وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے آسام کے چائے باغات کی برادری کو ان کی محنت شاقہ کے لیے ستائش سے نوازا


سیاحوں سے چائے کے باغات کا دورہ کرنے کی اپیل کی

Posted On: 09 MAR 2024 2:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ آسام کی چائے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر چکی ہے۔ انہوں نے چائے باغات کی برادری کو ان کی سخت محنت کے لیے سائش سے نوازا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’آسام چائے کے شاندار باغات کے لیے جانا جاتا ہے، اور آسام کی چائے  پوری دنیا میں شہرت حاصل کر چکی ہے۔

میں چائے کے باغات کی اس شاندار برادری کی تعریف کرنا چاہوں گا، جو سخت محنت کر رہی ہے اور ساتھ ہی پوری دنیا میں آسام کے وقار میں اضافہ کر رہی ہے۔

میں تمام سیاحوں سے بھی ریاست کے ان کے دورے کے دوران ان باغات کو دیکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5899



(Release ID: 2013003) Visitor Counter : 60