نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے جشن کے طور پر ملک بھر میں فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا آغاز کیا
تروتازہ ذہن، جسم اور روح صحت مند اور فٹ بھارت کے لیے کلیدی محرک ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر
ملک بھر کے تقریباً 750 اضلاع میں سے ہر ضلع میں 75 گاؤں میں فٹ انڈیا فریڈم رنز کا اہتمام کیا جائے گا: وزیر کھیل
Posted On:
13 AUG 2021 3:13PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر فٹ انڈیا فریڈم رن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
- جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نئے بھارت کو فٹ بھارت بنانے کے لیے فٹنس حلف دلایا۔
- 'فٹ بھارت' 'ہٹ بھارت' بنائے گا: جناب انوراگ ٹھاکر
· نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک نے بھی اہم مقامات پر شرکا سے بات چیت کی
نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور وزیر مملکت (ایم او ایس) جناب نسیتھ پرمانک نے 13 اگست کو آزادی کے 75 سالہ جشن کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ملک گیر فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا افتتاح کیا ہے۔ محکمہ کھیل کے سکریٹری روی متل اور نوجوانوں کے امور کی سیکریٹری شعبہ محترمہ اوشا شرما بھی اس موقع پر موجود افراد میں شامل تھیں۔
مرکزی وزیر نے دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے فریڈم رن کو جھنڈی دکھائی اور اسٹیڈیم میں فریڈم رن میں حصہ لیا۔ یہ تقریب پورٹ بلیئر میں سیلولر جیل لاہول سپیتی میں کازا پوسٹ، ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا اور پنجاب میں اٹاری بارڈر جیسے ملک بھر میں 75 دیگر مشہور و معروف مقامات پر بھی منعقد کی گئی۔
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے فٹ انڈیا فریڈم رن میں حصہ لے کر نئے بھارت کو فٹ بھارت بنانے کا فٹنس حلف دلایا۔
اس تقریب کا آغاز وزارت ثقافت کے ذریعے ایک مارشل ڈانس پرفارمنس کے ذریعے کیا گیا جس میں ہمارے مجاہدین آزادی کی شجاعت کو یاد کیا گیا اور اس کے بعد وزرا نے مسلح اور نیم فوجی دستوں اور نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) کے رضاکاروں کے ساتھ ورچوئل وسیلے سے بات چیت کی اور ان کی نہ صرف ملک کی حفاظت کے لیے بلکہ نوجوانوں کو ان کی زندگی میں فٹنس کو باقاعدگی سے اختیار کرنے کے لیے تحریک دینے کے لیے بھی ستائش کی۔
ملک بھر کے مختلف نمایاں مقامات پر موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کھیل نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ بھارت آزادی کا 75 سالہ جشن منانے والا ہے، آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فریڈم رن پروگرام ملک کو قومی بہادروں کی یاد بھی دلائے گا جنھوں نے بھارت کو آزادی دلائی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اگلے 25 برسوں میں ہماری قوم کیا شکل اور سمت اختیار کرے گی اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم کتنے فٹ ہیں۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ "ایک تروتازہ ذہن، جسم اور روح صحت مند اور فٹ بھارت کے لیے کلیدی محرک ہیں۔ صرف ایک 'فٹ بھارت' ہی 'ہٹ بھارت' بنائے گا۔جناب انوراگ ٹھاکر نے ہر شہری کو تحریک کا حصہ بننے کی اپیل کی۔ "وزیر اعظم نے سب پر زور دیا ہے کہ وہ فٹ بھارت عوامی تحریک برپا کریں جو صرف عوام کی شرکت ہی سے ممکن ہے۔ میں ہر فرد سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی پسند کی جگہ اور رفتار کا انتخاب کریں اور اس تاریخی تحریک کا حصہ بنیں۔"
آسام کے ایس ایس بی اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بھارت اپنی آزادی کا 75 واں جشن منا رہا ہے، 75 مقامات کے لوگ اس تحریک میں شامل ہوں گے اور یہ ہر فرد تک پہنچے گی۔ بی ایس ایف اہلکاروں سے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر وہ فٹ انڈیا موومنٹ کو ہر گاؤں میں لے جائیں۔ سی آر پی ایف کے اہلکار الہ آباد کے آزاد پارک سے شامل ہوئے۔ نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کے وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک نے اپنے خطاب میں فٹ انڈیا موومنٹ میں حصہ لینے پر اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کے نئے بھارت کے خواب کو پورا کرنے پر زور دیا۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہم نے آج آزادی کا امرت مہوتسو منانے اور فٹنس اپنانے کے لیے قوم کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا افتتاح کیا ہے۔ ملک بھر میں 75 مشہور مقامات پر اس دوڑ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جسے ملک بھر کے تقریباً 750 اضلاع کے ہر ضلع کے 75 گاؤں میں لے جایا جائے گا، اور فٹنس کی ڈوز، آدھا گنٹا روز مہم کو فروغ دیا جائے گا۔ ہمارا مقصد وزیر اعظم کی فٹنس تحریک کو ملک کے ہر حصے تک لے جانا اور اسے ایک بڑے پیمانے پر فٹنس موومنٹ بنانا ہے۔ فریڈم رن 15 اگست کو شروع ہوگی اور 2 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نسیتھ پرمانیک نے تقریب میں شامل ہونے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن نئے بھارت کو ایک فٹ بھارت بنانا ہے اور فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سکریٹری کھیل جناب روی متل نے کہا کہ 2 اکتوبر 2021 تک ہر ضلع کے 75 اضلاع کے ہر ضلع میں 75 گاؤں میں ہر ہفتے فٹ انڈیا فریڈم رنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مہم کا مقصد لوگوں کی ان کی روز مرہ کی زندگی میں فٹنس سرگرمیوں جیسے کہ دوڑ اور کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کی اہم سرگرمیوں میں حلف لینا، قومی ترانہ پیش کرنا، فریڈم رن، مقامات پر ثقافتی تقریبات، نوجوان رضاکاروں میں بیداری اور اپنے گاؤں میں اسی طرح کی فریڈم رن دوڑ کا اہتمام کرنا شامل ہیں۔ لوگ اپنی رن کو فٹ انڈیا پورٹل https://fitindia.gov.in پر درج اور اپ لوڈ کرسکتے ہیں اور سوشل میڈیا چینلز پر #Run4India اور #AzadikaAmritMahotsav کے ہیش ٹیگز کے ساتھ فروغ دے سکتے ہیں۔
ممتاز لوگوں، عوامی نمائندوں، پی آر آئی رہ نماؤں، سماجی کارکنوں، کھیلوں سے وابستہ افراد، میڈیا کی شخصیات، ڈاکٹروں، کسانوں اور فوج کے جوانوں سے درخواست کی جا رہی ہے کہ وہ مختلف سطحوں پر ان تقاریب میں حصہ لے کر لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انھیں تحریک دیں۔ کوویڈ-19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے تقریبات کو حقیقی اور ورچوئل دونوں وسیلوں سے ملک بھر میں منظم کیا جا رہا ہے۔
***
U. No. 7826
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(Release ID: 1745667)
Visitor Counter : 304
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam