وزیراعظم کا دفتر

بدعنوانی، کنبہ پروری اور منھ بھرائی، ہمیں  ان تین برائیوں کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ لڑنا ہوگا:وزیراعظم

Posted On: 15 AUG 2023 12:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 77ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘‘اگر خوابوں کو پورا کرنا ہے، عزم کو حاصل کرنا ہے تو یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم بدعنوانی، اقربا پروری اور خوشامد جیسی تین برائیوں سے  پوری مضبوطی کے ساتھ لڑیں’’۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی برائی بدعنوانی ہے، جو ہمارے ملک کے تمام مسائل کی جڑ ہے۔ وزیراعظم نے کہا ‘‘ کرپشن سے آزادی، ہر شعبے اور ہر سیکٹر میں بدعنوانی  کے خلاف جنگ وقت کی اہم ضرورت ہے اور میرے ہم وطنو، میرے پیارے پریوار جنوں ، یہ مودی کا عہد ہے۔ یہ میرا ذاتی عزم ہے کہ میں بدعنوانی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھوں گا”۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دوسری بات، خاندانی سیاست نے ہمارے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘ اس خاندانی نظام نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ملک کے لوگوں کے حقوق چھین لیے ہیں’’۔

جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ تیسری برائی،خوشامد یا منھ بھرائی  ہے۔اس  منھ بھرائی نے ملک کی بنیادی سوچ، ہمارے قومی کردار کو بھی داغدار کر دیا ہے۔ ان لوگوں نے سب کچھ تباہ کر دیا۔ اور اس لیے ہمیں ان تینوں برائیوں،بدعنوانی، اقربا پروری اور منھ بھرائی  کے خلاف اپنی پوری قوت سے لڑنا چاہیے۔ یہ چیلنجز اس قدر  پروان چڑھ چکے ہیں کہ انہوں نے ہمارے ملک کے لوگوں کی امنگوں کو دبا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ برائیاں بعض لوگوں میں خواہ کتنی ہی صلاحیتیں کیوں نہ ہوں، انہوں نے ہمارےملک کو تباہ کردیا ہے۔  وزیراعظم نے کہا ‘‘یہ وہ چیزیں ہیں،جو ہمارے لوگوں کی امیدوں اور امنگوں پر سوالیہ نشان لگاتی ہیں۔ ہمارے غریب ہوں، دلت ہوں، پسماندہ ہوں، پسماندہ برادریاں ہوں، ہمارے قبائلی بھائی بہن ہوں، یا ہماری مائیں ہوں یا بہنیں، ہم سب کو اپنے حقوق کے لیے ان تینوں برائیوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا’’۔

بدعنوانی کی لعنت پر حملہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ہمیں بدعنوانی کے خلاف نفرت کی فضا پیدا کرنی چاہیے۔ عوامی زندگی میں اس سے بڑی گندگی اور کوئی نہیں ہوسکتی’’۔  وزیراعظم نے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح مختلف اسکیموں سے 10 کروڑ فرضی فائدہ اٹھانے والوں کو نکالا گیا اور مالی فراریوں کی20 گنا مالیت کی جائیداد کو بھی ضبط کیا گیا۔

اقربا پروری اور خاندانی وراثت  کے بارے میں، وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی سیاسی جماعتیں خاندان، خاندان کے ذریعے اور خاندان کے لیے ہوتی ہیں اور اس سے صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا  ‘‘یہ ضروری ہے کہ جمہوریت اس برائی سے پاک کیا جائے’’۔

اسی طرح منھ بھرائی نے سماجی انصاف کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ جناب مودی نے کہا ‘‘اس سوچ اور منھ بھرائی  کی سیاست، منھ بھرائی کرنے کے لیے سرکاری اسکیموں کے طریقہ کار نے سماجی انصاف کو ختم کردیا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں منھ بھرائی  اوربدعنوانی ترقی کے سب سے بڑے دشمن نظر آتے ہیں۔ اگر ملک ترقی چاہتا ہے اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنا چاہتا ہے، تو ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم ملک میں بدعنوانی کو کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کریں گے، ہمیں اسی مزاج کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے’’۔

*************

ش ح۔ج ق۔ ت ع

U-8377



(Release ID: 1948869) Visitor Counter : 81