وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم  نےباندی پور اورمدوملائی ٹائیگرریزرو کی نمایاں خصوصیات کو ساجھا کیا


انہوں نےشیروں کے تحفظ کے لئےکام کرنے والے سبھی لوگوں کی سخت محنت کا اعتراف کیا

Posted On: 09 APR 2023 10:31PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے باندی پور اور مدوملائی ٹائیگر ریزروس کے اپنے دورے کی نمایاں ا ور خاص خاص باتوں کو ساجھاکیا۔ انہوں نے شیروں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے جنگلات  کے سبھی اہلکاروں، گارڈس، ٹائیگر ریزرو میں پیش پیش رہنے والے اہلکاروںاور سبھی کی سخت محنت کا اعتراف بھی کیا ۔

سلسلے وار ٹویٹس میں ، وزیراعظم نے کہا :

’’حیاتیاتی تنوع کے درمیان ایک خاص دن اور شیروں کی آبادی کے بارے میں اچھی خبریں ... آج کی یہ نمایاں خصوصیات ہیں ‘‘۔

’’اب جبکہ میں باندی پور اورمدوملائی ٹائیگر ریزروس کا اپنا یادگار دورہ مکمل کررہا ہوں ، میں شیروں کی حفاظت اور تحفظ کی غرض سے جنگل کے سبھی اہلکاروں ، گارڈس، ٹائیگر ریزرو میں پیش  پیش رہنے والے ملازمین اور دیگر سبھی افرادکی سخت محنت کا اعتراف کرتا ہوں ۔ الفاظ، ان کے جوش و خروش اور کوششوں سے انصاف نہیں کرسکتے‘‘۔

**********

 

 

ش ح۔ ع م ۔ ف ر

U. No.3906


(Release ID: 1915222) Visitor Counter : 184