وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کو جمہوریہ سلوواکیہ کے سب سے بڑے قومی اعزاز ''آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس'' سے نوازا گیا
प्रविष्टि तिथि:
15 JUN 2026 11:35PM by PIB Delhi
جمہوریہ سلوواکیہ کے صدر محترم جناب پیٹر پیلیگرینی نے ایک خصوصی تقریب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو سلوواکیہ کے سب سے بڑے قومی اعزاز "دی آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس" سے نوازا۔
وزیر اعظم نے اس اعزاز پر سلوواکیہ کے صدر، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ہندوستان کے 140 کروڑ (1.4 بلین) عوام کی مخلصانہ کوششوں اور ہندوستان اور سلوواکیہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو خراج تحسین ہے۔
اس اعزاز کو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، بھروسے اور گہری وابستگی کی علامت قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کی آنے والی نسلوں کو اپنے اس خاص دوستانہ رشتے کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دے گا۔
****
ش ح۔ م ش ع ۔ ج
Uno-8666
(रिलीज़ आईडी: 2273360)
आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam