وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے  2023-24 میں دفاعی پیداوار میں درج ہندوستان کی اب تک کی سب سے زیادہ ترقی کی ستائش کی

Posted On: 05 JUL 2024 12:34PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دفاعی پیداوار میں 2023-24میں ہندوستان میں درج کی گئی اب تک کی سب سے زیادہ  اضافے کی  تعریف کی ہے، جو گزشتہ مالی سال  کی پیداوار کی قدر کے مقابلے میں16.8فیصد بڑھ کر  1,26,887 کروڑ روپے تک ہوگئی ہے۔

مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی طرف سے  ایکس  پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا:

‘‘بہت حوصلہ افزا ترقی۔ ان تمام لوگوں کو مبارکباد، جنہوں نے اس کامیابی میں اپنا تعاون پیش کیا۔ ہم اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے اور ہندوستان کو سرکردہ  عالمی دفاعی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے ایک معاون ماحول تیارکرنے کی  خاطر پوری طرح پرعزم ہیں۔ یہ ہمارے حفاظتی نظام کو مضبوط کرے گا اور ہمیں آتم نربھر بنا ئے گا!

*******

U.No:8081

 ش ح۔ع ح- رم


(Release ID: 2030925) Visitor Counter : 61