وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ماہر امراض چشم اور سنکارا نیترالیہ کے بانی ڈاکٹر ایس ایس بدری ناتھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

Posted On: 21 NOV 2023 1:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماہر امراض چشم اور سنکارا نیترالیہ کے بانی ڈاکٹر ایس ایس بدری ناتھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ڈاکٹر ایس ایس بدری ناتھ جی، جو ایک صاحب بصیرت ، ماہرامراض چشم   اور سنکارا نیترالیہ کے بانی تھے، کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا۔ آنکھوں کی دیکھ بھال کے معاملے میں ان کے تعاون  اور معاشرے کے لیے ان کی انتھک خدمات نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کا کام نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ ان کے اہل خانہ اورمداحوں کے تئیں  تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

************

 

ش ح۔  م م     ۔ م  ص

 (U: 1215 )



(Release ID: 1978438) Visitor Counter : 79