وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے اُنی رینو کو ایشیائی پیرا گیمز 2022 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

Posted On: 23 OCT 2023 6:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چین کے شہر ہینگ زو میں کھیلے جا رہے  ایشیائی پیراگیمز 2022  کے دوران مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے اُنی رینو کو مبارکباد دی ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے اُنی رینو کو مبارکباد۔ ان کی ثابت قدمی اور غیر معمولی کارکردگی ہمارے ملک کے لیے باعث فخر ثابت ہوئی۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:158



(Release ID: 1970276) Visitor Counter : 77