وزیراعظم کا دفتر

آج کا آتم نربھر بھارت پیکیج سماج کے سبھی طبقات کی مدد کرنے کی حکومت کی کوششوں کا ایک تسلسل ہے: وزیر اعظم

Posted On: 12 NOV 2020 9:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 /نومبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج کا آتم نربھر بھارت پیکیج سماج کے سبھی طبقات کی مدد کرنے کی حکومت کی کوششوں کا ایک تسلسل ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’’آج کا آتم نربھر بھارت پیکیج سماج کے سبھی طبقات کی مدد کرنے کی ہماری کوششوں کو آگے بڑھاتا ہے۔ ان اقدامات سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، دباؤ کے شکار شعبوں کو راحت دینے، لیکویڈیٹی کو یقینی بنانے،  مینوفیکچرنگ کو تقویت دینے، ریئل اسٹیٹ کے شعبے کو آمادۂ عمل کرنے اور کسانوں کو سہارا دینے کے عمل میں مدد ملے گی۔‘‘

 

 

**************

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7188

12.11.2020



(Release ID: 1672502) Visitor Counter : 158