PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 08 APR 2020 6:51PM by PIB Delhi

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpg

 

(پی آئی بی کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز اور حقائق کی جانچ پڑتال پر مشتمل)

 Text Box: •	اب تک کووڈ-19 کے مصدقہ 5194 معاملات سامنے آئے ہیں، ملک میں 149 اموات کی خبر ہے۔•	وزیر اعظم نے سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی، کہا ہر شخص کی زندگی کو بچانا حکومت کی ترجیح ہے۔•	وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں کو لکھا کہ وہ ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔•	پانچ لاکھ روپے تک کے سبھی انکم ٹیکس ریفنڈ جلد جاری کئے جائیں گے، سبھی جی ایس ٹی اور کسٹم ریفنڈ بھی جاری کئے جائیں گے۔•	قبائلی امور کی وزارت نے ریاستوں کو خط لکھ کر کہا کہ وہ اپنی نوڈل ایجنسیوں سے کہیں کہ وہ کم از کم امدادی قیمت پر چھوٹی جنگلاتی مصنوعات کی خرید کریں۔

  

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ -19 سے متعلق اَپ ڈیٹ

ملک میں اب تک کووڈ-19 کے 5194 مصدقہ معاملات سامنے آئے ہیں اور 149 اموات کی خبر ہے۔ 402 افراد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دی جاچکی ہے۔ حکومت کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے لاک ڈاؤن سے متعلق مؤثر اقدامات کا یکساں طور پر نفاذ اور شہریوں کے ذریعے سماجی دوری کو اچھے طریقے سے یقینی بنایا جائے، تاکہ کووڈ- 19 کے خلاف کامیاب جنگ میں مدد ملے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612300

             

وزیر اعظم نے سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں کے ساتھ اپنی بات چیت میں کہا کہ حکومت کی ترجیح ہر شخص کی زندگی کو بچانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال انسانی تاریخ میں ایک تبدیلی لانے والا دور ہے اور ہمیں اس سے نمٹنے کے طریقے دریافت کرنے ہوں گے۔ انھوں نے اس وبا کے خلاف لڑائی میں مرکز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ریاستی حکومتوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ ملک نے ایک تعمیری اور مثبت سیاست کا مشاہدہ کیا ہے اور اس لڑائی کے خلاف جنگ میں سیاسی شعبے سے متعلق سبھی طبقات نے ایک ساتھ آکر ایک متحدہ محاذ بنایا ہے۔ لیڈروں نے فیڈ بیک دیے ہیں، پالیسی اقدامات سے متعلق مشورے دیے ہیں، لاک ڈاؤن اور مستقبل کے لائحۂ عمل کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612236

                                       

وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں کو لکھا ہے کہ وہ ضروری اشیاء خدمات قانون 1955 کے التزامات کو نافذ کرتے ہوئے ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں

ملک میں ضروری سامانوں کی بحسن و خوبی سپلائی کو برقرار رکھنے کے ایک جزو کے طور پر مرکزی داخلہ سکریٹری نے سبھی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ ضروری اشیاء (ای سی) قانون 1955 کے التزامات کا نفاذ کرتے ہوئے ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ ان اقدامات میں اسٹاک کی حد کا تعین، قیمتوں کا تعین، پیداوار میں اضافہ، ڈیلروں کے کھاتوں کا معائنہ اور دیگر ایسے ہی اقدامات شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612154

                                       

محکمہ انکم ٹیکس 5 لاکھ روپے تک کے سبھی زیر التوا انکم ٹیکس ریفنڈس جلد ہی جاری کرے گا۔ سبھی جی ایس ٹی اور کسٹم ریفنڈس بھی جاری کئے جائیں گے، تاکہ ایم ایس ایم ای سمیت تقریباً ایک لاکھ کاروباری اداروں کو فائدہ ہوسکے

انکم ٹیکس ریفنڈس سے تقریباً 14 لاکھ ٹیکس دہندگان کو فائدہ ہوگا۔ کل 18000 کروڑ ریفنڈفوری طور پر منظور کیا گیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612291

                                       

انڈین ریلوے کووڈ- 19 کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے 2500 سے زیادہ ڈاکٹر اور 35000 سے زیادہ پیرامیڈک اسٹاف کی تعیناتی کرے گا

انڈین ریلویز حکومت ہند کی صحت دیکھ بھال سے متعلق کوششوں کو تقویت دینے کے لئے سبھی ممکنہ کوششیں کررہا ہے۔ ان اقدامات میں کووڈ-19 سے متعلق ضرورتوں کی تکمیل کے لئے موجودہ ریلوے اسپتالوں کو ساز و سامان سے لیس کرنا، اتفاقی حالات سے نمٹنے کے لئے اسپتالوں کے بیڈ مختص کرنا، اضافی ڈاکٹروں اور طبی عملے کی بحالی، پسنجر کوچوں کو آئیسولیشن کوچوں میں تبدیل کرنا، طبی ساز و سامان کی دستیابی، ملک میں ہی پی پی ای اور وینٹی لیٹرس وغیرہ کی تیاری شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612283

                                       

کورونا وائرس (کووڈ-19) کے خلاف لڑائی میں انڈین ایئرفورس کا تعاون جاری

گزشتہ چند دنوں کے دوران انڈین ایئرفورس نے نوڈل پوائنٹس سے ضروری میڈیکل سپلائی اور اشیاء منی پور، ناگالینڈ، گینگ ٹاک اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ پر پہنچانے کا کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 اپریل 2020 کو ایک 32 ایئرکرافٹ نے آئی سی ایم آر  کے عملہ اور 3500 کلوگرام طبی ساز و سامان کو چنئی سے بھبنیشور پہنچایا، تاکہ اڈیشہ میں ٹیسٹنگ لیبس اور دیگر سہولتوں کا قیام عمل میں آسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612013

                                       

لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعے 7 اپریل 2020 کو ملک بھر میں 39 ٹن سے زیادہ طبی ساز و سامان کی ڈیلیوری کی گئی

لائن لائن اڑائن پروازوں نے 7 اپریل 2020 کو ملک بھر میں 39.3 ٹن طبی ساز و سامان کو پہنچانے کا کام کیا۔ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے ذریعے ان پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر جو کھیپ ٹرانسپورٹ کی گئی وہ تقریباً 240 ٹن ہے۔ لائف لائن اڑان کے تحت آج تک 161 پروازوں نے 141080 کلومیٹر کی پرواز کی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612275

                                       

ٹیکسٹائز کی وزارت نے لاک ڈاؤن کے درمیان جوٹ ملوں کے بند ہونے کے سبب خوردنی اناجوں  کی پیکیجنگ کے بحران سے نمٹنے کے لئے ایچ ڈی پی ای؍ پی پی تھیلوں کی حد میں توسیع کی

ٹیکسٹائل کی وزارت نے لاک ڈاؤن کے دوران جوٹ ملوں کے بند ہونے کے سبب خوردنی اناجوں کی پیکیجنگ کے بحران سے نمٹنے اور متبادل تھیلوں کی دستیابی کے ذریعے گیہوں کی پیداوار کرنے والے کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ایچ ڈی پی ای  ؍ پی پی تھیلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ اجازت شدہ حد میں نرمی کی ہے۔ 26 مارچ 2020 کو اس حد میں نرمی کرکے اسے 1.80 لاکھ گانٹھ کیا گیا تھا، جسے 6 اپریل 2020 کو مزید 0.82 لاکھ گانٹھ بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612055

                                       

جناب ارجن منڈا نے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر کہا کہ وہ ریاستی نوڈل ایجنسیوں سے کہیں کہ وہ جلد از جلد چھوٹی موٹی جنگلاتی مصنوعات کی خریداری کم از کم امدادی قیمت پر کریں

قبائلی امور کے وزیر نے 15 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے ان سے کہا ہے کہ ریاستی نوڈل ایجنسیوں سے کہیں کہ وہ جلد از جلد چھوٹی موٹی جنگلاتی مصنوعات (ایم ایف پی) کی خریداری کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر کریں۔ ان ریاستوں میں اترپردیش، گجرات، مدھیہ پردیش، کرناٹک، مہاراشٹر، آسام، آندھرا پردیش، کیرالہ، منی پور، ناگالینڈ، مغربی بنگال، راجستھان، اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612261

