PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 18 APR 2020 6:48PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpgCoat of arms of India PNG images free download

(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس

ملک میں کووڈ-19 کے کل 14378 مصدقہ معاملات کی رپورٹ۔ 1992 افراد یعنی کل معاملات کے 13.82 فیصد مریضوں کو صحت یابی کے بعد چھٹی دی گئی۔ 23 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے 47 اضلاع میں ایکشن پلان کے نفاذ کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ کوڈگو (کرناٹک) ایک نیا ضلع ہے جو اس فہرست میں جڑگیا ہے، ماہے (پڈوچیری) میں گزشتہ 28 دنوں کے دوران کسی بھی نئے معاملات کی رپورٹ نہیں ہے۔گزشتہ 14 دنوں کے اندر 12 ریاستوں کے 22 نئے اضلاع میں کوئی تازہ معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

             

ڈاکٹر ہرش وردھن نے دہلی کے ایل جی، دہلی کے وزیر صحت، دہلی کے متعدد اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور مرکز و دہلی حکومت کے صحت اہلکاروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی

مرکزی وزیر صحت نے اسپتالوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بیماریوں کے خلاف جنگ کے پختہ عزم کے تحت نازک حالت والے غیر کووڈ-19 مریضوں کا بھی یکساں دردمندی کے ساتھ علاج کریں۔ انھوں نے کہا کہ چڑھانے کے لئے خاطرخواہ بلڈ اسٹاک رکھیں، اس کے لئے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی مدد سے موبائل بلڈ کلیکشن وین جیسی متعدد خدمات کو بروئے کار لائیں۔ انھوں نے کہا کہ قصوروار صحت دیکھ بھال عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی اگر کوئی ایسا مریض جس کو فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اسے اسپتالوں سے علاج کے بغیر واپس کردیا جاتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

                                       

مخصوص زمروں کو چھوڑکر غیرملکیوں کو دیے گئے سبھی موجودہ ویزا اور امیگریشن چیک پوسٹ کے ذریعے ہندوستان میں آنے والا سبھی پسنجر ٹریفک 3 مئی 2020 تک ملتوی رہے گا

ملک میں کووڈ-19 کی موجودہ وبا کے پیش نظر، وزارت داخلہ نے سفارتی، آفیشیل، اقوام متحدہ ؍ بین الاقوامی تنظیموں، روزگار اور پروجیکٹ کے زمروں میں آنے والے ویزوں کو چھوڑکر غیرملکیوں کو دیے گئے سبھی ویزے 3 مئی 2020 تک ملتوی ہوں گے۔ وزارت داخلہ نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ کسی بھی 107 امیگریشن چیک پوسٹوں سے ہوکر ہندوستان میں آنے والا سبھی پسنجر ٹریفک 3 مئی 2020 تک ملتوی رہے گا۔ تاہم ایسی کوئی بندش، کوئی سامان اور رسد، چاہے وہ ضروری ہو یا غیر ضروری، لانے والی گاڑیوں، ہوائی جہازوں، بحری جہازوں، مال بردار گاڑیوں (کنوینس)، ٹرینوں وغیرہ پر نافذ نہیں ہوں گی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کووڈ-19 کی وبا کے تناظر میں سفری بندشوں کے سبب فی الحال ہندوستان میں رہائش پذیر غیرملکیوں کو قونصلر خدمات کی 3 مئی 2020 تک سہولت

وزارت داخلہ نے 28 مارچ 2020 کو، کووڈ-19 کی وبا کے پیش نظر سفری بندشوں کی وجہ سے فی الحال ہندوستان میں رہائش پذیر غیرملکیوں کو بلامعاوضہ قونصلر خدمات کی سہولت 30 اپریل 2020 تک دستیاب کرائی تھی، اس معاملے پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال ہندوستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے فارنرس ریجنل رجسٹریشن آفیسرس  ؍ فارنرس رجسٹریشن آفیسرس کے دفتر کے ذریعے غیرملکی شہریوں کے لئے  ان قونصلر خدمات کی دستیابی کی مدت میں توسیع کی جائے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

سبھی ڈاک ملازمین کے لئے 10 لاکھ روپئے کا معاوضہ

کووڈ-19 کے پس منظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر رہتے ہوئے بیماری سے ہلاک ہونے والے گرامین ڈاک سیوکوں (جی ڈی ایس) سمیت سبھی ڈاک ملازمین کو بھی 10 لاکھ روپئے کے معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔ یہ رہنما ہدایات فوری اثر سے نافذ ہوں گی اور کووڈ-19 کے بحران کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کووڈ-19 کی صورت حال میں جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کی مدد کے تئیں پابند عہد: سی بی آئی سی

30 مارچ 2020 سے سی بی آئی سی نے 12923 ریفنڈ اپلی کیشن کی پروسیسنگ کی ہے، جو 5575 کروڑ روپئے کے دعوؤں پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ہفتے میں ہی سی بی آئی سی نے 7873 ریفنڈ درخواستوں کی پروسیسنگ کی جو 3854 کروڑ روپئے کے دعوؤں پر مشتمل ہے۔ سی بی آئی سی نے کہا ہے کہ اس کے ذریعے 31 مارچ 2020 کو جاری کئے گئے سرکلر نمبر 133 کے ذریعے تجارت اور کاروبار دوست اقدامات کئے گئے تھے، تاکہ جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے والوں کی جلد از جلد آئی ٹی سی ریفنڈ میں مدد کی جاسکے، اس کا مقصد یہ یقینی بنانا بھی تھا کہ مطلوبہ اطلاعات کی غیرموجودگی میں غلط آئی ٹی سی دعوؤں کی پروسیسنگ نہ ہوسکے، اسے سوشل میڈیا اور میڈیا کے کچھ حلقوں میں غلط طریقے سے کووڈ-19 جیسی صورت حال میں ٹیکس دہندگان کو پریشان کرنے والا سمجھا گیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

ایم ایس ایم ایز کو بطور راحت گزشتہ 10 دنوں میں 5204 کروڑ روپئے کا انکم ٹیکس ریفنڈ کیا گیا

راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے آج کہا کہ تقریباً 8.2 لاکھ چھوٹے کاروباریوں (پروپرائٹرس، فرمس، کارپوریٹ اور ٹرسٹ) کو 8 اپریل 2020 سے 5204 کروڑ روپئے انکم ٹیکس ریٹرن کئے گئے۔ ان انکم ٹیکس ریفنڈ سے ایم ایس ایم ایز کو کووڈ-19 کی صورت حال میں تنخواہوں میں کٹوتی کئے بغیر اپنی تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

حکومت نے کووڈ-19 کی موجودہ وبا کے سبب ہندوستانی کمپنیوں کی موقع پرستانہ ٹیک اوور ؍ تحویل کاری پر قدغن لگانے کے لئے موجودہ ایف ڈی آئی پالیسی میں ترمیم کی

حکومت نے کووڈ-19 کی موجودہ وبا کے سبب ہندوستانی کمپنیوں سے موقع پرستانہ ٹیک اوور ؍ تحویل کاری پر قدغن لگانے کے لئے موجودہ راست بیرونی سرمایہ کاری پالیسی پر نظرثانی کی ہے اور موجودہ ایف ڈی آئی پالیسی میں اس حساب سے ترمیم کردی ہے جیسی کہ مربوط ایف ڈی آئی پالیسی، 2017 میں تھی۔ اب کسی ایسے ملک کی کوئی ہستی جس کی زمینی سرحد ہندوستان سے ملتی ہے یا ہندوستان میں کسی سرمایہ کاری سے مستفید ہونے والا مالک ایسے کسی ملک میں رہتا ہے یا وہاں کا شہری ہے، تو وہ گورنمنٹ روٹ کے ذریعے سے ہی سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزیر اعظم اور جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریۂ جنوبی افریقہ کے صدر عالی جناب سائرل رامافوسا سے ٹیلی فون پر با ت چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے کوو-19 کی وبا سے پیدا شدہ گھریلو، علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ چیلنج بھرے وقت کے دوران ضروری دواؤں کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے ہندوستان جنوبی افریقہ کو سبھی ممکنہ تعاون دے گا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزیر اعظم اور مصر کے صدر نے ٹیلی فون پر بات چیت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مصر کے صدر عالی جناب عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 کی وبا کے تناظر میں پیدا ہوئے عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے عوام کی حفاظت کے لئے اپنی اپنی حکومتوں کے ذریعے کئے گئے اقدامات کی ایک دوسرے کو جانکاری دی۔ وزیر اعظم نے مصری صدر کو یقین دلایا کہ ہندوستان ان مشکل اوقات میں دواؤں کی سپلائی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے سبھی ممکنہ تعاون دے گا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزیر زراعت نے لاک ڈاؤن کے دوران زرعی سرگرمیوں میں سہولت بہم پہنچانے کے لئے متعدد تجارتی تسلسل اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

حکومت نے نمونوں کی جانچ اور ٹریکٹروں، ٹیلرس، ہارویسٹرس اور 51 زرعی مشینری کی اَپڈیٹنگ سے متعلق اپروول کو سال کے آخر تک ملتوی کردیا ہے، بیج ڈیلروں اور درآمد کاری سے متعلق اجازت ناموں میں ستمبر 2020 تک توسیع کردی ہے۔ اس کے علاوہ جن پیک ہاؤسیز، پروسیسنگ یونٹس اور ٹریٹمنٹ فیسیلٹیز کی ویلیڈٹی 30 جون کو ختم ہونے والی ہے، اس میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کسانوں سے ایم ایس پی پر دالوں اور تلہنوں کی راست خرید کی کارروائی

حکومت ہند نیفیڈ (این اے ایف ای ڈی) اور ایف سی آئی جیسی مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے یہ کوشش کرتی رہی ہے کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کا بیشتر بدل ملے۔ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر کسانوں سے نوٹیفائیڈ  اشیاء کی خرید ربیع 2020-21 سیزن میں متعدد ریاستوں میں شروع ہوگئی ہے۔ کسانوں کو لاک ڈاؤن کے دوران بروقت مارکیٹنگ سپورٹ دیا جارہا ہے۔ کسانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو کووڈ-19 کے بندوبست کے سلسلے میں جاری رہنما ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے ، انھیں اپنی فصل فروخت کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

جناب سنتوش گنگوار نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھ کر کہا کہ وہ ملک میں ورکروں کی پریشانیوں کے حل کے لئے مربوط کوششیں کرنے کے مقصد سے نوڈل افسر مقرر کریں

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے متعدد ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ لیبر محکمہ کے ایک نوڈل افسر مقرر کریں  جو ملک میں کووڈ-19 سے نبردآزما ہونے کے لئے اعلان کئے گئے لاک ڈاؤن کے پس منظر میں ملک میں مزدوروں ؍ ورکروں کے مسائل کے حل کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعے قائم کئے گئے 20 کنٹرول روم کے ساتھ تال میل رکھیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لئے پی پی ای اور دیگر مصنوعات کی مینوفیکچرنگ سے متعلق ویبینار

گھریلو صنعتوں کو چاہئے کہ وہ اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں میں اضافہ کریں، تاکہ سرکاری اور غیرسرکاری شعبوں کے لئے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں کام آنے والی مصنوعات کی بڑھتی مانگ کی تکمیل کی جاسکے۔ اس سلسلے میں ڈی آر ڈی او کے اشتراک سے سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررس (ایس آئی ڈی ایم) نے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

جناب گڈکری نے صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ مسابقت میں برقرار رہنے کے لئے درآمداتی متبادل اور اختراعاتی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لئے کام کریں

وزیر موصوف نے کچھ شعبوں میں 20 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کئے جانے کی صورت میں اقتصادی سرگرمیوں کے احیاء پر تبادلہ خیال کے لئے صنعتی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کی۔ ایم ایس ایم ای شعبے کے احیاء کے ضمن میں وزیر موصوف نے کہا کہ صنعت  کو برآمدات میں اضافہ کرنے اور بجلی کی لاگت، لاجسٹک لاگت اور پیداواری لاگت میں کمی کرنے کے لئے ضروری طور طریقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہئے، تاکہ وہ عالمی بازار میں مسابقت کرسکیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

لائف لائن اڑان کے تحت ملک بھر میں ضروری میڈیکل سپلائیز کے نقل و حمل کے لئے 274 پروازیں کرائی گئیں

شہری ہوا بازی کی وزارت کے ذریعے کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں تعاون دینے کے مقصد سے ملک کے دور دراز علاقوں میں ضروری میڈیکل کارگو کی نقل و حمل کے لئے ’لائف لائن اڑان‘ پروازیں کرائی جارہی ہیں۔ لائف لائن اڑان کے تحت ایئر انڈیا، الائینس ایئر، انڈین ایئر فورس اور نجی کمپنیوں کے ذریعے 274 پروازیں کرائی گئی ہیں۔ ان میں سے 175 پروازیں ایئر انڈیا اور الائینس ایئر کے ذریعے کرائی گئی ہیں۔ اب تک تقریباً 463.15 ٹن کارگو کی نقل و حمل کی گئی ہے۔ اب تک لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعے طے کی گئی ہوائی دوری 273275 کلومیٹر ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

انڈین ریلویز نے کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران اختراعاتی تصورات متعارف کرائے اور مال ڈھلائی کے کام میں ریکارڈ بنایا

شمال سے اناپورنا ٹرینوں اور جنوب سے جے کسان اسپیشل لمبی دوری والی سپر ہیوی فاسٹ اسپیشل مال گاڑیوں کی شروعات کا مظہر ہیں۔ تقریباً 5000 ٹن اور 80 ریکوں سے زیادہ طویل لانگ ہال لوڈیڈ فوڈگرین ریل گاڑیاں تیز رفتاری سے چلیں تاکہ ملک کو جوڑا جاسکے۔ اس سال یکم اپریل سے 16 اپریل کے درمیان 3.2 ملین ٹن سے زیادہ خوردنی اناجوں کی لدائی ہوئی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 1.29 ملین ٹن کی لدائی ہوئی تھی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

عوامی نظام تقسیم (پی ڈی ایس) کے لئے خوردنی اناجوں کی خاطرخواہ دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ریلویز نے گزشتہ سال کے مقابلے خوردنی اناجوں کی دوگنی لدائی کی

لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران 25 مارچ سے 17 اپریل 2020 کی مدت میں 1500 سے زیادہ ریکوں اور 4.2 ملین ٹن سے زیادہ خوردنی اناجوں کی لدائی کی گئی، جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ مقدار 2.31 ملین ٹن رہی تھی۔ انڈین ریلویز ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے کہ خوردنی اناجوں جیسی زرعی مصنوعات کو وقت پر اٹھایا جاسکے اور سپلائی چین میں کوئی رخنہ پیدا نہ ہو۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

جناب روی شنکر پرساد نے ڈاک کے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ ان لوگوں پر فوری طور پر توجہ دے جنھیں کھانے کے سامان کی فوری ضرورت ہے

کووڈ-19  کے اس بحران کے دوران محکمہ ڈاک ملک بھر میں ڈاک خانوں کے اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں کی مدد کرنے والے ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔ جناب روی شنکر پرساد نے ہدایت دی ہے کہ محکمہ خاص طور پر ایسے غریبوں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد پر خصوصی توجہ دے جنھیں کھانے کے سامان کی فوری ضرورت ہے۔ محکمہ ڈاک کے ملازمین نے اپنی بچت جمع کی ہے تاکہ جھونپڑپٹیوں میں رہنے والے ضرورت مندوں، مہاجر مزدوروں اور یومیہ مزدوروں کے مابین کھانا، خشک راشن اور یہاں تک کہ ماسک کی بھی تقسیم کرسکیں۔ گزشتہ چند دنوں میں تقریباً ایک لاکھ کھانے ؍ خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

آر سی ڈی، دہلی کے ذریعے 50000 سے زیادہ دوبارہ قابل استعمال فیس ماسک سپلائی کئے گئے

یہ ماسک لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران گھر سے کام کے ذریعے تیار کئے گئے

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

دفاعی پی ایس یوز، او ایف بی نے کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ کے لئے اپنے وسائل میں اضافہ کیا

دفاعی شعبے کی سرکاری زمرے کی کمپنیوں (ڈی پی ایس یو) اور آرڈنینس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ یہ اہم ادارے اپنے سبھی وسائل، تکنیکی معلومات اور افرادی قوت کو اس مہلک وائرس کے اثر کو کم سے کم کرنے میں ملک کی مدد کے لئے بروئے کار لائے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

سی ایس آئی آر – این اے ایل نے کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے پرسنل پروٹیکٹیو کوورآل سوٹ تیار کیا

بنگلورو میں واقع سی ایس آئی آر سے ملحقہ لیب، سی ایس آئی آر- نیشنل ایرواسپیس لیباریٹریز (سی ایس آئی آر- این اے ایل) نے اوورآل پروٹیکٹیو کوورآل سوٹ ڈیولپ اور سرٹیفائی کیا۔ فیبرک بیسڈ ملٹی لیئرڈ نان-واوین، پولی پروپلائی لین اِسپن لمینیٹڈ کوور آل کا استعمال ایسے  ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ہیلتھ کیئر ورکروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا جاسکتا ہے، جو کووڈ-19 پر قدغن لگانے کے لئے رات دن کام کررہے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹڈ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں حکومت کی کوششوں میں تعاون دینے کے لئے کھانا اور دوا جیسی ضروری چیزوں کی تقسیم میں اہم کردار ادا کررہی ہے

مرکزی محکمہ کھاد کے ماتحت آنے والی ایک اہم کھاد کمپنی نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹڈ (این ایف ایل) کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں حکومت کی کوششوں میں تعاون دینے کے لئے کھانا، دوا اور ماسک جیسی ضروری چیزوں کی تقسیم میں سرگرم حصے داری نبھا کررہی ہے۔ این ایف ایل بھٹنڈا یونٹ نے کورونا کی وبا کے خلاف جنگ کے لئے ضلع انتظامیہ بھٹنڈا کو 3000 ماسک دستیاب کرایا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

 

سیاحت کی وزارت نے آج ’دیکھو اپنا دیش‘ ویبینار سیریز کے ذریعے عالمی یوم وراثت منایا

