صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں مسلسل 13ویں دن سرگرم معاملات 10 لاکھ سے نیچے رہنے کا رجحان برقرار


ہفتے کا آخر طویل رہنے کے باوجود، بھارت نے مسلسل تین دن 10 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے

Posted On: 04 OCT 2020 11:14AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 03 ستمبر 2020: بھارت نے مسلسل 13ویں دن سرگرم معاملات کی تعداد 10 لاکھ سے کم رکھنے کا اپنا رجحان برقرار رکھا ہے۔

آج تک سرگرم معاملات کی تعداد 937625 ہے۔یہ گزرے ہوئے کل کے مقابلے میں 7371 کم ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00190CQ.jpg

ہفتے کا آخری حصہ طویل رہنے کے باوجود، بھارت میں یومیہ جانچ کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ جمعرات۔ جمعہ۔ سنیچر کو یہ تعداد بالترتیب 1097947، 1132675 اور 1142131 درج کی گئی۔

بھارت کی یومیہ جانچ اہلیت میں تیزی سے اضافہ رونما ہوا ہے۔ ہر روز 15 لاکھ سے زائد جانچ کی جا سکتی ہیں۔

گذشتہ دس دنوں میں یومیہ بنیاد پر اوسطاً 11.5 لاکھ ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BSRD.jpg

جنوری 2020 سے اب تک بھارت میں کل جانچ کی تعداد 7.89 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مثبت شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ مسلسل گرتی مثبت شرح کے ساتھ جانچ نے کووِڈ۔19 بیماری کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے ایک ازحد متاثرکن وسیلے کے طور پر کام کیا ہے۔

بہت زیادہ تعداد میں جانچ کی وجہ سے کووِڈ۔19 معاملات کی جلد شناخت، مریضوں کو فوری طور پر علیحدہ کرنے اور ان کا متاثر کن علاج ممکن ہو رہا ہے۔ اسی وجہ سے شرح اموات کم ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D39K.jpg

 

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 82260 صحتیابیاں ہوئی ہیں جبکہ 75829 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں یومیہ صحتیابی کی اعلیٰ سطح کا رجحان مسلسل بنا ہوا ہے۔ حال کے دنوں میں نئے معاملات کے مقابلے میں نئی صحتیابیاں زیادہ ہوئی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PLKX.jpg

آج تک بھارت میں مجموعی طور پر روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 55 لاکھ (550966) سے تجاوز کر گئی۔ صحتیابی کی قومی شرح میں مسلسل اضافے میں واحد دن کی صحتیابی کی زیادہ تعداد کی عکاسی ہوتی ہے، جو اس وقت 84.13 فیصد ہے۔

صحتیابی کے نئے معاملات میں سے 75.44 فیصد 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ سرگرم معاملات اور سب سے زیادہ صحتیابی کے معاملے بھی درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک اور آندھرا پردیش میں سرگرم اور صحتیابی کے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KSZT.jpg

 

ملک میں 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 77.11 فیصد سرگرم معاملات ہیں۔ آج کی تاریخ میں ملک میں مثبت معاملات کے لئے سرگرم معاملات کا فیصد گھٹ کر صرف 14.32 فیصد رہ گیا ہے۔

نئے معاملات میں 78 فیصد نئے معاملات دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں۔ نئے معاملات میں سے مہاراشٹر میں 14000 سے زائد معاملات درج کیے گئے ہیں۔ کرناٹک اور کیرالا میں بالترتیب 9886 اور 7834 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006W5LW.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1000 سے کم اموات (940) درج کی گئی ہیں۔

موت کے نئے معاملات میں سے 80.53 فیصد معاملات 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔ کل بتائی گئی 29.57 فیصد اموات مہاراشٹر میں ہوئیں۔ مہاراشٹر میں 278 اموات ہوئیں، جس کے بعد کرناٹک میں 100 اموات ہوئیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007PM7Q.jpg

****

م ن۔ ا ب ن

U:6085

 



(Release ID: 1661677) Visitor Counter : 138