                                       

کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران ایف سی آئی نے 721 ریک چلانے کا کام کیا جن کے ذریعے 24 مارچ سے 14 دنوں کے اندر ملک بھر میں 20.19 لاکھ میٹرک ٹن خوردنی اناجوں کی ڈھلائی کی گئی

کووڈ-19 کی وبا سے لڑنے کے لئے 24 مارچ 2020 کو اعلان کئے گئے لاک ڈاؤن سے لے کر گزشتہ 14 دنوں کے اندر، ایف سی آئی نے روزانہ اوسطاً 1.44 لاکھ میٹرک ٹن خوردنی اناجوں کا نقل و حمل کرایا، جبکہ لاک ڈاؤن سے قبل یہ یومیہ اوسط تقریباً 0.8 لاکھ میٹرک ٹن تھا۔ 6 اپریل 2020 تک مجموعی طور پر 658 ریکوں کا نقل و حمل کرایا گیا ہے جن کے ذریعے ملک بھر میں تقریباً 18.42 لاکھ میٹرک ٹن خوردنی اناج کی نقل و حمل کی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612095

                                       

زراعت کے وزیر نے لاک ڈاؤن کے دوران زراعت سے متعلق سرگرمیوں میں سہولت بہم پہنچانے کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اہلکاروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی

جناب این ایس تومر نے مستقل نگرانی کے مقصد سے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ زرعی پیداوار اور زراعت سے متعلق مصنوعات کے نقل و حمل میں خلل نہیں پڑنا چاہئے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612069

                                       

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دہلی میں ضرورت مند کنبوں کے درمیان تقسیم کرنے کے مقصد سے کیندریہ بھنڈار کے ذریعے تیار کئے گئے 2200 ضروری کٹس سپرد کئے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کووڈ-19 کے تناظر میں ضرورت مند کنبوں کے درمیان تقسیم کئے جانے کے مقصد سے 2200 ضروری کٹس پر مشتمل ایک کھیپ سپرد کی۔ ان سبھی کٹ میں 9 سامان شامل ہیں، اس کا مقصد کچھ وقت کے لئے ضرورت مند کنبوں کی مدد کرنا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612243

                                       

ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے سائنس دانوں نے کووڈ-19 کے مریضوں کی جانچ پڑتال کے لئے انفیکشن سے پاک بیریئر- ایگزامنیشن بوتھ ڈیولپ کیا

جدت طرازی پر مبنی یہ ڈس انفیکٹیڈ ایگزامنیشن بوتھ کسی ٹیلی فون بوتھ کی طرح ہیں، جہاں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ڈاکٹر کے براہ راست رابطے میں آئے بغیر مریض کی جانچ ہوسکے گی۔ یہ ایک لیمپ، ٹیبل فین، ریک اور الٹرا وائلیٹ (یو وی) لائٹ پر مشتمل ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612160

 

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

شمال مشرقی خطہ

·        اروناچل پردیش کی حکومت نے قرنطینہ کئے گئے لوگوں کے لئے کووڈ کیئر ایپ لانچ کیا۔

·        کووڈ19 کے بحران کے درمیان، آسام کی متعدد اسلامی تنظیموں نے ریاست کی پوری مسلم برادری سے گزارش کی ہے کہ وہ شب برات گھر میں ہی منائیں۔

·        منی پور کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

·        میگھالیہ میں کورونا کی وبا سے جیل میں بند قیدیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے جیلوں میں آئیسولیشن سیل قائم کئے گئے ہیں۔

·        میزورم کے کولاسب میں آنگن باڑی کارکنان صحت اور پولس عملے کے لئے حفاظتی ماسک کی سلائی کرکے اپنا تعاون دے رہی ہیں۔

·        عیسائیوں کی اکثریتی آبادی والے ناگالینڈ میں چرچوں نے 12 اپریل کو آنے والی ایسٹر تقریبات  کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

·        سکم میں اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے آن لائن پورٹل پر خود کو رجسٹر کرائیں تاکہ طلبہ کو ای-تعلیم دینے کا آغاز کیا جاسکے۔

مغربی خطہ

·        گجرات کے جام نگر ضلع میں 5 اپریل کو جس 14 ماہ کے لڑکے کو کووڈ-19 پوزیٹیو پایا گیا تھا، اس کا متعدد اعضا کے نہ کام کرنے کے سبب انتقال ہوگیا ہے۔ ہندوستان میں کورونا سے مرنے والا یہ سب سے کم عمر بچہ ہے۔ یہ بچہ ایک مائیگرینٹ مزدور جوڑے کا تھا۔ گجرات میں اب تک 179 افراد کو کورونا پوزیٹیو پایا گیا ہے۔

·        مدھیہ پردیش میں حکومت نے آج سے ضروری خدمات بندوبست قانون (ای ایس ایم اے) نافذ کردیا ہے۔ اس قانون کے نفاذ سے کووڈ-19 کی وبا کے سبب پیدا ہوئے خلل کے پس منظر میں  ریاستی حکومت کو ریاست بھر میں ضروری خدمات کی کم از کم دستیابی کے لئے یکسانیت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

·        صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق راجستھان میں کورونا وائرس کے 40 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اسے ملاکر راجستھان میں کورونا وائرس کے مجموعی معاملات 328 ہوگئے ہیں۔ جے پور سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے جہاں 54 پوزیٹیو معاملات ہیں۔

·        مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اودھو ٹھاکرے نے ان سبک دوش فوجی عملے سے جو میڈیکل کارپس کے طور پر کام کرچکے ہیں، یا وہ نرسیں اور وارڈس جو سبکدوش ہیں، سے درخواست کی ہے کہ وہ کووڈ- 19 کے خلاف لڑائی میں کورونا یودھا کے طور پر شامل ہوں۔ انھوں نے ممبئی بھر میں کچھ کلینک کھولنے کا بھی اعلان کیا تاکہ کووڈ- 19 کے مریضوں کا علاج کررہے اسپتالوں پر پڑرہے دباؤ کو قدرے کم کیا جاسکے۔

جنوبی خطہ

·        کیرالہ: ریاست میں لاک ڈاؤن میں قدرے نرمی۔ ریاستی حکومت نے موٹر گاڑی کے ورک شاپوں کو جمعرات اور اتوار کو کھولنے کے احکامات جاری کئے۔ کابینہ نے کاسرگوڈ میونسپل کارپوریشن میں 273 نئے عہدے تخلیق کرنے کو منظوری دی۔

·        تمل ناڈو: حکومت نے انویسیو وینٹی لیٹرس، این95 ماسک، اینٹی وائرل اور اینٹی ملیریا دوائیں، آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ کٹس، پی پی ایز وغیرہ جیسی طبی ضرورتوں کی مینوفیکچرنگ کرنے والی ایم ایس ایم ایز کے لئے رعایت اور سبسڈی کا اعلان کیا۔

·        آندھراپردیش: آج 15 نئے معاملات سامنے آئے۔ کل معاملات بڑھ کر 329 ہوئے، ریاست میں 63 ہاٹ اسپاٹ کی نشان دہی۔

·        تلنگانہ: ریاست نے وائرس پر قدغن لگانے کے لئے 100 ہاٹ اسپاٹ کی نشان دہی کی۔ ان علاقوں میں مزید پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔ حیدرآباد کے گاچی باؤلی اسپورٹس ولیج میں نیا کووڈ اسپتال بنے گا، جس میں تقریباً 1500 بستر ہوں گے۔

·        کرناٹک: آج 6 نئے پوزیٹیو معاملات اجاگر، اب تک مجموعی مصدقہ معاملات 181، اموات 4، صحت یاب 28۔

 

کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ

Fact Check on #Covid19

 

Description:

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006CJ55.jpg

Description: https://pbs.twimg.com/profile_banners/231033118/1584354869/1500x500

 

 

Uno. 1544

 



(Release ID: 1612424) Visitor Counter : 149