وزیراعظم کا دفتر

پین آئی آئی ٹی عالمی سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کے کلیدی خطاب کا متن

Posted On: 04 DEC 2020 10:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 04دسمبر :

شری سندرم شری نواسن

صدر

پین آئی آئی ٹی یو ایس اے،

باوقار سابق طلبہ،

دوستو،

میں آج آپ سبھی لوگوں کے ساتھ شامل ہو کر خوش ہوں۔ مجھے چنئی ، ممبئی ، گوہاٹی اور حال ہی میں دہلی کے آئی آئی ٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں ہمیشہ ہی آئی آئی ٹی طلبہ سے بات چیت کرنے کے بعد متاثر ہوتا ہوں۔ میں ہندوستان اور ہماری دنیا کے مستقبل کو لے کر نئی توانائی اور نئے بھروسے کو لے کر لوٹتا ہوں۔

دوستو ،

آپ ہندوستان کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں جو انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ کے اختراع کا جذبہ دنیا کو بڑے خواب دیکھنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ یہ آپ کی سب سے بڑی طاقت میں بھی شامل ہے۔ شاید یہ آپ کی تکنیکی اور انتظامی صلاحیتوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ کسی کو پوری دنیا میں معاشی قدر میں آئی آئی ٹی کے سابق طلباء کی مجموعی شراکت داری کا حساب لگانا چاہئے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک مناسب سائز والے کسی ملک کی ڈی جی پی کے برابر ہو گا۔

دوستو،

ایک وقت تھا جب اس طرح کے اجتماع میں صرف پانچ یا چھ آئی آئی ٹی کے سابق طلباء شامل ہوتے تھے۔ اب یہ تعداد بڑھ رہی ہے اور اس کی تعداد دو درجن کے قریب ہے۔ طلباء اور سابق طلبہ کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وہیں، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ آئی آئی ٹی کا برانڈ اور زیادہ مضبوط ہی ہوا ہے۔ ہم ہندوستان میں سائنس اور ٹکنالوجی کی تعلیم کو ہندوستان میں فروغ دینے کے تئیں پرعزم ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ حالیہ دنوں میں ہندوستان میں ہیکاتھون کی ثقافت تیار ہورہی ہے۔ مجھے ان میں سے کچھ ہیکاتھون کا حصہ بننے کا موقع بھی ملا ہے۔ ان ہیکاتھون میں میں نوجوان ذہنوں کو قومی اور عالمی مسائل کا مستقل حل پیش کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

دوستو،

ہم اس شعبے میں جنوب مشرقی ایشیاء اور یورپ کے بہت سے ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے بین الاقوامی پلیٹ فارم حاصل کریں۔ اور عالمی سطح پر بہترین طرز عمل سے سیکھیں۔ 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر ہندوستان نے ویبھو سمٹ کی میزبانی کی تھی۔

تقریبا ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس سربراہی اجلاس نے سائنس اور اختراع کے شعبوں میں اعلی درجے کی صلاحیتوں کو ایک ساتھ جمع کیا۔ شرکاء کی تعداد تقریبا 23 ہزار تھی۔ 230 پینل مذاکرے ہوئے۔ تقریبا 730 گھنٹے کے مذاکرے۔ یہ سربراہی اجلاس نتیجہ خیز تھا اور اس سے سائنس اور اختراع میں مستقبل کے تعاون کو فروغ ملتا ہے۔

دوستو ،

بھارت جس انداز میں کام کررہا ہے اس میں ایک زبردست تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جن چیزوں کے بارے میں ہم نے سوچا تھا کہ وہ کبھی نہیں ہوسکتے ہیں وہ بڑی تیزی سے انجام پا رہے ہیں۔ میں یہاں ایک ایسے شعبے کی ایک چھوٹی سی مثال پیش کر رہا ہوں جسے آپ بہتر طور پر جانتے ہیں۔ اس سے قبل جب آئی آئی ٹی نے ایرو اسپیس انجینئر تیار کیے تھے تو ان کو ملازمت دینے کے لئے کوئی مضبوط گھریلو صنعتی ماحولیاتی نظام موجود نہیں تھا۔ آج خلائی شعبے میں ہماری تاریخی اصلاحات کے ساتھ ، انسانیت کے سامنے موجود آخری مورچہ ہندستانی صلاحیت کے لئے کھلا ہوا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بھارت میں روزانہ نئے اسپیس ٹیک اسٹارٹ اپ آرہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے کچھ جرات مندی سے وہاں جائیں گے جہاں اس سے پہلے کوئی نہیں گیا تھا! "ہندوستان میں کئی شعبوں میں جدید اور اختراعی کام ہو رہا ہے۔ ہماری حکومت '' ریفارم، پرفارم ، ٹرانسفارم "کے اصول کے تئیں پوری طرح سے عہدبستہ ہے۔

ہماری اصلاحات سے کوئی شعبہ باقی نہیں بچا ہے۔ زراعت ، جوہری توانائی ، دفاع ، تعلیم ، حفظان صحت، انفراسٹرکچر ، فنانس ، بینکنگ ، ٹیکسیشن۔ فہرست بڑی طویل ہے۔ ہم نے لیبر کے شعبے میں زبردست اصلاحات کی ہیں ، 44 یونین لیبر قوانین کو صرف 4 قوانیں میں ضم کیا ہے۔ ہمارے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔

کچھ ہفتے قبل ہندوستانی کابینہ نے دس اہم شعبوں میں مثالی پیداوار سے منسلک مراعاتی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ یہ فیصلہ برآمدات کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ کو بڑھانے کے لئے لیا گیا ہے۔ ان شعبوں میں بیٹری ، الیکٹرانکس ، فارما ، آٹوموبائل ، ٹیلی کام ، شمسی توانائی اور دیگر شامل ہیں۔ ان شعبوں میں سے ہر ایک کا تعلق ٹیکنالوجی سے ہے۔ یہ ایسے مواقع ہیں جو فائدہ اٹھائے جانے کے منتظر ہیں۔

کووڈ۔ 19 کے اس آزمائش کے دور میں ہندوستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ اس میں زیادہ تر سرمایہ کاری ٹیک سیکٹر میں ہوئی ہے۔ واضح طور پر دنیا ہندوستان کو ایک قابل اعتماد اور امید افزا پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہے۔

دوستو،

پین آئی آئی ٹی تحریک کی اجتماعی طاقت آتم نربھر بھارت یا خودکفیل ہندوستان بننے کے ہمارے خواب میں تقویت پیدا کرسکتی ہے۔ آزاد ہندوستان کی تاریخ کے کچھ اہم موڑ پر دنیا بھر میں ہندوستانی ڈا ئس پورا نے دوبارہ ابھرتے ہوئے ہندوستان پر اپنا اعتماد جتایا۔ وہ ایک نیو انڈیا کے سفیر بنے۔ اور ان کی آواز یہ یقینی بنانے میں اہم تھی کہ دنیا ہندوستان کے نقطہ نظر کو صحیح معنوں میں سمجھ پائی۔

دوستو،

دو سال بعد 2022 میں ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ ہے۔ میں پین آئی آئی ٹی تحریک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ '' گیونگ بیک ٹو انڈیا'' (ہندستان کو واپس دینا) کو لے کر ایک اعلیٰ معیار قائم کرے۔ اپنی مادر علمی کے لئے آپ کی کوششیں معروف اور متاثرکن ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے بہت سے اپنے جونیئروں کو صحیح کیریئر کے راستوں کا انتخاب کرنے میں رہنمائی کرتے ہیں - چاہے اکیڈمیا میں یا صنعت میں۔ آج ان میں سے بہت سے لوگ اپنے کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ذہین اور پر اعتماد نوجوان ہیں جو اپنی محنت اور اختراع کے ذریعہ ایک چھاپ چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اب میں آپ کو ان کی کوششوں میں صلاح دینے کے لئے مدعو کرتا ہوں۔ میں آپ سے اپنے خیالات اور مشوروں کو ساجھا کرنے کی بھی اپیل کرتا ہوں کہ ہم اپنی آزادی کے 75 ویں سال کو کیسے منا سکتے ہیں۔ آپ اپنے خیالات کو

MyGov

پر ساجھا کر سکتے ہیں یا آپ اسے نریندر مودی ایپ پر براہ راست طور پر میرے ساتھ ساجھا کر سکتے ہیں۔

دوستو،

ہمارے آج کے کام کل کی دنیا کو تشکیل دیں گے۔ کووڈ۔19 کے بعد کا نظام تقریبا سبھی شعبوں میں ری لرننگ (نئے سرے سے سیکھنے)، ری تھنکنگ ( نئے سرے سے سوچنے)، ری انوویٹنگ (نئے سرے سے اختراع کرنے) اور ری انوینٹنگ( نئے سرے سے کھوج کرنے) کا ہو گا۔ معاشی اصلاحات کی ایک سیریز کے ساتھ یہ ہماری دنیا کو دوبارہ توانائی دے گا۔ یہ 'زندگی جینے میں آسانی' کو یقینی بنائے گا اور غریبوں کے ساتھ ساتھ کمزور طبقوں پر بھی مثبت اثر ڈالے گا۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ کیسے صنعت اور تعلیم کے درمیان شراکت داری کی وجہ سے وبا کے دوران بہت سے اختراعات سامنے آئے۔ آج دنیا کو نئے حالات میں ڈھلنے کے لئے موزوں حل کی ضرورت ہے اور اس پر بات کرنے کے لئے آپ لوگوں سے بہتر دوسرا کون ہو گا؟ آج بڑی تعداد میں آئی آئی ٹی کے سابق طلباء عالمی قیادت سے منسلک عہدوں پرموجود ہیں۔ آپ کے مضبوط نیٹ ورکس صنعت ، تعلیم ، فنون اور حکومتوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ آپ عملی طور پر انسانی سرگرمی اور امتیاز کے ہر شعبے میں موجود ہیں۔ میں خود روزانہ نہیں تو ہر ہفتے آپ لوگوں کے گروپ کے ایک دو لوگوں سے بات چیت کرتا رہتا ہوں۔ میں آپ لوگوں سے ابھرتے ہوئے نیو ورلڈ ٹیک آرڈر میں حل فراہم کرنے پر، بحث، تبادلہ خیال اور تعاون کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ذمہ داری بہت بڑی ہے ، لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ کے کندھے اہل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی میں آپ کو اس سال کی کانفرنس کے لئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں جس کا موضوع صحیح ہے '' مستقبل اب ہے''۔ یقینی طور پر یہی ہے۔

نیک تمنائیں

اور آپ کا شکریہ

***************

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف

U.No: 7837

 


(Release ID: 1678588) Visitor Counter : 268