صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں 3 ماہ کے بعد کورونا متاثرین کے سب سے کم معاملے ریکارڈ کئے گئے


ایکٹیو کیسوں کی تعداد 6.25 لاکھ ، پچھلے 11 ہفتوں کے دوران سب سے کم تعداد

Posted On: 27 OCT 2020 11:41AM by PIB Delhi

  نئی دہلی، 27 اکتوبر 2020: کووڈ کے خلاف اپنی جنگ میں ہندوستان نے کئی اہم سنگ میل عبور کئے ہیں۔ پچھلے 3 ماہ میں یہ پہلا موقع ہے  کہ جب 24 گھنٹوں کے دوران تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد گھٹ کر 36500 (36،470)ہوگئی ہے۔ 18 جولائی 2020 کو نئے کیسوں کی تعداد 34 ہزار 884 تھی۔

چونکہ ہر روز نئے مریضوں اور اموات کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ ہندوستان میں نئے کیسوں کی تعداد میں لگاتار کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

ایک دوسری حصولیابی یہ ہے کہ ایکٹیو کیسوں کی تعداد بھی کم ہو کر 6.25 لاکھ پر آگئی ہے۔ سردست ملک میں کل پازیٹیوکیسوں کی تعداد 625857ہے۔ جو مجموعی کیسوں کا 7.88 فیصد ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CN9D.jpg

ایسا مرکز کے ذریعہ جامع اور ملک گیر سطح پر ٹیسٹنگ ،موثر نگرانی اور شناخت تیزی سے اسپتال تک مریضوں کی رسائی اور اعلیٰ نوعیت کا علاج کےلئے پروٹوکول اپنانے کے سبب اور مرکز کی ہدایات پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ عمل پیرا ہونے کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔ یہ کامیابی پورے ملک میں ڈاکٹروں ،پیرامیڈیکرس اور فرنٹ لائن ورکرس و کووڈ 19- واریئرس کے بے لوث خدمات اور خود کو اس کام کے لئے وقف کردینے کے نیتجے میں حاصل ہوئی۔

آج کل ایکٹیو کیسوں میں سے 35 فیصد کا تعلق 18 اضلاع سے ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BA5J.jpg

ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے ایکٹیو کیسوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اب تک ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 72 لاکھ (7201070) سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اس سے ایکٹیو کیسوں اور ٹھیک ہونے والوں کے درمیان ایک بڑا فاصلہ پیدا ہوچکا ہے۔ جو اس وقت 6575213ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 63842 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج کئے جاچکے ہیں۔ قومی سطح پر ریکوری ریٹ بہتر ہو کر 90.62 فیصد پر جاپہنچی ہے۔

78فیصد نئے صحت یاب ہونے والوں کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ 9ہزار لوگ صحت یاب ہوئے،کرناٹک دوسرے نمبر پر ہے جہاں 8 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B6DV.jpg

76 فیصد نئے تصدیق شدہ معاملے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔

کیرلہ اور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ ان میں سے ہر ریاست میں 4 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد مہاراشٹر اور کرناٹک کا نمبر ہے جہاں 3 ہزار سے زیادہ نئے معاملے درج کئے گئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TAPE.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 488 ہے۔ ان میں سے 80 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ پچھلے 2 دن سے مرنے والوں کی تعداد 500 سے کم رہی ہے۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ (48)موتیں ہوئیں۔

ہندوستان میں اموات کی شرح 1.50 فیصد ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0057CHV.jpg

************

م ن ۔ ج ق۔ س ا

U.no:6723

 


(Release ID: 1667764) Visitor Counter : 175