وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایک مضمون شیئر کیاہے جس میں روایتی ادویات کو جامع صحت اور پائیدار ترقی کے ستون کے طور پر آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان کے اٹل عزم پر زور دیا گیا ہے

प्रविष्टि तिथि: 24 NOV 2025 2:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو کا ایک مضمون شیئر کیا جس میں روایتی ادویات کو جامع صحت اور پائیدار ترقی کے ستون کے طور پر آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان کے اٹل عزم کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ایکس پر پی ایم او انڈیا کے ہینڈل نے پوسٹ کیا:

اس مضمون میں، مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے ہندوستان کے ان اقدامات کی وضاحت کی ہے جو نہ صرف روایتی طب کے ورثے کا جشن منانے کے لیے کئے گئے ہیں بلکہ اسے مستقبل میں آگے بڑھانے کے لیے بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے ہندوستان کا اہم پیغام اجاگر کیا کہ صحت کو نقصان نہیں، بلکہ شفا دینی چاہیے؛ ترقی کو ختم نہیں، بلکہ قائم رکھنا چاہیے اور سائنس کو جدا نہیں، بلکہ خدمت کرنی چاہیے۔

********

 

ش ح ۔ م م ۔ م ا

Urdu No-1716


(रिलीज़ आईडी: 2193553) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam