وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے لکھنؤ میں یوپی کےسرمایہ کاروں کے سربراہی اجلاس کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب 3.0 @میں شرکت کی
اَسّی ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ایک ہزار 406 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
’’صرف ہمارے جمہوری ہندوستان کے پاس ایک قابل اعتماد شراکت دار کے شرائط کو پورا کرنے کی طاقت ہے جس کی دنیا آج تلاش کر رہی ہے‘‘
’’آج دنیا ہندوستان کی صلاحیت کو دیکھ رہی ہے اور ساتھ ہی اس کی کارکردگی کو بھی سراہ رہی ہے‘‘
’’ہم نے گزشتہ 8 سالوں میں پالیسی کے استحکام، ہم آہنگی اور کاروبار کرنے میں آسانی پر زور دیا ہے‘‘
’’اتر پردیش کی تیز رفتار ترقی کے لیے، ہماری ڈبل انجن والی حکومت بنیادی ڈھانچے، سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ پر مل کر کام کر رہی ہے‘‘
’’ریاست کے ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر، میں نے ریاست کی انتظامیہ اور حکومت میں اس قابلیت اور صلاحیت کو محسوس کیا ہے جس کی ملک کو ان سے توقع ہے‘‘
’’ہم پالیسی، فیصلوں اور ارادے پر مبنی ترقی کے ساتھ ہیں‘‘
Posted On:
03 JUN 2022 1:39PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکھنؤ میں یوپی سرمایہ کاروں کے سربراہی اجلاس کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب @3.0 میں شرکت کی۔ گراؤنڈ بریکنگ تقریب کے دوران وزیر اعظم نے 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے 1406 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ پراجیکٹس میں متنوع شعبہ جات جیسے زراعت اور متعلقہ شعبے ، آئی ٹی اور الیکٹرانکس، ایم ایس ایم ای، مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی، دوا سازی، سیاحت، دفاع اور فضائی حدود ، ہتھ گرکھا اور ٹیکسٹائل وغیرہ شامل ہیں۔ تقریب میں ملک کی اعلیٰ صنعتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر جناب راج ناتھ سنگھ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اتر پردیش کے نوجوانوں کی صلاحیت، لگن، محنت اور سمجھ بوجھ میں اپنا اعتماد ظاہر کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صنعت کاروں سے کاشی کا دورہ کرنے کو بھی کہا۔ انہوں نے مزید کہا،’’کاشی کے نمائندے کے طور پر، میں آپ سے درخواست کروں گا کہ آپ میری کاشی دیکھیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کاشی، اپنی قدیم شان کے ساتھ اپنے ایک نئے روپ میں اُبھر سکتا ہے، اور یہ شہر اتر پردیش کی صلاحیتوں کی زندہ مثال ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جو تجاویز آج داخل کی گئی ہیں وہ اتر پردیش میں نئے امکانات پیدا کریں گی اور اتر پردیش کی ترقی کی کہانی میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کریں گی۔ انہوں نے کہا ’’صرف ہمارے جمہوری ہندوستان کے پاس ایک قابل اعتماد شراکت دار کے شرائط کو پورا کرنے کی طاقت ہے جس کی دنیا آج تلاش کر رہی ہے۔ آج دنیا ہندوستان کی صلاحیت کو دیکھ رہی ہے اور ساتھ ہی ہندوستان کی کارکردگی کو سراہ رہی ہے‘‘،۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندوستان G20 معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے اور عالمی خوردہ اشاریے میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ توانائی استعمال کرنے والا ملک ہے۔ گزشتہ سال دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے 84 بلین ڈالر کی ریکارڈ ایف ڈی آئی وصول ہوئی۔ ہندوستان نے 417 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کا تجارتی سامان برآمد کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں 30 لاکھ کروڑ روپے۔
مرکز میں این ڈی اے حکومت کے 8 سال مکمل ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ’’گزشتہ برسوں میں ہم اصلاح – کارکردگی – تبدیلی کے منتر کے ساتھ آگے بڑھے ہیں۔ ہم نے پالیسی کے استحکام پر زور دیا ہے، ہم آہنگی پر زور دیا ہے، کاروبار کرنے میں آسانی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان اصلاحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس نکتے کو مزید واضح کیا جو پورے ملک کو ایک قوم کے طور پر متحد کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی اصلاحات کے ذریعے ہندوستان کو ایک قوم کے طور پر مضبوط کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ایک ملک ایک ٹیکس جی ایس ٹی، ایک ملک ایک گرڈ، ایک ملک ایک موبلٹی کارڈ، ایک ملک ایک راشن کارڈ۔ یہ کوششیں ہماری ٹھوس اور واضح پالیسیوں کی عکاس ہیں‘‘۔
2017 کے بعد اتر پردیش میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ’’تیز رفتار ترقی کے لیے، ہماری ڈبل انجن والی حکومت بنیادی ڈھانچے، سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ پر مل کر کام کر رہی ہے۔ اس سال کے بجٹ میں 7.50 لاکھ کروڑ روپے کے بے مثال سرمایہ جاتی اخراجات کا مختص کرنا اس سمت میں ایک قدم ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتر صورتحال نے تاجر برادری کا اعتماد بحال کیا ہے، صنعت کے لیے مناسب ماحول پیدا کیا ہے اور ریاست میں انتظامی نظام کو بہتر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے انہوں نے ریاست کی انتظامیہ اور حکومت میں اس قابلیت اور صلاحیت کو محسوس کیا ہے جس کی ملک کو ان سے توقع ہے۔ انہوں نے ریاستی مشینری کے بدلے ہوئے مزاج اور کام کاجی کلچر کی تعریف کی۔ اتر پردیش ملک کی آبادی کا پانچواں یاچھٹا حصہ رہتا ہے۔ اس لیے اس کا ملک کی ترقی پر بہت بڑا اثر ہے۔ اتر پردیش کی موروثی صلاحیتوں کو بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ ترین بجٹ میں گنگا کے دونوں کناروں پر 5 کلومیٹر طویل کیمیائی مادوں سے پاک قدرتی کاشتکاری کوریڈور کا اعلان کیا گیا ہے۔ اتر پردیش میں دریائے گنگا کا 1100 کلومیٹر رقبہ ہے جس میں 25-30 اضلاع شامل ہیں۔ اس سے قدرتی کاشتکاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ دنیا کے لیے اب زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایل آئی اسکیموں اور سرمایہ جاتی اخرا جات کے لئے 7.5 لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے سے بھی ریاست کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے ریاست میں دفاعی راہداری کا بھی ذکر کیا جو نئے مواقع کی اطلاع دیتی ہے۔ جدید پاور گرڈ، گیس پائپ لائن، کثیر ماڈل رابطہ کاری ، ایکسپریس ویز کی ریکارڈ تعداد، اقتصادی خطوں کی کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرنا، جدید ریلوے بنیادی ڈھانچہ ، مشرقی اور مغربی مال برداری کی راہ داری جیسے اقدامات اتر پردیش کی ترقی کو ایک نئی رفتار دینے کی خوشخبری کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک میں پراجیکٹس کی بروقت شروعات کا ایک نیا کلچر پروان چڑھا ہے۔ اس رجحان کی ایک مثال کے طور پر ڈیجیٹل انقلاب کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے حالیہ برسوں میں ملک کی ترقی کی کہانی کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں ہمارے ملک میں صرف 65 ملین براڈ بینڈ صارفین تھے۔ آج ان کی تعداد 78 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ 2014 میں، ایک جی بی ڈیٹا کی قیمت تقریباً 200 روپے تھی، آج اس کی قیمت کم ہو کر 11-12 روپے رہ گئی ہے۔ ہندوستان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ڈیٹا بہت سستا ہے۔ 2014 میں، ملک میں 100 سے کم گرام پنچایتیں آپٹیکل فائبر سے منسلک تھیں۔ آج آپٹیکل فائبر سے جڑی گرام پنچایتوں کی تعداد بھی ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ 2014 سے پہلے، ہمارے پاس صرف چند سو اسٹارٹ اپ تھے۔ لیکن آج ملک میں رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس کی تعداد بھی 70 ہزار کے قریب پہنچ رہی ہے۔ حال ہی میں، بھارت نے 100 یونیکارن کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو یقین دلایا کہ ’’ہم پالیسی، فیصلوں اور ارادے پر مبنی ترقی کے ساتھ ہیں۔ ہم سب آپ کی ہر کوشش میں آپ کے ساتھ ہوں گے اور ہر قدم پر آپ کا ساتھ دیں گے‘‘۔
یوپی سرمایہ کار چوٹی کانفرنس 2018 کا انعقاد 21 سے 22 فروری 2018 کو ہوا جس میں پہلی گراؤنڈ بریکنگ تقریب 29 جولائی 2018 کو اور دوسری گراؤنڈ بریکنگ تقریب 28 جولائی 2019 کو منعقد ہوئی۔ پہلی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کے دوران 61,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری والے 81 پروجیکٹوں کی بنیاد رکھی گئی، جبکہ دوسری گراؤنڈ بریکنگ تقریب میں 67،000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری والے 290 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
Speaking at the Ground Breaking Ceremony @ 3.0 of UP Investors Summit in Lucknow. https://t.co/eYenbF3oIV
— Narendra Modi (@narendramodi) June 3, 2022
दुनिया आज जिस भरोसेमंद साथी को तलाश रही है उस पर खरा उतरने का सामर्थ्य सिर्फ हमारे लोकतांत्रिक भारत के पास है।
दुनिया आज भारत के potential को भी देख रही है और भारत की Performance की भी सराहना कर रही है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 3, 2022
हम G20 अर्थव्यवस्थाओं में सबसे तेज़ी से Grow कर रहे हैं।
आज भारत, Global Retail Index में दूसरे नंबर पर है।
भारत, दुनिया का तीसरा सबसे बड़ा Energy Consumer देश है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 3, 2022
बीते साल दुनिया के 100 से अधिक देशों से, 84 बिलियन डॉलर का रिकॉर्ड FDI आया है।
भारत ने बीते वित्तीय वर्ष में 417 बिलियन डॉलर यानि 30 लाख करोड़ रुपए से ज्यादा का मर्केंडाइज एक्सपोर्ट करके नया रिकॉर्ड बनाया है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 3, 2022
हाल ही में केंद्र की एनडीए सरकार ने अपने 8 वर्ष पूरे किए हैं।
इन वर्षों में हम Reform-Perform-Transform के मंत्र के साथ आगे बढ़े हैं।
हमने Policy Stability पर जोर दिया है, कॉर्डिनेशन पर जोर दिया है, Ease of Doing Business पर जोर दिया है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 3, 2022
हमने अपने Reforms से एक राष्ट्र के रूप में भारत को मजबूती देने का काम किया है।
One Nation-One Tax GST हो,
One Nation-One Grid हो,
One Nation-One Mobility Card हो,
One Nation-One Ration Card हो,
ये प्रयास, हमारी ठोस और स्पष्ट नीतियों का प्रतिबिंब हैं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 3, 2022
तेज विकास के लिए, हमारी डबल इंजन की सरकार Infrastructure, Investment और Manufacturing तीनों पर एक साथ काम कर रही है।
इस साल के बजट में साढ़े 7 लाख करोड़ रुपए के अभूतपूर्व capital expenditure का allocation इसी दिशा में उठाया गया कदम है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 3, 2022
2014 में हमारे देश में सिर्फ साढ़े 6 करोड़ ब्रॉडबैंड सब्सक्राइबर्स थे।
आज इनकी संख्या 78 करोड़ से ज्यादा हो चुकी है।
2014 में एक GB डेटा करीब-करीब 200 रुपए का पड़ता था।
आज इसकी कीमत घटकर 11-12 रुपए रह गई है। भारत दुनिया के उन देशों में है जहां इतना सस्ता डेटा है: PM
— PMO India (@PMOIndia) June 3, 2022
2014 से पहले हमारे यहां कुछ सौ स्टार्ट-अप्स ही थे।
लेकिन आज देश में रजिस्टर्ड स्टार्ट-अप्स की संख्या भी 70 हजार के आसपास पहुंच रही है।
अभी हाल ही में भारत ने 100 यूनिकॉर्न का रिकॉर्ड भी बनाया है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 3, 2022
*******
ش ح ۔س ب۔ رض
U. No.6072
(Release ID: 1830791)
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada