وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اجیت سنگھ کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

Posted On: 04 SEP 2024 10:22AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر اجیت سنگھ کو مبارکباد دی ہے۔ اجیت سنگھ نے مردوں کے نیزہ پھینکنے کے ایف46 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا؛

‘‘اجیت سنگھ کی ایک غیر معمولی کامیابی، کیونکہ انہوں نے #Paralympics2024 میں مردوں کے نیزہ پھینکنے کے ایف 46 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا! کھیلوں کے تئیں ان کی لگن اور استقامت نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

#Cheer4Bharat’’

********

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 10515)



(Release ID: 2051599) Visitor Counter : 27