وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کا شری لال جی ٹنڈن کے انتقال پراظہار تعزیت

Posted On: 21 JUL 2020 11:19AM by PIB Delhi

نئی  دہلی21 جولائی 2020 ۔وزیراعظم نریندر مودی نے آج  مدھیہ پردیش کے گورنر شری لال جی ٹنڈن  کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

          اپنے ایک ٹویٹ میں شری نریندر مودی نے شری ٹنڈن کو ایک ایسے شخص سے تعبیر کیا جو آئینی امورسے بخوبی واقف تھے۔

          انہوں نے کہا کہ’’ شری لال جی ٹنڈن کو معاشرے کی خدمت کے تئیں ان کی ان تھک کوششوں کے لئے یاد کیا جائے گا۔انہوں نے  ایک موثر منتظم کا ر کے طور پر شناخت بنائی ، عوامی فلاح وبہبود کو ہمیشہ اہمیت دی ۔  ان کے انتقال سے دکھی ہوں ۔ ‘‘

          وزیر اعظم نے شری ٹنڈن کی سابق وزیر اعظم  آنجہانی شری اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ طویل رفاقت کو بھی یاد کیا۔

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ن ا۔ رم

21-07-2020

U-4048



(Release ID: 1640129) Visitor Counter : 139