وزیراعظم کا دفتر
اُجوَلا سبسڈی سے متعلق لیا گیا آج کا فیصلہ کنبے کے بجٹ کو زبردست راحت فراہم کرے گا: وزیر اعظم
Posted On:
21 MAY 2022 8:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 مئی 2022:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطرخواہ تخفیف سے مختلف شعبوں میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ہمارے شہریوں کو راحت حاصل ہوگی: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے آج کہا کہ اُجوَلا سبسڈی اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف سے متعلق لیے گئے فیصلے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے، ہمارے شہریوں کو راحت بہم پہنچائیں گے اور ’’زندگی کو مزید آرام دہ‘‘ بنائیں گے۔
ان فیصلوں کے تعلق سے وزیر خزانہ کے ٹوئیٹس کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’ہمارے لیے عوام سب سے پہلے ہیں آج کے فیصلے، خصوصاً پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی تخفیف سے متعلق فیصلہ مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ، ہمارے شہریوں راحت بہم پہنچائے گا اور’’زندگی کو مزید آرام دہ‘‘ بنائے گا۔‘‘
"Ujjwala Yojana has helped crores of Indians, especially women. Today’s decision on Ujjwala subsidy will greatly ease family budgets."
’’اُجوَلا یوجنا نے کروڑوں بھارتیوں، خصوصاً خواتین کو مدد فراہم کی ہے۔ اُجوَلا سبسڈی سے متعلق آج کا فیصلہ کنبے کے بجٹ کو زبردست راحت بہم پہنچائے گا۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5709
(Release ID: 1827289)
Visitor Counter : 151
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam