کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے بی ایس این ایل کو 4جی5/جی اسپیکٹرم کے الاٹمنٹ کو منظوری دی


بحالی کےتیسرے پیکیج کے لئے مختص رقم89047 کروڑ روپے ہے

بی ایس این ایل کے مجاز سرمایہ کو 150000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 210000 کروڑ روپے کیا جائے گا

Posted On: 07 JUN 2023 2:56PM by PIB Delhi

ایک اہم اقدام میں، بحالی کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے، آج بی ایس این ایل کے لیے 89047 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ، تیسرے بحالی پیکج کو منظوری دے دی۔ اس میں ایکویٹی انفیوژن کے ذریعے ایس این ایل کے لیے 4جی5/جی اسپیکٹرم کی الاٹمنٹ شامل ہے۔

بی ایس این ایل کے مجاز سرمایہ کو 150000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 210000 کروڑ روپے کر دیا جائے گا۔

اس بحالی پیکج کے ساتھ، ایس این ایل ایک مستحکم ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کے طور پر ابھرے گا جس کی توجہ ہندوستان کے دور دراز حصوں کو کنیکٹیویٹی فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

اسپیکٹرم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

بینڈ

الاٹ کردہ اسپکٹرم

بجٹ جاتی معاونت

700 میگاہرٹز

22 ایل ایس ایزمیں 10میگا ہرٹز پیرڈ

46338.60کروڑ روپے

3300 میگاہرٹز

22 ایل ایس ایزمیں 70 میگا ہرٹز

26184.20کروڑ روپے

26 گیگا ہرٹز

21 ایل ایس ایز میں 800 میگا ہرٹز اور 1 ایل ایس اے میں 650 میگا ہرٹز

6564.93کروڑ روپے

2500 میگاہرٹز

6 ایل ایس ایز میں 20 میگاہرٹزاور2 ایل ایس ایزمیں10میگاہرٹز

9428.20کروڑ روپے

 

متفرق اشیاء

531.89کروڑ روپے

میزان

89047.82کروڑ روپے

 

اس سپیکٹرم الاٹمنٹ کے ساتھ، بی ایس این ایل قابل ہو گا:

اے۔ پورے ہندوستان میں 4جی اور 5جی خدمات کی فراہمی کرنا۔

بی۔ مختلف کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کے تحت دیہی اور غیر احاطہ شدہ دیہاتوں میں 4جی کوریج فراہم کرنا۔

سی۔ تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے فکسڈ وائرلیس رسائی (ایف ڈبلیو اے) خدمات فراہم کرنا۔

ڈی۔ کیپٹیو نان پبلک نیٹ ورک (سی این پی این) کے لیے خدمات/اسپیکٹرم فراہم کرنا۔

بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کی بحالی:

  • حکومت نے 2019 میں بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کے لیے پہلے بحالی پیکج کی منظوری دی تھی۔ اس کی رقم 69000 کروڑ روپے تھی اور بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل میں استحکام لایا گیا تھا۔
  • سن2022 میں، حکومت نے بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کے لیے دوسرا بحالی پیکج منظور کیا تھاجس کی رقم 1.64 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس میں کیپیکس کے لیے مالی مددکرنا، دیہی لینڈ لائنوں کے لیے قابل عمل فرق کی فنڈنگ کرنا، بیلنس شیٹ کو کم کرنے کے لیے مالی مددکرنا، اور اے جی آر واجبات کا تصفیہ کرنا، بی بی این ایل کا بی ایس این ایل کے ساتھ انضمام کرنا وغیرہ شامل تھا۔
  • ان دو پیکجوں کے نتیجے میں، بی ایس این ایل نے مالی سال 2021-22 سے آپریٹنگ منافع کمانا شروع کر دیا ہے۔ بی ایس این ایل کا کل قرض 32944 کروڑ روپے سے کم ہو کر22,289 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
  • بی ایس این ایل کے کلیدی مالیات درج ذیل ہیں:

 

مالی برس 2020-21

مالی برس 2021-22

مالی برس 2022-23

محصول

18,595 کروڑ روپے

19,053 کروڑ روپے

20,699 کروڑ روپے

آپریٹنگ منافع

1,177 کروڑ روپے

944 کروڑ روپے

1,559 کروڑ روپے

 

  • بی ایس این ایل نے گھریلو فائبر زمرے میں مضبوط ترقی حاصل کی ہے۔ یہ ہر ماہ ایک لاکھ سے زیادہ نئے کنکشن فراہم کر رہا ہے۔ مئی 2023 میں بی ایس این ایل کے گھریلو فائبر صارفین کی کل تعداد 30 لاکھ 88 ہزار ہے۔ پچھلے سال ہوم فائبر سے کل آمدنی 2071 کروڑ روپے تھی۔

دیسی 4جی5/جی ٹیکنالوجی

  • ٹیلی کام ٹیکنالوجی ایک جامع ٹیکنالوجی ہے جس میں دنیا میں اینڈ ٹو اینڈ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے محدود تعداد میں ہیں۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر ویژن کے تحت، ہندوستان کا اپنا 4جی5/جی ٹیکنالوجی اسٹیک کامیابی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
  • تنصیب کا کام شروع ہو گیا ہے۔ فیلڈ تنصیب کے چند مہینوں کے بعد، اسے تیزی سے پورے ملک میں بی ایس این ایل نیٹ ورک پر متعارف کرایا جائے گا۔

*****

U.No.5917

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1930605) Visitor Counter : 135