وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں بھارت کے لیے پہلا  سونے کا تمغہ جیتنے پر نشانوں بازوں کی ستائش کی

Posted On: 25 SEP 2023 2:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ، ایشیائی کھیل   2022 ء میں  سونے کا تمغہ جیتنے پر  10 میٹر ایئر رائفل  مقابلے میں مردوں کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ

’’  مردوں کی  10 میٹر ایئر رائفل  ٹیم کے ہمارے   لاجواب  نشانے باز    رودرنکش پاٹل، دویانش پنوار، اور ایشوری پرتاپ تومر نے  حیرت انگیز طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، طلائی تمغہ جیتا ہے   اور انہوں نے عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے  ایسا کیا ہے ۔ ‘‘

وزیر اعظم مودی نے  چیمپئنز کو  ، ان کی مہارت اور عزم کے شاندار مظاہرہ کے لیے سلام  پیش کیا اور ان کے نئی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

**********

(ش ح۔   وا ۔ع ا  )

U-9915


(Release ID: 1960451) Visitor Counter : 117