صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں ٹیسٹ کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ؛مجموعی تعداد 15کروڑکے پار


گزشتہ 10دنوں میں ایک کروڑٹیسٹ  کئے گئے

گزشتہ 11دنوں سےلگاتار یومیہ نئے معاملوں کی تعداد 40ہزارسے کم

گزشتہ 5دنوں کے دوران یومیہ 500سے کم اموات درج کی گئیں

Posted On: 10 DEC 2020 10:35AM by PIB Delhi

ہندوستان نے عالمی وبائی مرض کے خلاف لڑائی میں ایک بارپھرنئے سنگ میل پارکیاہے۔ مجموعی ٹیسٹنگ کی تعداد15کروڑکے پارجاچکی ہے ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 922959نمونوں کی جانچ کی گئی ، جس کی وجہ سے ہندوستان میں مجموعی ٹیسٹ کی تعداد150759726ہوچکی ہے۔

ایک کروڑٹیسٹ صرف 10دنوں کے اندرکئے گئے ہیں ۔ تسلسل کی بنیاد پر جامع اوروسیع ٹیسٹنگ کے نتیجے میں مثبت معاملوں کی شرح میں کمی آئی ہے ۔

WhatsApp Image 2020-12-10 at 10.10.34 AM.jpeg

ایک اوراہم حصولیابی یہ رہی کہ ہندوستان میں لگاتار11دنوں سے یومیہ نئے معاملوں کی تعداد 40ہزارسے کم درج کی جارہی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں صرف 31521افراد  کووڈ -19پازیٹوپائے گئے ۔

WhatsApp Image 2020-12-10 at 10.10.50 AM.jpeg

ہندوستان میں اسی مدت کے دوران 37725نئے لوگ صحت یاب ہوئےہیں جس کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعدادمیں مزید کمی آئی ہے ۔ بھارت میں موجودہ فعال معاملوں کی تعداد 372293ہے جو کہ بھارت کے کل مثبت معاملوں کا صرف 3.81فیصد ہے ۔

WhatsApp Image 2020-12-10 at 10.04.07 AM.jpeg

ہندوستان میں کل صحت یابیوں کی تعداد آج 92.5لاکھ (9253306)سے پارہوچکی ہے ۔ صحت یابیوں کی شرح میں بہتری آئی ہے جو کہ اس وقت 94.74فیصد ہے ۔صحت یاب معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق تیزی سےبڑھاہے جو اس وقت 8881013ہے ۔

صحت یاب معاملوں میں سے 77.30فیصد10ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں ۔

مہاراشٹرمیں کووڈ سے  5051افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔ کیرالہ اوردہلی میں بالترتیب 4647اور4177نئے افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

WhatsApp Image 2020-12-10 at 9.58.28 AM.jpeg

نئے معاملوں میں سے 74.65فیصد 10ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں ۔

مہاراشٹرمیں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 4981نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ کیرالہ میں کل 4875اور مغربی بنگال میں 2956یومیہ نئےمعاملے درج کئے گئے ۔

WhatsApp Image 2020-12-10 at 9.58.25 AM.jpeg

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران جو 412اموات ہوئی ہیں ، ان میں سے 77.67فیصد 10ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہوئی ہیں ۔

ان میں سے 18.20فیصدنئی اموات مہاراشٹرمیں درج کی گئی ہیں ، جہاں 75لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ دہلی میں کل 50لوگوں کی موت ہوئی ہے،  جو کہ کل اموات کا 12.13فیصد ہے ۔

WhatsApp Image 2020-12-10 at 9.58.26 AM.jpeg

گزشتہ 5دنوں میں 500سے کم نئی اموات ہوئی ہیں ۔

WhatsApp Image 2020-12-10 at 10.13.53 AM.jpeg

*************

  م ن۔ق ت۔ع آ

U-7973


(Release ID: 1679613) Visitor Counter : 229