وزیراعظم کا دفتر
برطانیہ کے خارجی، کامن ویلتھ اور ترقیاتی اُمور کےسکریٹری، جناب ڈومنک راب ایم پی نے، وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 DEC 2020 1:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،16؍ دسمبر 2020: برطانیہ کے خارجی، کامن ویلتھ اور تررقیاتی اُمور کےسکریٹری جناب ڈومنک راب ایم پی نے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ اپنی حالیہ ٹیلی فون بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے، کووڈ کے بعد کی دنیا میں ہندوستان – برطانیہ ساجھیداری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری ، دفاع اور سلامتی ، ہجرت اور تحرکات، تعلیم، توانائی ، آب وہوا کی تبدیلی اور صحت کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے مکمل مواقع سے استفادہ کرنے کے لئے ایک کثیر مقصدی اور ماحصل پر مبنی 360 ڈگری راہ عمل پر زور دیا۔
برطانیہ کے خارجہ سکریٹری جناب راب نے وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے جناب مودی کو مبارک باد ارسال کی اور حال ہی میں برطانیہ کے ذریعے ، معاون طور پر منعقدہ کلائیمیٹ امبیشن سمٹ میں شرکت کرنے کے لئے جناب مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس ترجیح پر بھی زور دیا کہ برطانوی سرکار ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو اور مستحکم کرنے کو اہمیت دیتی ہے، جو کہ ساجھا اقدار اور مفادات کے علاوہ مل جل کر عام عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے امکانات پر مبنی ہوں۔
برطانیہ کے خارجہ سکریٹری جناب راب نے وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے ایک خط بھی وزیراعظم جناب نریندر مودی کے حوالے کیا، جس میں انہیں 2021 میں برطانیہ کے زیر قیادت منعقد ہونے والی جی-7 کی میٹنگ میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور دعوت نامے کو قبول کرلیا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اگلے مہینے نئی دہلی میں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا خیر مقدم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جو ہندوستان کی 72 ویں یوم جمہوریہ تقریبات کے موقع پر ہندوستان تشریف لائیں گے۔
********
م ن۔ا ع۔ق ر
(U: 8131)
(ریلیز آئی ڈی: 1681014)
وزیٹر کاؤنٹر : 220
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam