وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 11 مارچ 2021 کو سوامی چدبھونندا جی کی بھگود گیتا کا Kindle ورژن لانچ کریں گے

Posted On: 10 MAR 2021 4:56PM by PIB Delhi

وزیر اعظم شری نریندر مودی  11 مارچ، 2021 (جمعرات) کو سوامی چدبھونندا جی کی بھگود گیتا کا Kindle ورژن لانچ کریں گے، اور اس موقع پر ورچؤل موڈ کے ذریعہ خطاب بھی کریں گے۔ سوامی چدبھونندا جی  کی بھگود گیتا  کی 5 لاکھ سے زائد کاپیوں کی فروخت کا جشن منانے کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سوامی چدبھونندا جی تھروپریتھورائی، تروچرپلی، تمل ناڈو میں شری رام کرشن تپونم آشرم  کے بانی ہیں۔ سوامی جی نے ادبی ساخت کی تمام اصناف میں 186 کتابیں تصنیف کی ہیں۔  گیتا پر ان کا علمی کام اس موضوع کی ایک وسیع کتاب ہے۔ ان کے تبصروں کے ساتھ گیتا کا تمل ورژن 1951 میں شائع ہوا تھا،  اس کے بعد 1965 میں انگریزی ورژن شائع ہوا۔ عقیدت مندوں نے تیلگو، اڑیا، جرمن اور جاپانی زبانوں میں اس کے ترجمے کیے ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

10-03-2021

U: 2385


(Release ID: 1703927) Visitor Counter : 181