وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 5 جون کو  ماحولیات کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کریں گے

Posted On: 04 JUN 2021 7:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 4 جون 2021،    وزیراعظم جناب نریندر  مودی 5 جون 2021 کوصبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ   ماحولیات کے عالمی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب کا انعقاد پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور ماحولیات ، جنگلات  اور آب ہوا کی تبدیلی کی وزارت  کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جارہا ہے۔اس سال کی تقریب کا موضوع  ’بہتر ماحول کے لئے  حیاتیاتی ایندھن کو فروغ ‘ ہے۔

تقریب کے دوران وزیراعظم  ’بھارت میں ایتھنول بلینڈنگ  25۔2020کے لئے روڈ میپ سے متعلق  ایکسپرٹ کمیٹی کی رپورٹ ‘ کا اجرا کریں گے۔ماحولیات کا عالمی دن منانے کے لئے حکومت ہند  ای۔ 20 نوٹی فکیشن جاری کررہی ہے، جس میں  تیل کمپنیوں کو  ہدایت  دی گئی ہے کہ  یکم اپریل 2023 سے  20 فیصد تک ایتھنول سے بلینڈیڈ پٹرول فروخت کریں اور ایتھنول کی زیادہ بلینڈنگ  کے لئے  بی آئی ایس  اسپیسی فکیشن    ای 12 اور ای 15 ہیں ۔ ان  کوششوں سے ایتھنول  ڈسٹل کرنے کی  اضافی صلاحیت قائم کرنے  میں آسانی ہوگی اور اس سے ملک بھر میں  بلینڈیڈ  فیول دستیاب کرانے کے لئے  ٹائم لائن  مقرر ہوگی۔ اس سے  سال 2025 سے قبل ایتھنول پیدا کرنے والی ریاستوں اور ملحقہ علاقوں میں ایتھنول  ککی کھپت میں اضافے کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعظم پونے میں تین مقامات پر ای۔ 100 ڈسپنسنگ اسٹیشنوں کے ایک پائلٹ پروجیکٹ کو لانچ کریں گے۔ وزیراعظم  ایتھنول بلینڈیڈ  پٹرول اور   کمپریسڈ بایو گس پروگراموں کے تحت  کسانوں سے  ان کے تجربے سے واقفت حاصل کرنےکے لئے بات چیت بھی کریں گے۔

***********

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(2021۔06۔04)

U-5149

                          



(Release ID: 1724614) Visitor Counter : 186