وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 26 فروری کو دوسرے کھیلو انڈیا نیشنل سرمائی کھیلوں میں افتتاحی خطاب کریں گے

Posted On: 25 FEB 2021 4:55PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 فروری 2021 کو صبح 11.50 بجے دوسرے کھیلو انڈیا قومی سرمائی کھیلوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاحی خطاب کریں گے۔

کھیلوں کا انعقاد 26 فروری سے 2 مارچ 2021 کے درمیان جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل اور جموں و کشمیر سرمائی سپورٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزارت کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں میں الپائن اسکیئنگ، نورڈک اسکی، اسنو بورڈنگ، اسکی کوہ پیمائی، آئس ہاکی، آئس اسکیٹنگ، آئس اسٹاک، غیرہ شامل ہوں گی۔ 27 ریاستیں، مرکز کے زیر انتظام علاقے اور بورڈ اپنی اپنی ٹیمیں ان کھیلوں میں شرکت کے لیے بھیج رہے ہیں۔

 

 

******

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No. 1935


(Release ID: 1700962) Visitor Counter : 156