایم آر کی ویب سائٹ (covid19cc.nic.in/ICMR)  پر درج کرادیں۔

ملک میں  کووڈ-19 کے   کل ملاکر 14378 مصدقہ  کیسوں کی  اطلاع ہے۔  ان میں سے  1992  افراد  یعنی   کل کیسوں  کا 13.82 فی صد حصہ  کا علاج  کے بعد صحتیاب ہوگیا ہے اور اسے صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

کووڈ-19 کے بارے میں تمام مصدقہ  اور تازہ معلومات  نیز  تکنیکی مسائل  گائیڈ لائن اور مشوروں کے بارے میں https://www.mohfw.gov.in/. کا باقاعدہ ملاحظہ کیا کریں۔

کووڈ-19 کے بارے میں  تکنیکی سوالات ، تکنیکی انکوائری technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in . پر ای میل کئے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 کے بارے میں کسی بھی طرح کی معلومات کے بارے میں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا  1075 ٹول فری پر  کال کرسکتے ہیں۔ کووڈ-19 کے بارے میں  ریاستوں /مرکز ک زیر انتظام علاقوں   کے ہیلپ لائن نمبر وں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر  بھی دستیاب ہے۔

 

م ن۔   ج ۔ ج

Uno-1840


(Release ID: 1615986) Visitor Counter : 226