وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے 2022 کے ایشیائی کھیلوں میں کئی دہائیوں کے بعد ایکوئیسٹرین ڈریسج ٹیم کی طرف سے تاریخی گولڈ میڈل کا خیرمقدم کیا
Posted On:
26 SEP 2023 4:24PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہانگژو میں منعقدہ 2022 کے ایشیائی کھیلوں میں 41 سال بعد ایکوئیسٹرین ڈریسج ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر، ہردے چھیدا، انُش اگروالا، سُدپتی ہجیلا اور دیویاکرِت سنگھ کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
’’یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد، ہماری ایکوئیسٹرین ڈریسج ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے!
ہردے چھیدا، انُش اگروالا، سُدپتی ہجیلا اور دیویاکرِت سنگھ نے بے مثال مہارت، ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہماری قوم کو عزت بخشی ہے۔
میں اس تاریخی کامیابی پر ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘
**********
(ش ح۔ا س ۔ت ح )
U.No. 9978
(Release ID: 1960918)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam