وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے انڈین چیمبر آف کامرس(آئی سی سی)کے سالانہ مکمل اجلاس 2020سے خطاب کیا


ہمیں خود کفیل بھارت بنانے کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

Posted On: 11 JUN 2020 2:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10جون2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) کے 95ویں سالانہ مکمل اجلاس کے لئے افتتاحی خطبہ دیا۔
کووڈ-19وبائی مرض کے خلاف نبردآزمائی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم موصوف نے کہا کہ بھارت پوری دنیا کے ساتھ بڑی جوان مردی سے مرض کا سامنا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ٹڈیوں کے حملے، ژالہ باری، تیل کے کنوئیں میں لگی ہوئی آگ، چھوٹے چھوٹے زلزلوں کے سلسلوں اور سمندری طوفانوں جیسے مختلف النوع مسائل کا سامنا ہے۔تاہم ملک ان مسائل سے پوری مضبوطی کے ساتھ نبردآزما ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی آزمائش کی گھڑیوں نے بھارت کو زیادہ پر عزم بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزم محکم اور قوت ارادی، نیز اتحاد اس ملک کی اصل قوت ہے، جو ملک کو تمام تر بحرانوں سے نمٹنے کے لائق بنادیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بحران ہمیں ایک موقع بھی فراہم کرتا ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس کو ایک فیصلہ کن موڑ دے کر موقع میں بدل دیں، یعنی ایک خود کفیل بھارت(آتم نربھربھارت)کی تعمیر کرلیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ خود کفالت برسوں سے بھارت کی امنگوں کا حصہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہر گاؤں، ملک کا ہر ضلع خود کفیل بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی معیشت کو کمانڈ اور کنٹرول کے ماحول سے نکال کر پلگ اور پلے کے راستے پر لے جانا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بے باکانہ فیصلے، جرأت مندانہ سرمایہ کاریاں اور عالمی پیمانے پر مسابقت کی حامل سپلائی چین وضع کرنے کی ضرورت ہے، اور فرسودہ طریقہ کار کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے ان شعبوں کی ایک فہرست شمار کرائی ، جس میں بھارت خود کفالت حاصل کرسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ خود کفالت کا ہدف ، ملک کی پالیسی اور طرزعمل کا ایک اہم حصہ رہا ہے اور اب کورونا وبائی مرض نے ہمیں یہ سبق سکھا دیا ہے کہ ہم اب اس راستے پر کس طریقے سے تیزی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی سبق سے  آتم نر بھر بھارت مہم کا آغاز ہوا ہے۔ 
وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے اور بھارت کو اُن مصنوعات کا برآمد کار بنادینا چاہئے جو فی الحال ہم درآمد کرتے ہیں۔ چھوٹے کاروباریوں کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم مقامی مصنوعات ان چھوٹے موٹے کاروباریوں سے خریدتے ہیں تو ہم صرف ان کی اشیاء اور خدمات کی قیمت ہی نہیں ادا کرتے ، بلکہ ان کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔
 انہوں نے اس موقع پر سوامی وویکا نند  کے معقولے کا حوالہ بھی دیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ فی الحال ہونا یہ چاہئے کہ بھارت کا ہر باشندہ اپنے یہاں تیار سازو سامان کے استعمال کا عادت ڈال لے اور دیگر ممالک میں بھارتی سازو سامان کے لئے منڈیاں تلاش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند کے ذریعے دکھایا گیا یہ راستہ پوسٹ کووڈ دنیا میں بھارت کے لئے ترغیب کا باعث ہے۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

(10.06.2020)

(U: 3207)



(Release ID: 1630884) Visitor Counter : 216