وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پولینڈ کے وارسا میں کولہاپور میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 21 AUG 2024 10:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پولینڈ کے وارسا میں کولہاپور میموریل کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ یادگار کولہاپور کے عظیم شاہی خاندان کوایک خراج عقیدت ہے۔جناب مودی نے مزید کہا کہ یہ شاہی خاندان دوسری جنگ عظیم کی ہولناکیوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والی پولش خواتین اور بچوں کو پناہ دینے میں سب سے آگے تھا۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے نظریات سے متاثر ہو کر کولہاپور کے عظیم شاہی خاندان نے انسانیت کو ہر چیز سے بالاتر رکھا اور پولش خواتین اور بچوں کے لیے عزت کی زندگی کو یقینی بنایا۔

وزیر اعظم نے ایکس پرپوسٹ کیا:

’’وارسا میں کولہاپور میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ یادگار کولہاپور کے عظیم شاہی خاندان کو خراج عقیدت ہے۔ یہ شاہی خاندان دوسری جنگ عظیم کی ہولناکیوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والی پولینڈ کی خواتین اور بچوں کو پناہ دینے میں سب سے آگے تھا۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے نظریات سے متاثر ہو کر کولہاپور کے عظیم شاہی خاندان نے انسانیت کو ہر چیز سے بالاتر رکھا اور پولش خواتین اور بچوں کے لیے عزت کی زندگی کو یقینی بنایا۔ ہمدردی کا یہ عمل نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔‘‘

 

****

ش ح ۔  ج ق۔م ش

U. No.10087


(Release ID: 2047502) Visitor Counter : 27