وزیراعظم کا دفتر

تبدیلی اور تنوع اسٹارٹ اپس کی دو خصوصیات ہیں:وزیر اعظم مودی

Posted On: 16 JAN 2021 9:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ  اسٹارٹ اپ دنیا کی سب سے بڑی خصوصیت تبدیلی اور تنوع کی صلاحیت ہے۔ وہ ’پرارمبھ: اسٹارٹ اپس انڈیا انٹرنیشنل سمٹ‘ سے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔

تبدیلی سے اسٹارٹ اپس کو نئی نئی حکمت ہائے عملیاں، نئی ٹیکنالوجی اور نئے طریقے استعمال  کرنے میں مدد مل رہی ہے۔اس سے سوچنے کے فرسودہ طریقے تبدیل ہو رہے ہیں۔

تنوع کی وجہ سے بڑی تعداد میں الگ الگ خیالات پیدا ہو رہے ہیں جس سے مختلف شعبوں میں انقلاب آرہا ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ ان سے مختلف سیکٹروں میں زبردست تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ اس ایکو سسٹم کی سب سے بڑی خصوصیت جوش وجذبے سے عبارت ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کے کام کاج میں ’کرسکتا  ہوں‘ کا جذبہ  کار فرما ہے۔

وزیر اعظم نے بھیم یو پی آئی کی مثال دی جس نے ادائیگی کے پورے نظام میں انقلاب پیدا کردیا اور صرف  دسمبر 2020 میں بھارت میں یو پی آئی کے ذریعے 4 لاکھ کروڑ روپئے کا لین دین عمل میں آیا۔ اسی طرح بھارت شمسی اور مصنوعی ذہانت کے سیکٹر میں پیشرفت کر رہا ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.465



(Release ID: 1689370) Visitor Counter : 101