امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ  صحتی مراکز خصوصاً کووِڈ۔19 سہولتی مراکز میں آتشزدگی کے واقعات نہ ہوں، اس کے لئے لائحہ عمل تیارکیاجائے


وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ کے لئے وقف سہولتی مراکز سمیت ہسپتالوں اور طبی سہولتی مراکز میں بلارُکاوٹ بجلی سپائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی

Posted On: 05 MAY 2021 1:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05 مئی 2021: مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے حال ہی میں ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رونما ہوئے آتشزدگ کے واقعات کی جانب ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی توجہ مبذول کرائی۔

ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو لکھے گئے مراسلے میں، مرکزی ہوم سکریٹری نے کہا ہے کہ حال ہی میں آتشزدگی کے حادثوں کے تعلق سے اور خصوصاً موسم گرما کے مدنظر اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ یا تو زیادہ درجۂ حرارت کی وجہ سے یا صحتی مراکز کے اندر بجلی کے تاروں کے رکھ رکھاؤ، شارٹ کٹ کی وجہ سے ہونے والے آتشزدگی کے واقعات اور اس کے نتیجے میں جانی اور ضروری بنیادی ڈھانچے کا نقصان ہوتا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں صحت کے سہولتی مراکز (خصوصاً کووِڈ۔19 کے لئے وقف سہولتی مراکز) میں سے کسی میں بھی آگ جیسا کوئی حادثہ نہ ہو، اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کیا جانا چاہئے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے صحت، بجلی اور فائر ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ ایک تفصیلی جائزے کے بعد تمام ہسپتالوں اور صحتی مراکز میں آتشزدگی سے تحفظ کی تدابیر کو یقینی بنانے کے لئے ایک تفصیلی لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

ریاستو اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مختلف سطحوں پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ان صحتی مراکز کے اندر آتشزدگی سے تحفظ کے رہنما خطوط کے مطابق اندرونی وائرنگ اور قابل صرف سلامتی سازو سامان کی دستیابی کی جانچ کرنے کے لئے علاقائی سطح کے افسران کے ذریعہ ان صحتی مراکز کا دورہ کیا جائے اور کسی بھی طرح کی کمی پائے جانے پر فوراً ضروری احتیاطی کاروائی کی جائے۔

وزارت داخلہ نے ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں آتشزدگی سے تحفظ پر حال ہی میں ایم ایچ اے کے ڈائرکٹر جنرل (فائرسروسز، سول ڈفینس اینڈ ہوم گارڈس) کے ذریعہ جاری کی گئی ایڈوائزری پر بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ ملک بھر میں کووِڈ کے لئے وقف صحتی سہولتی مراکز میں بڑی تعداد میں کووِڈ۔19 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ بیشتر معاملات میں، آکسیجن سپورٹ والے بستر، آئی سی یو بستر اور وینٹی لیٹرس اہم سازو سامان ہیں، اس لیے اس امر کو یقینی بنانا اہم ہے کہ تمام ہسپتالوں اور طبی سہولتی مراکز میں باقاعدہ طور پر چوبیسوں گھنٹے بجلی کی بلا رکاوٹ سپلائی کی جائے۔

مراسلے میں زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر ایک زندگی کو بچانا ایک ترجیح ہے، اور اس امر کو یقینی بنانا بھی اہم ہے کہ کسی بھی ایسے حادثے کو روکنے کے لئے، جو مریضوں کو دی جانے والی مؤثر حفظانِ صحت خدمات میں خلل پیدا کرسکتا ہے،  پیشگی طور پر ضروری اقدامات کرتے ہوئے کووِڈ۔19 انتظام کاری میں مصروف تمام تر صحتی مراکز کو ضروری امداد فراہم کی جائے۔

 

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4217


(Release ID: 1716321) Visitor Counter : 220