کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعت اور تجارت کے امور کی نگرانی اور لاک ڈاون مدت کے دوران مختلف اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں ڈی پی آئی آئی ٹی کنٹرول روم اہم کردار ادا کر رہا ہے


نواسی فیصد سوالات حل / نمٹائے جا چکے ہیں

وزیر ، سکریٹری اور سینئر افسران کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور جائزہ نے فوری حل میں مدد کی ہے۔

ٹیلیفون نمبر 01123062487 ہے اور ای میل ہے controlroom-dpiit@gov.in

Posted On: 30 APR 2020 2:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی: 30 اپریل 2020، وزارت برائے تجارت و صنعت کے ماتحت محکمہ برائے فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے صنعت و تجارت کے امور کی نگرانی اور متعلقہ ریاستی حکومت، ضلع اور پولیس حکام اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ اس طرح کے معاملات اٹھانے کے لئے 26.3.2020 کو ایک کنٹرول روم قائم کیا تھا۔ کنٹرول روم درج ذیل امور پر نظر رکھتا ہے:

داخلی تجارت ، مینوفیکچرنگ ، فراہمی اور ضروری اشیاء کی رسد کے مسائل

اورکسی بھی سپلائی چین کے معاملات کو حل کرنے کے لئے لاک ڈاؤن مدت کے دوران مختلف اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مشکلات ۔

اٹھائیس اپریل 2020 تک رجسٹرڈ کل 1962 سوالات میں سے 1739 سوالات حل / نمٹائے جا چکے ہیں۔ فی الحال 223 سوالات کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رجسٹرڈ 1962 سوالات میں سے پانچ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں یعنی دہلی ، مہاراشٹرا ، اتر پردیش ، ہریانہ اور گجرات سے 1000 سے زیادہ سوالات موصول ہوئے۔

سوالات کے حل پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ محکمہ میں سینئر حکام کی جانکاری کے لئے ہر دن ایم آئی ایس رپورٹ تیار کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیم متاثرہ لوگوں کو کال کرکے اہم سوالات پر قریبی نظر رکھتی ہے اور متعلقہ ایجنسی کے سامنے ان کے معاملہ کو اٹھاتے ہوئے ان سے ضروری معلومات حاصل کرتی ہے۔ اس سے معاملات کے حل میں شامل مختلف ایجنسیوں کی افادیت کے بارے میں اندازہ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ پیشہ ور افراد کی یہ ٹیم سینئر افسران کو ان کی مداخلت کے اثرات جاننے میں مدد کرتی ہے اور اس طرح ہر ایک کو شکایات کے حل کی صورت حال سے آگاہ کرتی ہے۔

سوالات کنٹرول روم میں ٹیلیفون کال کے ساتھ ساتھ ای میل کے ذریعہ بھی موصول ہو رہے ہیں۔ کوئی بھی مینوفیکچرنگ ، ٹرانسپورٹر ، ڈسٹریبیوٹر ، تھوک فروش یا ای کامرس کمپنیاں جنہیں نقل و حمل اور سامان کی تقسیم یا وسائل کو جٹانے میں زمینی سطح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ مندرجہ ذیل ٹیلیفون نمبر / ای میل پر محکمہ کو مطلع کرسکتے ہیں۔

ٹیلیفون: + 91 11 23062487

ای میل: controlroom-dpiit[at]gov[dot]in

ٹیلیفون نمبر صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک چالو رہتا ہے۔ کنٹرول روم کو زمینی سطح کی دشواریوں کے ساتھ ساتھ مینوفیکچررز ، ٹرانسپورٹرز ، تقسیم کاروں ، تھوک فروشوں اور ای کامرس کمپنیوں کو درپیش طریقہ کار اور پالیسی معاملات سے متعلق سوالات موصول ہو رہے ہیں۔ سوالات کے اندراج کے بعد ڈی پی آئی آئی ٹی کنٹرول روم کا عملہ ریاستی سطح کے کنٹرول روموں اور ریاست کے چیف سکریٹری کو انہیں آگے بھیج دیتا ہے کہ وہ ضروری کارروائی شروع کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سوال پوچھنے والے کو جلد از جلد مطلوبہ امداد فراہم کی جائے۔

کنٹرول روم میں موصولہ سوالات ڈی پی آئی آئی ٹی کے اعلی افسران کو ارسال کردی جاتی ہیں جو مستقل طور پر معاملات کی نگرانی کرتے ہیں اور اگر کسی معاملے میں فوری مداخلت کی ضرورت ہوتی ہے تو متعلقہ ضلع مجسٹریٹ یا پولیس سمیت ریاستی حکومت کے دیگر افسران کے ساتھ بھی یہی سوال اٹھایا جاتا ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے تمام اعلی افسران کو مخصوص ریاستوں کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جن کے ساتھ وہ مستقل طور پر بات چیت کرتے ہیں اور زیر التوا معاملات پر کارروائی شروع کرنے کے لئے ریاستی حکام پر زور دیتے ہیں۔ ریاستی حکومت کے محکمے جیسے صنعت ، ٹرانسپورٹ ، صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی تقسیم بھی اس طرح کے سوالات کے حل کی الگ سے نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیر برائے ریلوے ، تجارت اور صنعت شری پیوش گوئل کنٹرول روم کے ذریعہ اٹھائے جانے والے مسائل کی نوعیت کا کثرت سے جائزہ لیتے ہیں اور تمام متعلقہ افراد سے ملک کے ہر حصے میں عام آدمی کو ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری کارروائی کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ڈاکٹر گروپرساد مہاپاترا، سکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی اپنے سینئر ساتھیوں کے ساتھ بھی ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے ہونے والی اپنی میٹنگوں کے دوران ریاستوں میں زیر التواء امور کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہتے ہیں۔

24 مارچ ، 2020 کو مرکزی حکومت نے کوویڈ 19 وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ضروری سامان اور خدمات کی فراہمی تمام شہریوں کو دستیاب رہے۔

 

 (م ن- ن ا- ن ر)

U-2153

 



(Release ID: 1619881) Visitor Counter : 188