صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں مسلسل پانچویں دن یومیہ نئے معاملات 50ہزارسے کم


فعال معاملات 4.9لاکھ سے کم ، مجموعی معاملات میں حصہ داری کم ہوکر 5.63فیصد ہوئی

Posted On: 12 NOV 2020 11:10AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 12؍نومبر:مسلسل پانچویں دن پچھلے 24گھنٹوں میں نئے معاملات 50ہزارسے متجاوز نہیں ہوئے ہیں ۔ پچھلے 24گھنٹوں میں 47905افراد کووڈ 19کی جانچ میں مثبت پائے گئےہیں ۔

مسلسل 40ویں دن ٹھیک ہونے والے یومیہ نئے معاملوں کا رجحان بدستورجاری ہے ۔ پچھلے 24گھنٹوں میں 52718مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ٹھیک ہونے والوں کی یومیہ تعداد نے یومیہ نئے معاملات کو  پیچھے چھوڑ دیاہے ۔

 

ab-1.jpg

 

یہ رجحان مسلسل جاری ہے اور بھارت میں فعال معاملے فی الحال 4.98لاکھ ہیں ۔بھارت کے مجموعی مثبت معاملوں کے صرف5.63فیصد کے تعاون سے بھارت میں فعال معاملات 489294ہیں جو 5لاکھ سے کم ہیں ۔

کووڈ 19سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی شرح میں بھی اضافہ ہواہے اورٹھیک ہونے والے معاملات نئے معاملات سے زیادہ ہورہے ہیں ۔  فی الحال یہ معاملات 92.89فیصد ہیں ۔ ٹھیک ہونے والوں کی تعداد آج 8066501ہے ۔ٹھیک ہونے والے معاملات اورفعال معاملات کے درمیان فرق بڑھ کر7577207ہوگیاہے ۔

ٹھیک ہونے والے 78فیصد نئے معاملات دس ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام خطوں میں  مرکوز ہیں ۔

ab-2.jpg

مہاراشٹرمیں ایک دن میں سب سے زیادہ مریض ٹھیک ہوئے ہیں ۔ ان کی تعداد 9164ہے ۔اس کے بعد  دہلی کانمبرآتاہے جہاں 7264مریض ٹھیک ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد کیرالاکامقام ہے جہاں 7252مریض ٹھیک ہوئے ہیں ۔

 

ab-3.jpg

10ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام خطوں میں 78فیصدنئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ دہلی میں  یومیہ کووڈ کے  نئے معاملات  میں ایک بارپھراضافہ ہواہے ۔8593نئے معاملات کے ساتھ یہ اب تک کے سب سے زیادہ معاملے ہیں ۔ دہلی کے بعد کیرالاکا نمبرآتاہے یہاں 7007نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس کے بعد مہاراشٹرکا نمبرآتاہے جہاں 4907معاملے سامنے آئے ہیں ۔

 

ab-4.jpg

پچھلے 24گھنٹوں میں 550اموات ہوئی ہیں ۔ اموات معاملے کی شرح 1.48فیصد ہے ۔

نئی اموات میں 10ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام خطوں میں 80فیصد اموات ہوئی ہیں ۔ 125اموات کے ساتھ مہاراشٹرکی حصہ داری 22.7فیصد ہے ۔ دہلی میں 85نئی اموات اور مغربی بنگال میں 49نئی اموات ہوئی ہیں ۔

 

***************

U-7177

 

 


(Release ID: 1672236) Visitor Counter : 204