وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی جانب سے 2,539.61 کروڑ روپے کی بی آئی این ڈی اسکیم،ایچ ڈی چینلز، ویوز او ٹی ٹی اور مواد کی اصلاحات کے ذریعے دوردرشن اور آکاشوانی کی جدید کاری


مہاکمبھ 2025 سے لے کر اسرو کے لانچ تک: ڈی ڈی اور آکاشوانی براہِ راست نشریات کے ذریعے عوامی رسائی کو مضبوط بنا رہے ہیں

حکومت نے جانکاری دی ہےکہ آکاشوانی اور دوردرشن نے غیر سرکاری اشتہارات سے 587.78 کروڑ روپے کی آمدنی کی

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 2:06PM by PIB Delhi

حکومت ہند تیزی سے بڑھتے ہوئے مسابقتی نشریاتی ماحول میں دوردرشن اور آکاش وانی کے کام کاج اور سامعین کی رسائی کو مضبوط کرنے کے لیے مستقل اقدامات کر رہی ہے۔

مواد کے معیار اور تنوع کو بہتر بنانے کے لیے، 2024 میں ایک آسان مواد کی فراہمی کی پالیسی متعارف کرائی گئی تاکہ وسیع تر شرکت اور پروگراموں کے تیزی سے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔

نئے پروگرام باقاعدگی سے شروع کیے جاتے ہیں اور مقامی فنکاروں کو علاقائی اور ریاستی مراکز کے ذریعے علاقائی زبانوں میں مواد تیار کرنے کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔ دوردرشن کے 66 پروگرام پروڈکشن مراکز میں بہتر ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بالآخر معیاری مقامی مواد میں مدد کرنے کے لیے آرٹسٹ اور عارضی اسائنی کی شرحوں میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔

وسیع پیمانے پر عوامی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے بڑے قومی پروگراموں کی براہ راست کوریج باقاعدگی سے کی جاتی ہے۔ کچھ مثالوں میں مہاکمبھ 2025 (پریاگ راج)، ویوز 2025 (ممبئی) اور اسرو سیٹلائٹ لانچ شامل ہیں۔

تکنیکی اپ گریڈیشن میں ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) میں کئی ڈی ڈی چینلز کی نشریات اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’’ویوز‘‘ کے آغاز کے ذریعے ڈیجیٹل موجودگی کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ ڈی ڈی اور دیگر چینلز کو ویوز او ٹی ٹی، آن لائن نیوز او این اے آئی آر موبائل ایپ وغیرہ پر مربوط کیا گیا ہے۔

آکاش وانی نے آڈیو ویژول پوڈ کاسٹ سیریز ’’دی آکاش وانی پوڈ کاسٹ‘‘ اور ’’آکاش وانی اوریجنلز‘‘ بھی لانچ کی ہے۔

آکاش وانی میں ساختی اصلاحات کی گئی ہیں، جن میں کلسٹر سربراہان/دفاتر کے سربراہان کے لیے متعین کردار، آمدنی پیدا کرنے، مواد میں بہتری اور مارکیٹ تک رسائی پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہیں۔

ایپ، او ٹی ٹی اور سوشل میڈیا جیسے متبادل نشریاتی طریقوں سےاستفادہ کیا جا رہا ہے، جس میں کراس چینل تشہیر اور مربوط مارکیٹنگ کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ (بی آئی این ڈی) اسکیم (2021-26) کے تحت 2,539.61 کروڑ روپے کی لاگت سے پرسار بھارتی کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کیا جارہا ہے۔

یہ ڈیجیٹلائزیشن، میراث کے نظام کی تبدیلی، اسٹوڈیو اور ٹرانسمیٹر اپ گریڈیشن، کوریج کی توسیع اور نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر مرکوز ہے۔

آمدنی کو مزید بڑھانے کے اقدامات میں کلائنٹ کی بہتر مصروفیت، آمدنی پر مبنی مواد کی منصوبہ بندی، ملٹی پلیٹ فارم پروموشن اور مربوط اشتہاری حکمت عملی بھی شامل ہیں۔

2022-25 کے دوران آکاش وانی اور دوردرشن کی غیر سرکاری اشتہار کے حصے سے کل آمدنی 587.78 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے یہ معلومات 17.12.25 کو لوک سبھا میں جناب پرشوتم بھائی روپالا کے ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح۔ ک ح ۔ن م

U. No-3464


(रिलीज़ आईडी: 2205836) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , Bengali-TR , English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Bengali-TR , Bengali , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada