وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم بارہ ستمبر 2022 کو بین الاقوامی ڈیری فیڈریشن عالمی ڈیری کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 10 SEP 2022 9:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی بارہ ستمبر 2022 کو انڈیا ایکسپوسنٹر اینڈ مارٹ گریٹر نوئیڈا میں بین الاقوامی ڈیری فیڈریشن عالمی ڈیری کا نفرنس (IDF WDS) کا افتتاح کریں گے۔صبح ساڑھے دس بجے افتتاح کیا جائیگا۔

چار روز تک چلنے والی IDF WDS بارہ سے پندرہ ستمبر تک چلے گی۔یہ  ہندوستانی اور عالمی ڈیری فریقوں کا اجتماع ہے جس میں صنعتی اکابرین، ماہرین ، کسان اور پالیسی پلانرز ’’ڈیری- تغذیہ اور روزگار کےلئے‘‘ موضوع پر توجہ مرکو ز کریں گے۔ پچاس ملکوں سے ڈیڑھ ہزار کے قریب شرکاء IDF WDS میں حصہ لیں گے۔ اس طرح کی گزشتہ کانفرنس تقریبا آدھی صدی قبل 1974 میں ہندوستان میں منعقد ہوئی تھی۔

ہندوستان کی ڈیری کی صنعت اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ امداد باہمی کی طرز پر قائم ہے جس میں چھوٹے اور معمولی ڈیری کسانوں خصوصاً خواتین بااختیار بنتے ہیں۔ وزیر اعظم کے ویژن سے ترغیب لیتے ہوئے حکومت نے ڈیری کے شعبے کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجے میں گزشتہ آٹھ برسوں میں دودھ کی پیداوار میں 44 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کی ڈیری صنعت پوری دنیا میں دودھ کی پیداوار کا 23 فیصد حصہ فراہم کرتی ہے اور سالانہ 210 ملین ٹن دودھ پیدا کیا جاتا ہے اور آٹھ کروڑ سے زیادہ ڈیری کار کنوں کو بااختیار بناتی ہے۔ اس کی کامیابی کی داستان IDF WDS -2022 میں پیش کی جائے گی ۔ کانفرنس میں ہندوستان کے ڈیری کے کسانوں کو عالمی پیمانے کے متعلقہ طور طریقوں کی معلومات بھی حاصل ہوسکیں گی۔

*****

 

U.No:10129

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1858439) Visitor Counter : 115