محکمہ سیاحت نے آج ایک ویبینار سیریز کے ذریعے عالمی یوم وراثت 2020 منایا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیاحت اور ثقافت کے وزیر (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کیسے ہماری روایات اور ثقافت نہ صرف قدیم ہیں بلکہ گراں قدر بھی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ بحران میں جب دنیا اور ہمارا ملک بھی کووڈ-19 سے نبردآزما ہے، یہ ہماری وراثت کی انسانیت اور گرم جوش میزبانی کی اقدار بھی ہیں جو ہمارا تعارف کراتی ہیں اور ہمیں وہ بناتی ہیں جو ہم ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • مہاراشٹر:  مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے معاملات کی تعداد 3323 تک پہنچ گئی ہے۔ انفیکشن اور اموات دونوں اعتبار سے یہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ ممبئی میں بھارتی بحریہ کے کم از کم 20 عملے کو وائرل انفیکشن کے لئے پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ یہ عملہ آئی این ایس انگرے کا حصہ ہے، جو کہ مغربی بحری کمانڈ کی ایک لاجسٹک اور سپورٹ فیسیلٹی ہے۔
  • گجرات: ریاستی محکمہ صحت کے مطابق ہفتہ کے روز 176 نئے معاملات اجاگر ہونے کے بعد گجرات میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 1272 ہوگئی ہے۔ احمد آباد میں کووڈ-19 کے 142 نئے معاملات کی خبر ہے، اسے ملاکر شہر میں کل معاملات کی تعداد 765 ہوگئی ہے۔ کل 48 افراد کی موت اس انفیکشن سے ہوئی ہے۔
  • راجستھان: راجستھان میں کورونا وائرس کے 98 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جسے ملاکر ریاست میں متاثرہ لوگوں کی کل تعداد 1229 ہوگئی ہے۔ اب تک کل متاثرہ لوگوں میں سے 183 صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ 11 کا انتقال ہوگیا ہے۔
  • کیرالہ: ریاستی وزیر صحت کے کے شیلجا  نے کہا ہے کہ ملاپورم کے ایک باشندہ جسے آبزرویشن میں رکھا گیا تھا، اس کی موت کووڈ-19 سے نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ تین ٹیسٹ میں اسے نگیٹیو پایا گیا تھا۔ کل ریاست میں کووڈ-19 کا ایک پوزیٹیو معاملہ سامنے آیا تھا اور اس بیماری سے 10 مریض صحت یاب ہوئے تھے۔
  • تمل ناڈو: تمل ناڈو بھر کے ہاٹ اسپاٹس میں استعمال کے لئے 36000 ریپڈ ٹیسٹ کٹس تقسیم کئے گئے۔ ہیونڈئی نے تمل ناڈو اور دوسری ریاستوں میں آئی سی یو وینٹی لیٹرس بنانے کے لئے ایئر لیکویڈ میڈیکل سسٹم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ مرکز نے ریاست میں پلازما تھیریپی کو منظوری دے دی ہے۔ اب تک کل پوزیٹیو معاملات 1323، اموات 15، صحت یاب ہوئے 283۔
  • کرناٹک: وزیر اعلیٰ نے ریاست میں کووڈ-19 کی صورت حال اور 20 اپریل کے بعد کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے سینئر وزراء کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ کل مصدقہ معاملات 371۔ آج 12 نئے معاملات کا اضافہ۔ کل اموات 13، صحت یاب ہوئے 92۔
  • آندھراپردیش: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31 نئے معاملات کی خبر۔  کرشنا ضلع سے ایک اور موت کی خبر، مرنے والوں کی کل تعداد 15 ہوئی۔ اب تک کل پوزیٹیو معاملات کی تعداد 603، ہوئی  جبکہ 42 کو چھٹی دی گئی۔ ریڈ زونس میں ڈور ٹو ڈور سروے اور ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ سب سے زیادہ پوزیٹیو معاملات والے اضلاع ہیں: کرنول (129)، گنٹور (126)، کرشنا (70) اور نیلور (67)۔
  • تلنگانہ: حیدرآباد میں ایک اور پولس اہلکار اور نارائن پیٹ میں ایک شیرخوار جس کی کوئی کانٹیکٹ ہسٹری نہیں ہے، پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ ’ہاٹ اسپاٹ‘ تلنگانہ کو لاک ڈاؤن سے راحت شاید نہ مل پائے، ریاست  حتمی فیصلہ اتوار کو کرے گی۔ کل تک کل پوزیٹیو معاملات 766 ہے، اموات 18۔ اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے ایٹانگر کے قریب آسام- اروناچل پردیش سرحد پر واقع  باندردیوا چیک گیٹ کا دورہ کیا اور ریاست میں داخل ہونے والے لوگوں کی اسکریننگ کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
  • آسام: وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے ٹویٹ کیا ہے کہ ایک اور کووڈ-19 کے مریض کو سلچر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل سے چھٹی دی گئی ہے۔ ریاست میں کل 12 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
  • میگھالیہ: این آئی سی کے مصنوعی ذہانت وسائل ڈویژن کے اشتراک سے این آئی سی میگھالیہ نے انگلش، کھاسی اور گارو زبانوں میں میگھالیہ کے لوگوں کے لئے کووڈ-19 سے متعلق سوالات کا جواب دینے کے لئے ایک کثیر لسانی چیٹ بوٹ تیار کیا ہے، جسے ’وانی-کووڈ19‘ کا نام دیا گیا ہے۔
  • منی پور: محکمہ تعلیم نے گھر پر رہ کر پڑھائی کرنے میں بچوں کی مدد کے لئے کومک ٹیکس بکس کا الیکٹرانک فارمیٹ لانچ کیا ہے، جسے ویب سائٹ manipureducation.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
  • میزورم: وزیر اعلیٰ نے بنگلورو میں پھنسے میزو لوگوں  کو راحتی امداد دستیاب کرانے کے لئے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ جناب گووند ایم کجرول کا شکریہ ادا کیا۔
  • چنڈی گڑھ: شہر کے متعدد حصوں میں محروموں اور ضرورت مند لوگوں کے درمیان پکے ہوئے کھانے کے 68525 پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ متعلقہ صنعتوں کے ذریعے 20000 ورکروں میں سے 17000 ورکروں کو مارچ 2020 کی تنخواہ دے دی گئی ہے۔
  • پنجاب: پنجاب کے خوراک، سول سپلائی اور صارف امور کے وزیر کے ذریعے ریاست میں پردھان منتری غریب کلیان انّیہ یوجنا کی شروعات کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اسمارٹ کارڈ اسکیم کے سبھی مستفیدین کو گیہوں اور دالیں مفت دی جائیں گی۔ کابینہ وزیر نے کسانوں کو یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ خوردنی اناج کے ایک ایک دانے کی خرید کی جائے گی۔

 

کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ

Fact Check on #Covid19

https://pbs.twimg.com/profile_banners/231033118/1584354869/1500x500

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006LHVV.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008YYFG.jpg

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 1835

18.04.2020



(Release ID: 1615933) Visitor Counter : 263