امور داخلہ کی وزارت
دکانوں کے کھولنے کی اجازت دینے کے بارے میں وزارت داخلہ کے حکم کی وضاحت
Posted On:
25 APR 2020 11:34AM by PIB Delhi
نئی دہلی،25اپریل2020 وزارت داخلہ نے کل ایک حکم میں لاک ڈاؤن کے اقدامات کے دوران متحدہ نظر ثانی شدہ رہنما خطوط میں ترمیمات کی تھیں جن کا تعلق دکانیں کھولنے سے تھا۔ (https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1618049)
اس حکم کا مطلب یہ ہے کہ:
دیہی علاقوں میں: تمام دکانیں کھلیں گی سوائے ان دکانوں کے جو شاپنگ مالس میں واقع ہیں۔
شہری علاقوں میں: تمام اکیلی دکانیں، تمام پڑوسی دکانیں اور رہائشی کمپلیکسوں کی دکانوں کو کھلنے کی اجازت ہوگی۔ بازاروں / مارکٹ کمپلیکسوں اور شاپنگ مالس کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ ای-کامرس کمپنیوں کی طرف سے فروخت کی اجازت صرف ضروری اشیا کے لیے پہلے کی طرح جاری رہے گی۔
اس بات کی مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ شراب کی فروخت اور دوسری اشیا کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی جیسا کہ کووڈ-19 بندوبست کے لیے قومی ہدایات میں بتایا گیا ہے۔
جیسا کہ متحدہ نظر ثانی شدہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ان دکانوں کو ان علاقوں خواہ وہ دیہی ہوں یا شہری کھولے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جنھیں متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بندش والے علاقے قرار دیا ہے۔
***************
م ن۔ا ج۔ ر ا
U: 2044
(Release ID: 1618457)
Visitor Counter : 223
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam