وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے جی-20 نئی دہلی رہنماؤں کے اعلامیہ کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا


معلومات کی ترسیل اور مؤثر نفاذ کے لیے اہم موضوعات پر مشتمل سات ویبینار منعقد کیے جائیں گے

ملک بھر کے تھنک ٹینکس کو شامل کرتے ہوئے ایک سیمینار کا منصوبہ بنایا گیا

جی-20 ورچوئل سمٹ اور وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ 2.0 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 18 OCT 2023 7:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جی 20 نئی دہلی رہنماؤں کے اعلامیہ کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں نائب چیئرمین نیتی آیوگ، جی 20 شیرپا، جی 20 کے چیف کوآرڈینیٹر اور وزارت خارجہ (ایم ای اے)، اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) اور نیتی آیوگ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، متعلقہ وزارتوں کی قیادت کے ساتھ اور تمام متعلقہ محکموں کو شامل کرتے ہوئے سات ویبینار کی ایک سیریز کا انعقاد کرنے کی تجویز ہے۔ ویبناروں کے لیے تجویز کردہ موضوعات ہیں (i) مضبوط، پائیدار، متوازن اور جامع ترقی، (ii) پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) پر پیش رفت کو تیز کرنا (iii) پائیدار مستقبل کے لیے سبز ترقی کا معاہدہ، (iv) اکیسویں صدی کے لیے کثیر جہتی ادارے، (v) تکنیکی تبدیلی اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، (vi) خواتین کی زیر قیادت ترقی، اور (vii) انسداد دہشت گردی اور منی لانڈرنگ۔

اس کے علاوہ، ملک بھر کے مختلف تھنک ٹینکس کو شامل کرتے ہوئے ایک سیمینار کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاکہ نئی دہلی رہنماؤں کے اعلامیہ کے مؤثر نفاذ کے بارے میں متعلقہ امور کے ماہرین سے بصیرتیں حاصل کی جا سکیں۔

پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ اعلامیہ کے نفاذ کی باقاعدگی سے نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نگرانی کا طریقہ کار تشکیل دیا جائے گا۔

پرنسپل سکریٹری نے آئندہ جی20 ورچوئل سمٹ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا، جو کہ ایک پہل ہے جس کی تجویز وزیر اعظم نے نئی دہلی سربراہی کانفرنس کے دوران اپنے تبصروں میں پیش کی تھی۔ چونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھی ملک مرکزی سربراہی اجلاس کے بعد اس طرح کے ورچوئل سمٹ کی میزبانی کرے گا، اس لیے پرنسپل سکریٹری نے تمام رکن ممالک اور مہمان ممالک کو معلومات کی فوری ترسیل کی ضرورت پر زور دیا۔

میٹنگ کے دوران، خارجہ سکریٹری جناب ونے کواترا نے پرنسپل سکریٹری کو دوسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا، جس کا انعقاد بھی نومبر 2023 میں ہونے والا ہے۔

اجلاس میں رہنماؤں کے اعلامیہ کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے، نیز ترقی اور فلاح و بہبود میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

**********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10981


(Release ID: 1968920) Visitor Counter : 104