وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے پی ایس ایل وی – سی 51 / ایمیزونیا -1 مشن کے پہلےکامیاب تجارتی لانچ پر این ایس آئی ایل اور اسرو کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 28 FEB 2021 1:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 28 فروری    وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے پی ایس ایل وی-سی 51 / امیزونیا -1 مشن کے پہلے کامیاب تجارتی لانچ پر این ایس آئی ایل اور اسرو کو مبارکباد دی ہے۔

 

ایک ٹویٹ میں ، وزیر اعظم نے کہا ،"پی ایس ایل وی – سی 51 / ایمیزونیا – 1 مشن  کے پہلے کامیاب تجارتی لانچ پر این ایس آئی ایل اور اسرو کو مبارکبا۔ یہ ملک میں خلائی اصلاحات کے ایک نئے دور کی شروعات ہے۔ 18 شریک مسافروں میں چار چھوٹے چھوٹے مصنوعی سیارے شامل ہیں جو ہمارے نوجوانوں کی فعالیت اور جدت کو ظاہر کرتے ہیں۔ "

 

وزیر اعظم نے برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کو بھی پی ایس ایل وی – سی 51 کے ذریعہ برازیل کے امیزونیا 1 سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ پر مبارکباد دی۔

ایک اور ٹویٹ میں ، وزیر اعظم نے کہا ، " پی ایس ایل وی – سی 51 کے ذریعہ برازیل کے امیزونیا -1 سیٹلائٹ کے کامیاب لانچنگ پر صدرجیئربولسنارو کو مبارکباد۔ یہ ہمارے خلائی تعاون کا ایک تاریخی لمحہ ہے اور برازیل کے سائنسدانوں کو میری مبارکباد۔"

 

***********

 

(ش ح ۔ رض (

 (28.02.2021)

U-2010

 



(Release ID: 1701529) Visitor Counter : 217